قبل روبی یعنی کالمنگ کے سوالات کے جوابات دینے کے ایک مختصر سا خاکہ خود میری اپنی زبانی

!!!نایاب نہیں کم یاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔
آج سے کئی برس پہلے ١٣نومبر کو مابدولت اس دنیا میں وارد ہوئے۔آنکھیں کھولتے ہی پہلی نظر نانی اماں پر پڑی اور ایسی پڑی کہ پھر ہم جب تک بوا(نانی) زندہ رہیں ان کے گلے ہی پڑے رہے۔۔!
اماں ابا کے بقول میڑک سائنس سے کرنا چاہئیے سو جماعت نہم میں ذاتی دلچسپی نہ ہونے کے باوجود بھی سائنس لی لیکن کالج میں داخلہ لیتے وقت فوراً سے پیشترمضمون تبدیل کرلیا۔۔۔!
اپنا ارادہ محض ایف اے تک تعلیم حاصل کرنے کا ہی تھا،پر معلوم ہوا کہ اماں اور قسمت کو کچھ اور ہی منظور ہے۔اماں ہمیں معلمہ بنانا چاہتی تھیں اور ہیں سو ان کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تدریس کا ایک سالہ تربیتی کورس بھی مکمل کیا لیکن نوکری کو نہ ملنا تھا نہ ملی۔۔!
قسمت نے شعبہ ءِ ابلاغِ عامہ سے منسلک کیا،جس سے وابستہ تمام ارادے سوئے خاکِ حسرتاں جا سوئے۔اور جو سونے پر آمادہ نہ ہوئے انھیں میں نے تھپک تھپک کر خاموش کروادیا۔اب نہ کوئی خواہش ہے،نہ تمنا،نہ جنون،نہ جذبہ،بس اک دل ہے جس کا کام دھڑکنا اور دُکھنا ہے،سو وہ اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دے رہا ہے۔۔!
دوبھائیوں کی اکلوتی بہن ہونے کے ناتے دن بھر تگنی کا ناچ ناچتے ہیں کہ شام کو جب بھائی گھر آئیں گے تو انھیں شکایت کا موقع نہ ملے۔بھا تو بہت شریف ہیں مگر چھوٹے مرزا صاحب اپنے چھوٹے ہونے کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں۔۔!
صحافت میں تو دال نہ گل سکی،لیکن ہانڈی کی دال خوب گلا بھی لیتی ہوں اور کھلا بھی۔کتب بینی کی عادت تاحال برقرار ہے کیونکہ کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتریں دوست ہے۔جو اُس وقت آپ کا مذاق نہیں اڑاتی جب آپ افسردہ ہوں اور اُس وقت آپ پر روتی نہیں جب آپ ہنس رہے ہوں،خوش ہوں۔!
ابا پاکستان ٹیلی کمیونیکشن سے ریٹائرڈ ایک سرکاری افسر ہیں،جن کی ملازمت کا اس وقت بھی کوئی فائدہ نہ تھا جب برسرِ روزگار تھے۔گھر کا ٹیلی فون اعلیٰ افسران کوبرقیاتی ڈاک یعنی ای میل بھیج بھیج کر صحیح کروانا پڑتا تھا۔۔۔اور بل باقاعدگی سے ادا کرنا ہوتا تھا۔البتہ میری اماں جفاکش ہیں،یعنی ایک ہاؤس وائف۔۔۔!
سفر و سیاحت کا بے حد شوق ہے ،لیکن کراچی کی سڑکوں اور ٹریفک کی حالتِ زار دیکھ کر کبھی خود کشی کی کوشش نہیں کی اور عالمِ سیاحت یہ ہے کہ آج تک قائدِاعظم کا مزار نہیں دیکھا۔!
میرے دوستوں کی تعداد بے حد محدود ہے۔ہاں دشمنوں اور ناپسند کرنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے۔۔!
پھول،موسم۔رنگ تتلی مجھے بھی اچھے لگتے ہیں۔زیادہ تر لوگ مجھے غصیلی اور بدمزاج جانتے اور گردانتےہیں،جس کی اب میں کسی کو کوئی وضاحت نہیں دیتی کیونکہ دنیا ظاہر کو پرکھتی ہے باطن میں کوئی نہیں جھانکتا۔اور میں چاہتی بھی نہیں کہ میرا باطن کسی پر آشکار ہو۔۔۔!
ایک عام سی انسان ہوں،کوئی خاص خوبی مجھ میں ایسی ہے نہیں جسے تعارف کے طور پر پیش کروں۔۔


ab sawalat aur unk jawabat...........!!!


01-Name
Mamin Miza
02-Age (Optional)
34 ( ab kai log hairat say behosh hojain ge)
03-Gender
tehqeeq jari hai,mujhe maloom hua tou zaroor bataon gi........aray zahir si baat hai sinf e nazuk say taluq rakhti hoon yani FEMALE
04-Intrest
sod haram hai islam main...isliye no interest at all.....kabhi shoq aur zauq hua kartay thy,ab tou shola tha jal bhuja hoon hawain mujhe na do..kahan k shoq aur kaisa zauq...chaddo ji
05-How & when you join UT
aik muhtarma hain Calming Melody...wahin khench lai hain....aur tawarekh tou humay kabhi zindagi main yaad na rahin,ab kiya rahay gi...dekh kar batati hoon......25-4-2014...yani 25th March 2014.
06-Your views about UT
filhal tou ravi aman aur chain ki bansuri baja raha hai,member kam hain isliye siyapay shoro nahi hoye hain.isliye aman o sukoon ki amajgah hai filhal ye forum.
07-Fav Ut section
likhari aur siyasi yani writer aur politics sections k elawa sab.
08-Fav UT Member/Admin/Staff
jinhay janti hoon un main Rubby darling (Calming Melody) Afaq Ali,BD shamil hain.ye sawal qabal az waqt hai.
09-Three Truths & A lie ?
about what.............?? iski wazahat tou kar detin larki.
10-Fav Age or Time of Life
bachpan........aur uni life.
11-What you should do before you die ?
bata doon........................chalo choro yaar.
12-What Makes You Mad?
lay......pagal ko aur kiya cheez pagal karay gi.kabhi ghussa apay say bahar kar diya karta tha..ab tou woh bechara bhi jaan chura kar bhag gaya hai,,hahahahaha
13-Your beleive in luck?
haan,jo Allah ne likha hai...us par yaqeen hai,baqi ye najomiyun sitaroon waghera ko par nahi.
14-What you think about final Destination?
mera kiya hoga........darlingwa....amal nama siyah hai....bojh bisat say ziyada.
15-Views about Past/Present & Future
mazi.......shandar
haal........be haal
mustaqbil.......kis ne dekha hai.

16-Ideal Life Style?
jis main sukoon ho,aman ho,muhabbaton say ghundhay rishtay hoon....tanhai khamoshi aur takleefon k liye jagah na ho.
17-What makes you diffrent from others?
haaaaaaaaaa...........nakarah...nakam,nikammi...si mple.
18-Qualification/Experiences/Jobs
Masters of Arts in Mass Communications.
berozgari ka tajurba hai aur woh qabil e ziker nahi hua karta.

19-What would you like to suggest for UT?
nothing.

20-Your Message to UT?
apnay members ko izzat dain....ta k aapki apni izzat hosakay...kisi ki dil azari na ho,aur khud ko sab kuch samjhnay ki ghalati na ki jaye admin aur mods ki janib say.


Similar Threads: