SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: میری خانہ نشینی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      میری خانہ نشینی



      ڈپٹی نذیر احمد
      یہاں مجھ کو جو تکلیف تھی وہ رتھی حقے کی۔ میں کیا جانتا تھا کہ حیدر آباد ایسا نا معقول شہر ہے۔ اچھا تمباکو نہیں، حقہ نہیں، نیچا نہیں ،قفلی نہیں، بڑی بے حرمتی سے گزرتی ۔ وہاں اگر میں تصنیف و تالیف کا خیال کرتا تو کور نمکی کا مجرم ہوتا۔ غرض زمانِ قیام حیدر آباد میں تعلیم و تعلّم سے بے تعلقی ہی سی رہی ،مگر ایک سر سالار جنگ کے حکم سے میں ایڈمنسٹریشن پر چند رسالے حضور پر نور کے ملاحظے کے لیے تصنیف کیے( وکفیٰ بہ فخر) اور ایک بڑا بہت بڑا کام یہ کیا ہے کہ بدون اس کے کارسر کار میں کسی طرح کا فتور واقع ہو چھ مہینے سترہ دن میں قرآن حفظ کر لیا۔ سرسالار جنگ کے انتقال کے بعد ان کے سبھی آوردوں کے پائے بثات لڑ کھڑا اُٹھے اور جو سب سے پہلے بھاگ کھڑا ہوا وہ میں تھا۔ حیدر آباد کے ساتھ میں نے نوکری کے پیشہ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہا ،کسی کی بھی ہو اور سرکار عالی نظام سے وظیفہ لے مزے سے گھر آ بیٹھا۔ فراغ و سبک دوشی و بے نوائی نہ درباں کی منّت نہ احساں عسس کا میںنے مدرسی، ڈپٹی انسپکٹری اور تحصیل داری اور ڈپٹی کلکٹری اور بالآخر سرکار نظام میں صدر تعلقہ داری یعنی ایک ڈویژن کی کمشنری نہیں بلکہ گورنری کی ہے اور ان سب خدمتوںمیں تھوڑی بہت اضافی حکومت تو تھی ہی، مگر اب جو پچھلی زندگی کا کبھی خیال کرتا ہوں تو کسی شان میں محکومی کی ایذائوں سے محفوظ نہیں رہا۔ ہاں ایک وقت تھا کہ تنزل اور جرمانہ سے ڈرتا تھا، پھر ایک وقت وہ ہوا کہ کمشنر اور بورڈ کے منہ سے تم کی سہار نہیں ہوئی تھی۔ غرض نوکری کو عموماً پیشہ معزز سمجھنا محض خیالی بات ہے۔ عزت اور ذلت پیشہ پر موقوف نہیں بلکہ عزت اور ذلت کا مدار انسان کا اپنا کردار ہے۔ ساری عمر کام اور محنت میں گزاری۔ مشغولی شرط زندگی ہو گئی تھی۔ میں نے پڑھنے لکھنے سے بے کاری کی تلافی کر لی اور یہ نہ کرتا تو اب تک کبھی کامر بھی گیا ہوتا۔ پندرہ، سولہ برس گھر بیٹھے ہو گئے۔ پڑھنے لکھنے کی بدولت نہ کبھی ایک منٹ کے لیے، گرمیٔ صحبت کی تمنا کی اور نہ تنہائی سے تنگ دل ہوا: ؎ہے آدمی بجائے خود ایک محشرِ خیال ہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو اس خانہ نشینی کے زمانے میں ابنِ الوقت، محصنات، رویائے صادقہ، تین تو ناول لکھے، وہ انعاموں کا سلسلہ تومدتوں سے موقوف ہے، جو خودستائی کام حیلۂ شرعی تھا۔ اب تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ میری ساری کتابیں انعامی اور غیر انعامی جائز طور پر بار بار چھپتی رہتی ہیں اور مرۃ العروس کو تو لوگوں نے ایسا سر چڑھایا ہے کہ انگریزی، بنگالی، گجراتی، بھاشا،پنجابی، کشمیری زبانوں میں میرے علم و اجازت سے ترجمے کیے ہیں اور مجھ سے بے پوچھے کسی نے ترجمہ کر لیا ہو، تو وہ جانے اور اس کا ایمان۔ (مشاہیر کی آپ بیتیاں )




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      muzafar ali (04-07-2016)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: میری خانہ نشینی

      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: میری خانہ نشینی

      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya
      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •