SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

      سوائن فلو۔۔ مزنا مجید



      موسمِ سرما میں نزلہ زکام، کھانسی کے علاوہ انفلوئنزا وائرس کی مختلف اقسام انسان کو بیمار کرسکتی ہیں۔ طبی محققین کے مطابق یہ وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی حفاظتی ویکسین زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوتی۔ انفلوائنزا فلو، سوائن فلو، برڈ فلو، ایبولا وائرس جسم کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے والے وائرس کی مختلف شکلیں ہیں۔
      رواں ماہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں سے فلو کی شکایت پر اسپتال پہنچنے والے مریضوں کے خون کی جانچ سے ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی اور اب صوبۂ سندھ میں بھی اس کے متعدد کیسز سامنے آرہے ہیں۔ یہ وائرس اب تک کئی افراد کی زندگی کا خاتمہ کرچکا ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایسے مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جارہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلو کا وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا رہتا ہے، جس سے محفوظ رہنے کے لیے معالج کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔
      سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H1N1 کہلاتا ہے۔ یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کم زور کردیتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متأثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔
      ماہرین طب کے مطابق اس وائرس سے مختلف احتیاطی تدابیر اپنا کر محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ یہ ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے اور سانس لینے کے عمل کے دوران انسانی جسم میں داخل ہو جا ہے۔ اس مرض کے شکار افراد کو چاہیے کہ وہ کھانسنے یا چھینکنے کے دوران منہ پر کپڑا رکھ لیں جب کہ صحّت مند افراد کو اس دوران ان سے دور ہو جانا چاہیے۔
      اگر ایسا مریض چھینکنے اور کھانسنے کے دوران اپنے ہاتھ منہ یا ناک پر رکھ لے تو اس سے ہاتھ ملانے سے بھی گریزکیا جائے، کیوں کہ سوائن فلو کا جرثوما اس کے ہاتھوں پر لگ سکتا ہے اور مصافحہ کرنے پر کسی دوسرے شخص میں اس کے منتقل ہوجانے کا خدشہ رہتا ہے۔ ایسے مریض کو کسی بھی فرد کو چھونے یا کھانے پینے کے برتن کو ہاتھ لگانے سے پہلے اپنے ہاتھ اور منہ پانی سے ضرور دھو لینے چاہییں۔
      طبی محققین کے مطابق 1918 میں سوائن فلو کے باعث لاکھوں انسان اپنی زندگی سے محروم ہو گئے تھے اور اس واقعے کے کئی سال بعد ماہرین نے انفلوئنزا وائرس کے بارے میں جانا تھا، جس پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی ایک قسم سوائن فلو بھی ہے۔
      سوائن فلو کا شکار ہونے والے میں ابتدائی طور پر جو علامات ظاہر ہوتی ہیں وہ عام فلو جیسی ہوتی ہیں۔ ایسا فرد بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کی شکایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے جسم میں درد، تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ مسئلہ بڑھنے پر سردی لگنے کے ساتھ قے اور چھینکیں آنا شروع ہو جاتی ہیں جب کہ بیماری کی شدت کی صورت میں مریض کا سانس تیز چلنے لگتا ہے، جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہو جاتا ہے۔
      سوائن فلو کی وجہ سے نمونیا اور ڈی ہائیڈریشن ہونے کے علاوہ پھیپھڑے بھی ناکارہ ہوسکتے ہیں، جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلتا ہے۔ جسم میں اس جرثومے کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے بیماری کے پہلے ہفتے میں مریض کے گلے اور ناک کی رطوبتوں کی لیبارٹری میں جانچ کی جاتی ہے۔
      ماہرین انفلوئنزا وائرس کی جانچ کے بعد جسم میں سوائن فلو کے وائرس کی جانچ کے لیے مزید ٹیسٹ کرتے ہیں۔ اس فلو کی بروقت تشخیص سے نہ صرف مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے بلکہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ فلو کے علاج کے لیے مخصوص ادویہ کے استعمال کے ساتھ ڈاکٹرز گہرے سانس لینے، ورزش کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کو ذہنی تناؤ سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ ذہنی الجھنوں اور پریشانی کی وجہ سے جسم کی وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔
      طبی ماہرین کے مطابق ایسے مریض زیادہ سے زیادہ نیند لیں کیوں کہ یہ عمل دماغ میں ایسا مادہ پیدا کرتا ہے، جس سے قوت مدافعت بڑھ سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ متأثرہ شخص کو صحت مند انسانوں سے علیحدہ رکھا جائے۔ اس کے معالج اور دیکھ بھال پر مامور عملہ مریض کے کمرے میں جانے سے پہلے خصوصی دستانے اور ماسک پہنے۔ مریض کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ کھانے پینے سے قبل صابن یا مخصوص محلول سے اچھی طرح ہاتھ دھوئے جائے۔ صحّت مند افراد ایسے مریض کا تکیہ، چادر، تولیہ اور دیگر اشیا ہرگز استعمال نہ کریں۔








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

      @intelligent086 Habib bhai Nice
      Q Dra rahe hain
      Thanks 4 useful and Informative Sharing


    3. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-10-2016)

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @
      Quote Originally Posted by Moona View Post
      intelligent086 Habib bhai Nice
      Q Dra rahe hain
      Thanks 4 useful and Informative Sharing


      ہر تھریڈ کو مینشن کرنا اور حبیب بھائی نائس لکھنا ضروری ہے؟
      تجھے کون ڈرا سکتا ہے؟
      @Moona






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-10-2016)

    6. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      ہر تھریڈ کو مینشن کرنا اور حبیب بھائی نائس لکھنا ضروری ہے؟
      تجھے کون ڈرا سکتا ہے؟
      @Moona



      @intelligent086 Habib Bhai aap to already Nice hain ye main ne Thread k liye likha hai
      mention karne ka maqsad batana hai k hum pounch gaey hain aap ne nahi b bataya phir b Dhond liya na


    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوائن فلو۔۔ مزنا مجید

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Habib Bhai aap to already Nice hain ye main ne Thread k liye likha hai
      mention karne ka maqsad batana hai k hum pounch gaey hain aap ne nahi b bataya phir b Dhond liya na
      آنے پر خوش آمدید تو کہا ہے ۔


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •