SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: قیامِ پاکستان سے اب تک احمدیوں کا ریکارڈ ط

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      قیامِ پاکستان سے اب تک احمدیوں کا ریکارڈ ط

      اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے لے کر سنہ 2017 میں ہونے والی مردم شماری میں ملکی آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیے جانے والے احمدیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
      نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ حکم منگل کو آئین میں ختم نبوت شق کی مبینہ تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔
      عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو دیکھنا ہو گا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کتنے احمدی پاکستان میں رہ رہے ہیں۔
      جج نے درخواست گزار مولانا اللہ وسایا کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت نے ان سے مذہبی حوالے سے کچھ سوالات کرنے ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس صدیقی نے درخواست گزار وکیل حافظ عرفات کو تحریری جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ان چھ ہزار افراد کی فہرست عدالت میں پیش کی جو گذشتہ کچھ عرصے میں ملک سے باہر گئے ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے اہلکار اس ضمن میں ریکارڈ کی چھان بین کر کے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔اس درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ احمدیوں کو پاکستان میں رہنا ہے تو غیرمسلم شہری بن کر رہیں اور اسلام پر نقب نہ لگائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ احمدی برادری کے بارے میں کوئی فتوٰی نہیں دے رہے لیکن ملک کا آئین احمدیوں کو مسلمان نہیں مانتا۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ زیادہ تر افراد نے سرکاری ملازمت کے لیے بطور مسلمان شناختی کارڈ حاصل کیا اور ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے کے بعد دوبارہ احمدی ہو گئے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہی شناختی کارڈ میں مذہب کے خانے میں تبدیلی کو عدالتی حکم سے مشروط کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ان دس ہزار افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا جو گذشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک سکونت اختیار کر چکے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے الیکشن ایکٹ سنہ 2017 کے حوالے سے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی کارروائی کی سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ اس معاملے پر ہونے والی قومی اسمبلی کی کارروائی کی رپورٹ سات مارچ کو عدالت میں جمع کروائیں گے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قیامِ پاکستان سے اب تک احمدیوں کا ریکارڈ ط

      اہم معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •