SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      زلزلے کیوں آتے ہیں؟




      زلزلوں کا شمار چند بدترین قدرتی آفات میں ہوتا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی اور جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔ عموماً زلزلے کے نتیجے میں وسیع علاقہ متاثر ہوتا ہے اور انسانوں کی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہو جاتی ہے۔ ماضیٔ بعید میں انسان کو زلزلے کی حقیقی وجوہات کا علم نہ تھا لہٰذا اس نے زمین کو جھنجھوڑ دینے والی اس آفت کے بارے میں طرح طرح کے مفروضے گھڑ رکھے تھے۔ اہلِ یونان کا خیال تھا کہ زلزلے سمندروں کے غصے کی وجہ سے آتے ہیں۔ پیرو کے باسیوں کا عقیدہ تھا کہ جب خدا انسانوں کی گنتی کرنے نکلتا ہے تو اس کے قدموں کی دھمک زلزلہ پیدا کرتی ہے۔ جاپانی یہ سمجھتے تھے کہ زلزلہ زیرزمین عظیم الجثہ 'کیٹ فش' کی حرکت کے سبب آتا ہے۔ قدیم امریکی قبیلوں کا عقیدہ تھا کہ زمین کو مختلف مینڈکوں نے اپنی پشت پر اٹھا رکھا ہے اور ان کی حرکت زلزلے کا باعث بنتی ہے۔ ہندوستان میں یہ خیال رائج تھا کہ زمین کو آٹھ ہاتھیوں یا بہت بڑے بیل نے سر پر اٹھا رکھا ہے اور ان ہاتھیوں یا بیل کا سر ہلنے سے زلزلہ آتا ہے۔ یہ ماضی کی باتیں ہی نہیں بلکہ آج بھی بہت سے لوگ زلزلے کی ایسی ہی توجیہات کرتے ہیں۔ یہ خیال بھی عام ہے کہ زلزلے ہمارے گناہوں کی سزا ہیں اور جب کسی جگہ بہت زیادہ گناہ ہونے لگیں تو خدا کا غصہ وہاں زلزلہ پیدا کر دیتا ہے۔ ان تمام عقائد کے باوجود اہل علم ہر دور میں یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ زلزلے کی اصل وجہ کیا ہے؟ 1906ء میں امریکی شہر سان فرانسسکو میں زلزلہ آیا تو سائنس دانوں نے اس کی وجہ جاننے کے لیے بھرپور تحقیق کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ اس علاقے میں زمین کی 270 کلومیٹر موٹی بالائی پرت میں کسی وجہ سے شگاف پیدا ہو گیا تھا۔ زمینی چٹانوں میں یہی تبدیلی زلزلے کا باعث بنی۔ اس واقعے کے بعد زلزلوں کے موضوع پر تحقیق میں تیزی آ گئی اور بہت جلد سائنس دان زمینی ساخت اور زلزلے کی وجوہات کے بارے میں سب کچھ جان گئے۔ ہماری زمین انتہائی متحرک اور توانائی سے بھرپور سیارہ ہے۔ یہ اپنے محور کے گرد 24 گھنٹوں میں دن اور رات کا ایک دور مکمل کر لیتا ہے۔ اپنے محور پر گھومنے کے ساتھ ساتھ یہ سورج کے گرد بھی چکر لگا رہا ہے جو 365 روز میں مکمل ہوتا ہے اور اس دوران گرمی، سردی، بہار و خزاں کے موسم تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ان حرکات کے علاوہ کرۂ ارض کی بالائی چٹانی پرت زمین کی اتھاہ گہرائیوں میں موجود گرم سیال مادے (مینٹل) پر پھسلتی رہتی ہے۔ یہ پرت مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوتی ہے اور ہر ٹکڑا چٹانی پلیٹ کہلاتا ہے۔ زمین کی بالائی پرت میں چھوٹی بڑی ہزاروں دراڑیں ہوتی ہیں جنہیں فالٹ کہا جاتا ہے۔ مینٹل پر حرکت کے نتیجے میں جب یہ پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں تو چٹانوں کی دراڑوں پر موجود فالٹ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ اسی حرکت کو زلزلہ کہتے ہیں۔ عام الفاظ میں بالائی پرت پر پڑنے والے اچانک دباؤ کے نتیجے میں زمین کا ہلنا زلزلہکہلاتا ہے. اکثر زلزلے فالٹ کے ساتھ ساتھ آتے ہیں۔ فالٹ کی لمبائی چند ملی میٹر سے لے کر ہزاروں کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔ اکثر فالٹ ایسی ہوتی ہیں جن میں خاص وقفوں سے مسلسل حرکت پیدا ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی فالٹ کے اوپر واقع خطے اکثر و بیشتر زلزلے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ بعض فالٹ غیرمتحرک کہلاتی ہیں اور ان پر زلزلہ آنے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ عرصۂ دراز تک مردہ رہنے والی فالٹ کسی زمینی تبدیلی کے باعث اچانک زندہ ہو کر خوفناک زلزلے کا باعث بن جاتی ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (02-09-2016),muzafar ali (02-09-2016), Zehra Dawood (02-09-2016)

    3. #2
      New Member Zehra Dawood's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Posts
      62
      Threads
      0
      Thanks
      62
      Thanked 91 Times in 45 Posts
      Mentioned
      14 Post(s)
      Tagged
      3 Thread(s)
      Rep Power
      9

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      اللہ ہم سب پر رحم فرمائیں
      آمین
      شئرنگ کا شکریہ


    4. The Following User Says Thank You to Zehra Dawood For This Useful Post:

      intelligent086 (02-09-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      شکریہ
      ثمہ آمین یا رب العالمین



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      Hm ne b paleontology mai yehi parha

      per Zalzaly to is liye aty hain na jb zameen pe gunah aur fasa had se barr jaye


    7. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      intelligent086 (02-09-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      Hm ne b paleontology mai yehi parha

      per Zalzaly to is liye aty hain na jb zameen pe gunah aur fasa had se barr jaye
      ہمارا اس بات پر یقین ہے آپ نے درست کہا۔۔۔
      اللہ رب العزت ہمیں ہدائیت دے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے
      آمین یا رب العالمین




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (02-09-2016)

    10. #6
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      ہمارا اس بات پر یقین ہے آپ نے درست کہا۔۔۔
      اللہ رب العزت ہمیں ہدائیت دے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے
      آمین یا رب العالمین

      Zalzaly ka light sa jatka ata hai aur sb hostels se bahar bagny lag jaty hain aur 5min bad phir handsfree mai music
      mjy to dar nhi lgta ku mai dua krti hon ALLAH Ta'ala mjy izzat ki mout dena aur naghani mout se mehfoz rakhna !!
      per zameen pe boht tras ata hai mjy bechari


    11. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      intelligent086 (02-10-2016)

    12. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      Zalzaly ka light sa jatka ata hai aur sb hostels se bahar bagny lag jaty hain aur 5min bad phir handsfree mai music
      mjy to dar nhi lgta ku mai dua krti hon ALLAH Ta'ala mjy izzat ki mout dena aur naghani mout se mehfoz rakhna !!
      per zameen pe boht tras ata hai mjy bechari
      اللہ رب العزت آپ کی نیک دعائیں قبول فرمائے اور گمراہوں کو ہدائیت دے۔
      آمین یا رب العالمین



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •