SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن
      سعد اللہ جان برق

      قصہ تقریباً وہی ہے کہ
      ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا
      بات پہنچی تری جوانی تک
      بات اس سے شروع ہوئی کہ چشم گل چشم عرف قہر خداوندی نے شاعری شروع کر دی اور ہم سے ایک عدد تخلص کا طالب ہوا، ہم نے پہلے تو عرض کیا کہ ’’قہر خداوندی‘‘ سے اچھا کوئی تخلص ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ نہ صرف تمہارے حسب حال حسب کمال اور حسب کمال و جمال سب کچھ ہے لیکن عقدہ یہ کھلا کہ اسی نامراد قہر خداوندی سے پیچھا چھڑانے کے لیے ہی تو وہ اچھا سا تخلص ڈھونڈ رہا ہے۔
      پھر مثال دیتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ حج اس لیے کرتے ہیں تاکہ اپنے خاندانی پیشہ ورانہ نام سے پیچھا چھڑا سکیں، پھر ایک شخص کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیکھو ہر کوئی اسے فلاں ڈوم، فلاں ڈوم کہتا تھا لیکن اس نے کمال ہوشیاری سے مذہبی لبادہ اوڑ لیا چنانچہ آج کل لوگ اسے اپنے پرانے خاندانی نام کے بجائے فلاں پیرصاحب کہتے ہیں، جب ہم سمجھ گئے کہ اس کم بخت کمبل سے اب پیچھا چھڑانا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کسی خاندانی پیشہ ورانہ نام سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوتا ہے تو ہم نے اپنا تخلص ’’ٹینشن‘‘ رکھنے کا مشورہ دیا اور اس نے اسے فوراً قبول بھی کر لیا بلکہ تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی بلکہ بین العالمی اور بین السیارتی تخلص ہو گا کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی ’’انسان‘‘ پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔
      جس پر یہ تخلص چسپاں نہ ہوتا ہو بلکہ کچھ لوگوں پر تو یہ تخلص اتنا پھبتا ہے جیسے ماں کی کوکھ سے یہی تخلص لے کر پیدا ہوا ہو، اب ہمیں کیا معلوم تھا کہ جو تخلص ہم نے طنزاً تجویزا تھا وہ اسے اتنا پسند آئے گا اور فوراً اسے رجسٹرڈ بھی کروا لیا یعنی علامہ بریانی عرف برڈفلو سے جا کر فوراً بول ڈالا کہ آیندہ مجھے اسی تخلص سے پکارا اور لکھا جائے اور تمام کاغذات میں بھی درستگی کی جائے۔
      حالانکہ یہ تخلص تجویزتے ہوئے ہم سنجیدہ بالکل بھی نہیں تھے بلکہ ایک طرح سے غصے میں تھے یا زیادہ صحیح الفاظ کے مطابق ’’ٹینشن‘‘ میں تھے کیوں کہ ابھی ابھی ایک ’’سیاسی ٹینشن‘‘ سے نمٹ کر بیٹھے تو جو تازہ ترین بلدیاتی انتخابات میں ہارا ہوا تھا، بلکہ اس کے جانے کے بعد ہم اس بات پر سوچ بچار شروع کرنے والے تھے کہ کیا آج کل کوئی ایسا بندہ بشر اس ملک میں موجود ہے جو اس تخلص کا صحیح اور اصل حق دار نہ ہو، ہم نے تو جدھر بھی نگاہ کی، ٹینشن ہی ٹینشن پاتے تھے، چھوٹے ٹینشن، بڑے ٹینشن، زنانہ ٹینشن، مردانہ ٹینشن، سیاسی ٹینشن، اقتصادی ٹینشن، تعلیمی ٹینشن اور نہ جانے کیا کیا۔
      آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہے
      بجھتے بجھتے ایک زمانہ لگتا ہے
      اور ٹینشن کے بارے میں سب سے زیادہ باوثوق اور مستند رائے حضرت باوا آدم کے علاوہ اور کس کی ہو سکتی ہے کیوں کہ ان کو ’’اماں حوا‘‘ نے ’’پل دو پل‘‘ میں ٹینشن دی تھی ، وہ اتنی صدیاں گزرنے پر بھی جوں کی توں ہے۔ ایک باٹنی کے علامہ نے تو یہ تک کہا ہے کہ ٹینشن کی پیداوار آدم زادوں اور حوا زادوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔
      اس نے مالتھس کے نظریہ آبادی کو فالو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینشن کی فصلیں کھمبیوں کی طرح ہوتی ہیں کہ جہاں سے ایک کھمبی اکھاڑ دو تو وہاں پر کل چار کھمبیاں اگ آئی ہوئی ہوتی ہیں ۔
      ٹینشن پہ ٹینشن، ٹینشن پہ ٹینشن، دن دونی رات چوگنی رفتار سے ٹینشن ہیں کہ پیدا ہوئی جارہی ہیں اور اب تو مزید تجربات کے بعد جو نیا سلسلہ چلا ہے اس میں تو باقاعدہ نرسریاں قائم کی جارہی ہیں جنھیں بلدیاتی ٹینشن کہا جاتا ہے۔ ہماری ایک ’’ٹینشن‘‘ ایسی بھی ہے جو آتی تو ہے۔
      ہماری ٹینشن دور کرنے کے لیے لیکن جب جاتا ہے تو دو چار اور ٹینشن بھی ہماری پہلے والی ٹینشن کے ساتھ جمع کر چکی ہوتی ہے، یوں کہیے کہ ہماری یہ ٹینشن جو اپنے آپ کو ہماری دوست کہتی ہے اور ہمیشہ دشمنی کر کے جاتی ہے، ہو بہو ہمارے سیاسی لیڈروں، ممتاز رہنماؤں اور خادموں پر گئی ہے۔ یہ ٹینشن اس کٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں جس میں درد کا علاج مزید درد سے کیا جاتا ہے، یہ خاص قسم کا علاج یا تھراپی ہمارے غالب سے منسوب ہے کیوں کہ ان کا نظریہ تھا کہ … درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا … یا
      رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
      مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
      اور یہ بالکل ہی سچ ہے ہم نے خود اس کا مشاہدہ کیا ہوا ہے ایسے کئی لوگ ہم نے دیکھے ہیں جو درد سے چلاتے چیختے تھے لیکن کسی اچھے معالج کے دست شفا سے بالکل پرسکون ہو گئے نہ درد رہا نہ چیخنا چلانا، صرف چھوٹا سا کفن دفن کا کام رہ گیا تھا سو وہ تو ویسے بھی دوسرے لوگ کر دیتے ہیں، چنانچہ پیشہ ور ماہر اور تجربہ کار ٹینشن یا ٹینشن کے تقسیم کار کوشش کرتے ہیں کہ ٹینشن کو حد سے بڑھا کر کسی کو ’’ٹینشن مکت‘‘ کیسے کیا جاتا ہے۔
      پرانی اردو میں ان ٹینشنوں کو دوست کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا چنانچہ سجاد حیدر یلدرم نے اپنی ٹینشنوں کو مارکر پکارا تھا کہ مجھے ٹینشنوں سے بچاؤ ۔ ویسے جراثیم، وائرس اور دوستوں کی طرح ’’ٹینشنوں‘‘ کا کچھ پتہ نہیں کہ زندگی کی کس گلی میں چمٹ جائیں لیکن سب سے زیادہ خطرناک ٹینشنوں کی قسم وہ ہے جن سے آپ کہیں بھی بچ نہیں سکتے بلکہ گھوم پھر کر ان ہی کے پاس آنا پڑتا ہے۔
      وہ گھریلو ٹینشن ہوتی ہیں اور یہ ایک عجیب سا معاملہ ہے کہ آدمی خود ہی ان ٹینشنوں کو باقاعدہ ڈولی میں بٹھا کر لاتا ہے اور پھر عمر بھر انھیں اپنے متھے مارتا رہتا ہے۔ یوں کہیے کہ اپنے اچھے بھلے پاؤں لے کر اور ان ہی پاؤں پر چل کر جتنی ہو سکے تیز دھار کلہاڑی ڈھونڈتا ہے اور پھر جوتے اتار کر اس پر کودنا شروع کر دیتا ہے، اس سلسلے میں ہمارے ساتھ ایک بڑی پیچیدہ پرابلم ہو گئی۔ بچوں نے ہماری حالت زار دیکھ کر اپنی والدہ کو ’’ٹینشن‘‘ کا اعزازی خطاب دیا جس کا ہمیں بالکل بھی علم نہیں تھا لیکن جب ’’ٹینشن‘‘ کو پتہ چلا تو مت پوچھیے کہ
      چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
      کتنے غم تھے جو ترے غم کے بہانے نکلے
      ڈھکے چھپے الفاظ میں بھی نہیں بلکہ سیدھے سیدھے دوٹوک الفاظ میں اس کا سارا الزام ہم پر دھرا اور اس بہانے نئی نئی ٹینشن کری ایٹ کرنے لگیں۔

      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-01-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      Nice Sharing
      Thanks for sharing

    4. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      Berwaqt Ba'khabar Rakhne ka shukariya

    5. The Following 2 Users Say Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (03-01-2016),Moona (03-01-2016)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks for sharing
      Quote Originally Posted by Dr Danish View Post
      Berwaqt Ba'khabar Rakhne ka shukariya
      خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    7. #5
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-01-2016)

    9. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #7
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ٹینشن + ٹینشن x ٹینشن

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •