SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 10

    Thread: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات



      مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
      حدیث پاک میں ہے کہ اپنے بچوں کو تین چیزیں سکھاؤ۔ اللہ رب العزت کی محبت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور قرآن کی محبت۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی محبت سے متعلق واقعات سنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے متعلق واقعات سنائیں اور قرآن پاک کی محبت سے متعلق واقعات سنائیں۔ قصص القرآن کتاب میں اچھے اچھے واقعات ہیں۔ جب بچوں کو کوئی واقعہ سنانا ہو تو سونے سے پہلے سنائیں، تاکہ بچے جب بڑے ہوکر قرآن پاک پڑھیں تو وہ واقعات ان کے دلوں میں پہلے سے ہوں گے۔ علاوہ ازیں صحابہ کرامؓ اور اولیائے عظامؒ کے احوال بھی سنائیں، تاکہ بچوں کے اندر نیکی کا شوق پیدا ہو اور بچے نیک بن کر زندگی گزارنے کا ارادہ کرلیں۔ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اپنے بچوں کو کبھی طعنہ نہ دیں۔ بچے اگر کبھی کوئی غلطی کربیٹھیں تو بچے کو اس کے گناہ اور غلطی کا طعنہ دینا، وہ بھی لوگوں کے سامنے، تو یہ زہر میں بجھے ہوئے تیر کی مانند ہے۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچہ سات سال تک ماں باپ کا غلام ہوتا ہے۔ پھر سات سال سے چودہ سال تک وہ ماں باپ کا مشیر ہوتا ہے، یعنی ان کی بات مان لیتا ہے اور کبھی کبھی اپنے مشورے بھی دیتا ہے۔ چودہ سال کے بعد یا پھر وہ ماں باپ کا دوست ہے یا پھر ماں باپ کا دشمن ہوتا ہے۔ اگر آپ نے ان کی اچھی تربیت کی تو یہ آپ کے غلام بے دام اور آپ کے خدمت گار ہیں۔ آپ کی خوشی میں ان کی خوشی اور آپ کی ناراضی میں ان کی ناراضی ہے۔ لیکن اگر آپ نے اچھی تربیت نہیں کی تو پھر چودہ سال کے بعد بچے کی اچھی تربیت کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہے کہ سخت لوہا کسی کے سامنے رکھ دیا جائے اور اس سے کہا جائے کہ اس لوہا کو کسی خاص شکل میں ڈھال دو۔ یقیناً سخت لوہا کا ڈھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، اس لئے بچپن سے ہی اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں۔ بہت سی ماؤں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ بچہ اپنے باپ کی بات نہیں مانتا۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بچے کی تربیت اچھی نہیں کی گئی۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بچوں سے اپنی بات منوانے کا گر تلاش کریں اور کھلم کھلا بچوں کو حکم نہ دیا کریں کہ ’’میں یہ حکم دے رہی ہوں کہ تم ایسا کرو‘‘۔ اگر بچے نے نہیں کیا تو وہ آپ کی وجہ سے گنہگار ہوگا۔ بزرگوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ بچوں سے جو بھی بات کہتے، پیار و محبت سے کہتے۔ ’’بیٹا! اگر تم ایسا کردو تو مجھے بڑی خوشی ہوگی۔ بیٹا! اگر آپ ایسا کردو تو میں بڑی دعائیں دوں گی‘‘۔ جب آپ اس طرح سے بات کریں گی اور بچے نے آپ کی بات مان لی تو واقعی اس کو دعائیں مل جائیں گی اور اگر نہ بھی مانی تو کم از کم وہ گناہ کا مرتکب تو نہیں ہوگا۔ نہ ماننے کی وجہ سے اس پر نحوست تو نہیں پڑے گی۔ بچپن کی عمر لاابالی عمر ہوتی ہے، اس کو ابھی پوری طرح یہ پتہ نہیں ہے کہ بات نہ ماننے کی کیا نحوستیں ہیں، اس لئے ان کو نحوستوں سے بچانے کے لئے ان سے مشورتاً بات کیا کریں۔ ماں تو بڑی رحیم و کریم ہوتی ہے، کبھی بھی بچے کے دل کی ظلمت کو پسند نہیں کرتی۔ جو ماں اپنے بچے کے جوتے کی نوک کو بھی چمکاکر رکھتی ہے، اگر برش نہیں ملتا تو اپنے دوپٹہ سے صاف کردیتی ہے، وہ اپنے بیٹے کے دل کی ظلمت کو کس طرح پسند کرسکتی ہے، مگر اسے پتہ نہیں ہوتا کہ اسے اپنے بچے کی تربیت کس طرح کرنی ہے۔ جب بچے ذرا بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ ماں باپ سے سوال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کئی بچے تھوڑے سوال پوچھتے ہیں اور کئی بچے زیادہ سوال کرتے ہیں، جو بچہ زیادہ سوال کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زیادہ ذہین ہے۔ بچوں کے سوال کرنے پر گھبرائیں نہیں، بلکہ ان کو جواب دینے اور سمجھانے کی کوشش کریں۔ بہت سی مائیں یہ دھمکی دینے لگتی ہیں کہ ’’ہر وقت کیا پوچھتے رہتے ہو؟ خاموش رہو‘‘۔ بچہ آپ کی ناراضی پر خاموش تو ہو جائے گا، مگر اس کے ذہن سے سوال نہیں نکلے گا اور وہ تنہائی میں بیٹھ کر سوچتا رہے گا۔ آپ نے ایسا کرکے شیطان کو یہ موقع فراہم کردیا کہ وہ بچے کے ذہن میں یہ بات ڈالے کہ ’’میری امی کو کچھ نہیں معلوم۔ میری امی کو نہ دین کا پتہ ہے نہ دنیا کا‘‘۔ یعنی وہ آپ کے خلاف بیٹھ کر سوچے گا۔ لہٰذا بچوں کے سوالات سے گھبرانا نہیں چاہئے، وہ جتنے بھی سوالات پوچھیں، تحمل مزاجی کے ساتھ مختصر جواب دیتی رہیں، حتیٰ کہ بچہ مطمئن ہو جائے۔ یہ بات بچے کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ ہر چیز کے بارے میں جاننا چاہتا ہے، اس لئے اس کو ایک فطری عمل سمجھتے ہوئے بچوں کی باتوں کا جواب دیں اور اگر آپ کو کسی سوال کا جواب نہ معلوم ہو تو اپنے کسی بڑے سے معلوم کریں اور پھر جواب دے کر بچے کو مطمئن کریں۔ اس طرح بچے اپنے ماں باپ کے فرماں بردار ہو جاتے ہیں اور ان کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ ہماری ماں جو کچھ کہتی ہیں، وہ سوچی سمجھی بات ہوتی ہے، جب کہ میرا کام تو صرف اس پر عمل کرنا ہوتا ہے۔






      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      JazakAllah


    4. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Roomi's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      333
      Threads
      12
      Thanks
      1
      Thanked 10 Times in 10 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      633 Thread(s)
      Rep Power
      27

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      nice sharing


    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      JazakAllah
      Quote Originally Posted by Roomi View Post
      nice sharing




    6. #6
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      JAZAK ALLAH KHAIR
      Thanks for nice sharing.....................



    7. #7
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      بہت ہی پیاری شئیرنگ کی ہے
      آپکی مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا انتظار رہے گا
      بہت بہت شکریہ۔






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    8. #8
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      بہت ہی پیاری شئیرنگ کی ہے
      آپکی مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا انتظار رہے گا
      بہت بہت شکریہ۔



    9. #9
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      Subhan Allah
      jazak Allah Khair



    10. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بچوں کی تربیت کے کچھ اہم نکات

      Quote Originally Posted by Dr Danish View Post
      Subhan Allah
      jazak Allah Khair







    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •