Arosa Hya (01-22-2016),intelligent086 (01-23-2016),muzafar ali (01-22-2016)
!!!ہم چلے اِس جگہ سے ۔۔
سلام آخر ،پیام آخر
!میرے ڈھیٹ ہم وطنوں۔۔
ابھی تک زندہ ہو۔بڑے ہی سختجان واقع ہوئے ہو،ماننا پڑے گا۔میں آپ کا ڈرامے باز،نوٹنکی،جاناپہچانا،پانچ سالپرانا،سیاست کا کھلاڑی،صدر مداری۔میرا وقتِ رخصت قریب ہے۔زیادہ خوش فہم نہہوں،منصبِ صدارت سے وقتِ رخصت،دنیا سے نہیں۔ہاں تو میں کہہ یہ رہا تھا کہ میرے عہدےکی معیاد ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں تو میں سوچا کہ تم لوگوں سے آخریبار مخاطب ہو کر گزرے پانچ برسوں کی اپنی کارکردگی پر دادِ تحسین وصول کر لوں اورایک بار مزید آپ سب کا دل جلانے کا نیک فریضہ انجام دے کر بد دعاوں سے اپنا دامنبھر لوں کہ اثر آپ کی دعاوں میں نہیں رہا تو مجھے دی جانے والی بد دعاوں میں خاک تاثیر ہوگی۔۔!
تاثیر سے یاد آیا،سلمان تاثیر بھی کیا خوب بندہ تھا۔جب تک زندہ رہا پنجاب حکومت میں کھلبلی کا سبب بنارہا۔بہت زیادہ اور بنا سوچے سمجھے بولنے کی عادت لے ڈوبی اُسے اور سب سے زیادہنقصان تو میرا ہوا کہ پھر پنجاب کی گورنری کے لئے مجھے کوئی دوجا اس جیسا نہ مل سکا۔جوبھی ملا قدرے شریف ملا۔
زندگی میںاک بات بہت اچھی طرح سمجھ میں آگئی تھی کہ شریف ہونے سے زیادہ شریف رہنا اور اپنیشرافتی ساکھ برقرار رکھنا نہایت مشکل امر ہے۔اس لئے ان گزرے پانچ برسوں میں ،میںنے ہر وہ کام اور راستہ اختیا رکیاجس سے نہ صرف بی بی کی پی پی کی بلکہ پاکستاناور پاکستان کی ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعت اور سیاست دان کی ساکھ مٹی میں ملجائے۔میرا کیا تھا ،مجھ پہ الزام تو ایسے بھی تھا ،ویسے بھی سہی۔۔!
بدامنی،قتل و غارت،دہشتگردی،مہنگائی،افراتفری،لوٹ مار،ڈاکہ زنی کی وارداتیں،جہالت،غربت،بھتہخوری،،بجلی،پانی،گیس اور عدالتی بحران،سب کچھ ہی اس ملک میں پہلے ہی سے موجودتھا۔مجھ غریب نے تو صرف اپنی نااہل حکومت سے ان خوبیوں میں محض چارچاند ہی لگوائے۔مسائل حل کرنے کے نام پر مشکلات میں اضافہ کر کے۔بھئی جب مجھ سے پہلے والوں نےعوام کا بھلا نہ سوچا ،نہ بھلائی کا کوئی کام کیاتو بھلا میں کیونکر روایت شکنبنتااور تاریخ میں امر ہوتا۔امر تو خیر اب بھی ہوجاوں گا۔ظاہر ہے پانچ برس تک پرمفاد پرست ،ڈرامے باز کو ساتھ لے کر چلا ہوں۔کوئی ایسا نہیں جسے میں نے اپنی جیبیںبھرنے اور کھانے کمانے موقع نہ دیا ہو۔یہ بھی میرا ہی کمال ہے کہ جب کبھی کسی حلیفیا حریف کے قدم ڈگمگائے توا نھیں واپس اسی ڈگر پرلے آیا،جانے نہیں دیا۔۔!
یہ ہنر بھی میرا ہی تھا کہعدالت کے فیصلوں کے آگے سر تسلیمِ خم کیا،عمل ایک پر بھی نہیں کیا،نہ کرنے دیا۔یوںمعزز جج صاحبان کو مہلت ہی نہ ملی کہ وہ کچھ اور سوچتے یا کرتے۔اور عوام۔۔۔ہائےمیرے معصوم عوام ویسے ہی رُلتے اور خوار ہوتے رہے،جیسے عدلیہ کی آزادی سے پہلےہواکرتے تھے۔یوں عدلیہ کی آزادی کو نام نہاد آزادی میں تبدیل کرنے کا سہرا بھی میرےہی سر جاتاہے۔!!
پاکستان کھپے کا نعرہ لگواکر ،پاکستان کی سالمیت کو ہرممکن نقصان پہنچایا۔فوج کو ایک ایسا سپہ سالار دوبارہدیا جس کی سمجھ پانچ برسوں میں خود مجھے نہیں آئی تو فوج کو کیا آئی ہوگی۔معلوم ہینہ ہوسکا کہ یہ بندہ بزدل زیادہ ہے یا کہ مصلحت پسند۔ہاں مگر میرے دورِ حکومت میںبھارت کی جرات نہ ہوسکی کہ لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کر سکے(امریکہ نے کی وہ الگبات ہے)۔یہ تو میاں صاحب کا خاصا ہے کہ اُن کے برسرِ اقتدار آتے ہی سرحد کی دوسریجانب سے اُن کے رشتے دار انھیں توپوں کی سلامی دیا کرتے ہیں۔بس وصولتے فوجاورپاکستانی عوام ہیں۔پچھلی بار تو معرکہ کارگل ہواتھا،اس بار اللہ سائیں بہترجانتے ہیں کہ کون سا گل کھلے گا۔جو بھی کھلے گا،جب بھی کھلے گا بہرحال تیری محفلمیں لیکن ہم نہ ہونگے اور جہاں کہیں بھی ہونگے بڑے مزے میں ہونگے کیونکہ کما اتنالیا ہے کہ میری اگلی کئی نسلوں کو ہاتھ پیر ہلانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔!
آخر میں صرف اتنا ہی کہناچاہوں گا کہ اے میرے بھولے عوام۔۔! آپس میں اسی طرح قومیتوں ،فرقوں ،مسالک ا ورنسل کی بنیاد پر دست و گریباں رہو۔ایک دوسرے کی گردنیں کاٹتے اور نفرتیں بانٹتےرہو۔تقسیم رہو تاکہ تمہیں مجھ جیسے مفاد پرست اپنے مقاصد کی ضرب دے سکیں۔اپنے حقوقسے نا بلد رہو اور روزمرہ زندگی کی مشکلات میں الجھ کر ہمیں سیاست کے ایوانوں میںاپنے الو سیدھے کرنے دو۔تعلیم سے بے بہرہ رہو اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھیمدارس سے دور رکھو تاکہ تبدیلی،انقلاب اور مسائل کے حل کے جھوٹے نعرے لگا کر ووٹمانگنے والوں کا برسرِ اقتدار لا کر ہر بار یہ کہہ سکو
غضب کیا تیرے وعدے پر اعتبارکیا
!!پھر پانچ برس تبدیلی کا انتظار کیا۔۔
مجھے اجازت
!!تم لوگوں کا اللہ ہی حافظ۔۔
...............
مامن مرزا
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
Arosa Hya (01-22-2016),intelligent086 (01-23-2016),muzafar ali (01-22-2016)
Mamin Mirza (01-22-2016)
Arosa Hya (01-24-2016)
واہ
طنزومزاح اور حقیقت
خوب صورت انداز
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Mamin Mirza (01-23-2016)
Mamin Mirza (01-23-2016)
hmmmmmmmm
sbi presidents pe doubt ho raha tha parr k (apas ki baat hai)
Mamin Mirza (01-24-2016)
Arosa Hya (01-25-2016)
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks