google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 11 of 11

    Thread: بقا (own)

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 saba's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      219
      Threads
      16
      Thanks
      23
      Thanked 13 Times in 10 Posts
      Mentioned
      22 Post(s)
      Tagged
      3459 Thread(s)
      Rep Power
      24

      بقا (own)

      بقا
      زرد پتہ ہوا کے دوش پر اِدھر سے اُدھر اُڑا جارہا تھا ۔ منزل کا کوئی ٹھکانہ نہیں ، کچھ لمحے پہلے ، نہیں نہیں کچھ دن پہلے ، یا شاید ۔۔کچھ ہفتے پہلے کسی خوبصورت پیڑ کی ڈَال کی زینت ہوگا۔ ہری بھری خوشنما ڈَال جس کے ارد گرد ہوائیں گھومتی ہونگیں ۔ طائر اُس ڈَال پر بیٹھ کر خدا کی حمد و ثناء کرتے ہونگے۔ راہ سے گزرنے والے قدرت کے حسین شاہکار کو کو دیکھ کر دل ہی دل میں مسرور گزر جاتے ہونگے۔ مگر کبھی کسی نے بھی یہ نہ سوچا ہوگا ( یا شاید سوچا ہو)کہ جب موسم بدلتا ہے خزاں رُت آتی ہے۔ تو پیڑ کے تمام ساتھی جو اس سے جڑے ہوتے ہیں ، اُس سے جدا ہوجاتے ہیں۔اور ایک دن فنا ۔حتیٰ کہ خود فنا ہونے والا بھی اِس احساس کو اپنے اندر کہیںُ سلائے ہوئے ہوتا ہے، کہ ایک روز اپنی ذات کے زُعم میں مبتلا اِسی خاک کا حصہ بن جانا ہے۔
      کیا میں بھی زرد پتہ ہو؟ یا میں خوبصورت پیڑ ہوں؟ یا ڈَال ڈَال بیٹھنے والا طائر؟ یا راہ سے گزرنے والا مسافر؟ کوئی بھی ہوں ،اِس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اگر پڑتا بھی ہے تو مجھے کیا۔۔۔۔۔خاک تو مجھے بھی ہونا ہے۔ ہاں اگر احساس ہوجائے کہ فنا ہونا ہے۔ اور یقین آجائے کہ جدا ہونا ہے۔ تو فرق پڑتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ احساس کیسے ہوگا ؟ کب ہوگا؟ اور کیوں کر ہوگا؟
      یقینااُس کے بعد دل یقین کی منزل کی طرف گامزن ہوجائے گا۔ شاید یہ احساس کی پہلی رمق ہی ہے جو میرے دل میں اُس زرد پتے کو دیکھ کر اِدراک ہونا شروع ہوا۔ اور دل میں سوال آیا کہ میں کون ہوں،اور مجھے بھی فنا ہونا ہے۔
      بات فقط یہیں ختم نہیں ہوجاتی کہ فنا ہونا ہے۔۔بات تو یہاں سے شروع ہوتی ہے کہ اس کے بعد منزل کیا ہے۔تو احساس بھی اُسی منزل کا ،ادراک بھی اُسی منزل کا ،اور یقین بھی اُسی منزل کا چاہئے ۔ جو اُس کے بعد کی ابتداء ہے ۔ یعنی فنا ہونے میں ہی بقا ہے۔ دائمی بقا۔ ۔

      27.10.14


      Similar Threads:
      Last edited by saba; 10-30-2014 at 06:12 PM.

    2. #11
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 saba's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      219
      Threads
      16
      Thanks
      23
      Thanked 13 Times in 10 Posts
      Mentioned
      22 Post(s)
      Tagged
      3459 Thread(s)
      Rep Power
      24

      Re: بقا (own)

      Quote Originally Posted by Ram Mohan View Post

      Sorry Saba Kanwer hamain Urdu nahin
      Read ker sakte. Kuch samajh nahin aaya kya
      likha. Achha he hoga beshak. Aap wo hi Saba Kanwar hai
      jo Serials Dramas main bara achha kaam kerti hai? I
      haav seen her many Serials of Pak. M from India? Do u Know.

      Leejiye bataur daad ek sher aapki nazer:

      " Ye kisne shaakhe-gul- laaker kareebe-aashiyan rakh di
      Ki maine shauke - gulbosi main kaaton pe zubaan rakh di."


      Really sorry for that. I will try to write in roman or english.
      And again sorry I am not that saba kanwar.
      Thanks for appreciation.

      Ye hi sathi hy meri ratooN ki
      Sar-e-bistar kitaab rehnay do

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •