SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: غرناطہ ہمیشہ کے لیے خیرباد

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      غرناطہ ہمیشہ کے لیے خیرباد

      غرناطہ ہمیشہ کے لیے خیرباد

      باری علیگ
      غرناطہ کے آخری مسلم تاجدار ابو عبداللہ کی فوج شکست کھا چکی تھی۔ ابو عبداللہ اپنی جان بچا کرشاہی محلات سے دوڑ ا۔ اس نے سردآہ بھرتے ہوئے کہا ’’سات سوسال تک ہسپانیہ پر حکومت کرنے کے بعد میں ایک گدا گر کی طرح غرناطہ کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ رہا ہوں‘‘ ۔ شکست خوردہ تاجدار کی کوئی منزل مقصود نہ تھی۔ وہ لکڑی کے اس ٹکڑے کی مانند تھا جو سمندرکی موجوں کے رحم وکرم پر ہو۔ ابوعبداللہ ایک پہاڑی پر رکا۔ا س نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔ الحمرا ! دنیا کی یہ حسین ترین عمارت ابوعبداللہ کو واپس نہ بلا سکی۔ حسین و جمیل عمارتیں بنانا اور پھر ان کے تحفظ کی قوت کھو دینا کیا کم عبرتناک ہے؟ ابوعبداللہ کی تلوار کند ہو چکی تھی۔ ایک ہار اہو ا بادشاہ، الحمرا پر اس کی آخری نگاہ تھی۔ اس کی آنکھیں پرنم تھیں۔ وہ رورہا تھا۔بچوں کی طرح! انسانی تقدیر آنسوئوں سے نہیں بدل سکتی! ’’میرے لال تم جس الحمرا کی حفاظت مردوں کی طرح نہ کر سکے، اس پر عورتوں کی طرح آنسو بہانے سے کیا حاصل؟‘‘: ابو عبداللہ کی ماں نے کہا۔ جس پہاڑی پر ابو عبداللہ نے آنسو بہائے تھے وہ آج تک ’’مور کی آخری آہ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ سفر کی دشواریوں کے باوجودوہ ساحلِ افریقہ پر پہنچ گیا۔ قرطا جینوں، رومیوں اور گاتھوں کے بعد عربوں نے ہسپانیہ پر قبضہ کیا۔ عربوں نے خاک اندلس کو عروج وارتقاء کی اس بلندی پر پہنچا دیا جوا س سے پہلے اسے نصیب نہ تھی۔ عربوں نے ہسپانیہ کے طول وعرض میںمحلوں، مسجدوں، مدرسوں، حماموں، ہسپتالوں، نہروں اور پلوں کا ایک وسیع سلسلہ قائم کیا۔ ہسپانیہ کو منطقہ حارہ کے پھلوں اور سبزیوں سے پہلی مرتبہ روشناس کرایا۔ کا غذ اور شکر بنانے کے کارخانے قائم کئے۔ جب یورپ کے دوسرے ملکوں میں کلیسائوں کے علاوہ کہیں کتاب دکھائی نہ دیتی تھی اس وقت قرطبہ اور غرناطہ کے بازاروں میں قاہرہ اور بغداد کے ارباب فکر کی تازہ ترین کتابیں فروخت ہوتی تھیں۔ شاہی کتب خانہ میں چار لاکھ سے زیادہ کتابیں موجود تھیں۔ عوام ان کتابوں سے پوری طرح فائدہ اٹھاسکتے تھے۔ عربوں نے ہسپانیہ میں سونے اور چاندی کی نئی کانیں دریافت کیں۔ ہسپانیہ میں ریشمی، سوتی اور اونی کپڑوں کے بیشمار کارخانے تھے۔ ان کارخانوں کے بنے ہوئے کپڑے قسطنطنیہ (استنبول) پہنچ کر دینیوب کے ذریعہ مشرقی یورپ میں فروخت ہوتے۔ جس زمانہ میں انگلستان کا پادری لاطینی کے دوجملوں کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ نہیں کر سکتا تھا اور جب اٹلی میں ہراس پادری کو جادوگر خیال کیا جاتا تھا جسے ریاضی کے چند ابتدائی قاعدوں کا بھی علم ہوتا، اس زمانہ میں ہسپانیہ ہی تنہا یورپی ملک تھا جس میں ہر بچے کے لئے ابتدائی تعلیم لازمی تھی اور جس کے ہر شہر میں ایک پبلک لائبریری تھی اور جہاں ہر شخص کو کتابیں جمع کرنے خبط تھا۔ جہاں کی عورتوں نے صرف و نحو اورشعروشاعری میں نام پیدا کیا۔ ہسپانیہ کے سائنس دان کیمیائی تجربوں میں مصروف رہتے۔ رصدخانوں میں سیاروں کی گردش کا مطالعہ کیا جاتا۔ جہاں ہوائی جہازوں کے تجربے کئے جا رہے تھے۔ جس کی دانش گاہوں میں دینیات، ادب، طب، ہیئت، ریاضیات، فلسفہ،تاریخ قانون، کیمیا اور طبیعات کادرس دیا جاتا تھا۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ainee (06-11-2017)

    3. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_html
      Ainee's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      1,188
      Threads
      267
      Thanks
      32
      Thanked 102 Times in 69 Posts
      Mentioned
      525 Post(s)
      Tagged
      4726 Thread(s)
      Rep Power
      25

      Re: غرناطہ ہمیشہ کے لیے خیرباد

      Kia ideal waqt tha wo b


    4. The Following User Says Thank You to Ainee For This Useful Post:

      intelligent086 (06-12-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غرناطہ ہمیشہ کے لیے خیرباد

      Quote Originally Posted by Ainee View Post
      Kia ideal waqt tha wo b
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •