intelligent086 (12-14-2017),Jelly Bean (12-13-2017),Moona (12-26-2017)
اب صرف
ایک سچا واقعہ
مقصود حسنی
یہ مئی ٢٠١٧ کی بات ہے۔ رات گیارہ بجے یوں محسوس ہوا جیسے میرا سانس بند ہو رہا ہو۔ میں جلدی سے اٹھ کر صحن میں آ گیا لیکن بجائے سانس کا سلسلہ اپنے روٹین پر آتا حالت مزید بگڑتی گئی۔ مجھےیوں لگا جیسے میری جان نکل رہی ہو۔ رضیہ یعنی میری بیوی جو چلنے پھرنے سے معذور سی ہے۔ بڑی پریشانی میں آ گئی۔ وہ باوجود اپنی سی کوشش کے مجھے سمبھال نہیں پا رہی تھی۔ ہم دونوں کے سوا تقریبا گھر میں کوئی نہ تھا۔ پھر پتا نہیں اس میں اتنی شکتی کہاں سے آ گئی۔ ہم سایہ کے گھر چلی گئی۔ ہم سایہ میری سلام دعا میں تھا۔ اس کے دونوں لڑکے آگئے اور مجھے ایک پرائیویٹ ہسپتال لے گئے۔ وہ جانتے تھے کہ سرکاری ہسپتال میں لے جانا کسی طرح خطرے سے خالی نہیں۔ وہاں ڈاکٹر اور عملہ محض چلتا پھرتا لاشہ ہیں۔ رستہ میں میں بےسدھ ہو گیا۔
موٹر سائیکل پر لے جانا بلاشبہ ناممکنات میں تھا لیکن وہ مجھے کسی ناکسی طرح لے ہی گئے۔ ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔ پوری توجہ دی گئی۔ مکمل چیک اپ کیا گیا۔ انہوں نے مجھے مردہ قرار دے دیا۔ انتیس منٹ کے بعد ایک لمبا سانس آیا۔ مجھے اسٹیچر پر لٹا کر برآمدے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ جب انہیں بتایا گیا کہ لمبا سانس آیا ہے تو دوبارہ سے وارڈ میں لا کر بیڈ پر لٹا دیا گیا اور ڈاکٹری عمل شروع کر دیا گیا۔ سانس اور نبض کی بحالی ہوئی تو فورا سے پہلے لاہور لے جانے کے لیے کہہ دیا گیا۔ اللہ کے احسان سے ٹھیک ہو گیا۔ اس عمل نے مجھے تین تجربوں سے گزرا:
١- جان نکلنا کتنا مشکل ہے اور یہ عمل انسان پر کتنا دشوار گزار ہوتا ہے۔
٢- مرنے کے بعد بھی ایک جہان ہے جو کہانی نہیں حقیقت ہے۔
٣- موت سے پہلے مجھے ڈاکٹر صاحب پروفیسر صاحب کہہ کر پکارا جا رہا تھا۔ موت کے یقین پر کہا گیا ڈیڈ باڈی لے جاؤ لاش لے جاؤ۔
اتنی بےمکھی و بےرخی۔ عزت زندگی تک تھی۔ کچھ تو موت کے بعد بھی پروٹوکول دیا ہوتا۔ محترمہ دیڈباڈی یا لاش صاحبہ لے جاؤ۔ کیا یہ سب سانسوں تک تھا۔ مجھے اپنی حیثیت اور کرتوت کا اندازہ ہو گیا۔ سب سانسوں تک ہے اس کے بعد کچھ نہیں۔
ان گنت آئے اور چلے گئے کوئی ان کے متعلق جانتا تک نہیں۔ لوگ تو منہ پھیریں گے ہی اپنے بھی جلدیوں میں ہوتے ہیں۔ کسی کے پاس اتنا وقت کہاں کہ نہیں اور مفقود کے لیے اپنا وقت برباد کرتا پھرے۔ یہ دنیا ہے یہ اپنے ہیں جو شخص سے زیادہ چھنیوں اور کولیوں کو محترم رکھتے ہیں۔ اسی روز میں نے چیزوں کو طلاق دے دی۔ میں نے جو تھوڑا بہت موجود ہے ان لوگوں کے نام کر دیا ہے۔ یہ جانیں اور چیزیں جانیں۔
اب صرف اس امر کی فکر دامن گیر ہے کہ اللہ کے احسانات کا کن الفاظ اور کیسے شکریہ ادا کروں۔ دوسرا اپنے دانستہ اور ناداستہ گناہوں کی معافی کس طرح مانگوں۔ اللہ مجھے ہر دو کا سلیقہ سجھا دے۔ آپ سب میرے لیے دعا کریں۔
intelligent086 (12-14-2017),Jelly Bean (12-13-2017),Moona (12-26-2017)
Dr Maqsood Hasni (12-13-2017),Jelly Bean (12-13-2017)
tovajo ke liay mamnoon e ehsan hoon. Allah aap ko khushrakhe
intelligent086 (12-14-2017),Ubaid (12-18-2017)
عمدہ اور خوب صورت شیئرنگ
اللہ رب العزت اپنا خصوصی کرم فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
شیئر کرنے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Dr Maqsood Hasni (12-14-2017),Moona (12-26-2017)
itni urdu
Ye le janab
"Ab Sirf"
Ek Sacha Waqeaa
Maqsood Hasni
Ye May 2017 ki Bat hai. Rat (Night) 11 Bajai (O'Clock) u mehsos huwa jesay mera sans band horha ho. mai jaldi sai uth kar sihn (Yard) mai agya likn bajaye sans ka silsila apnay rotien par ata, halat mazed bigad gaye. mujay u laga jesay meri jan nikl rahi ho. Raziya' yani meri bewi jo chalnay phirnay sai maazor si hai.badi pareshani mai agaye. wo bawajod apni si koshash k mujai sanbhal nahi pa rahi thi. ham dono k siwa taqreban ghar mai koyi na tha. phir pata nahi is mai itni shakti kahan sai agaye. hamsaya k ghar chali gaye. hamsaya sai meri salam duaa tha. us k donon ladkay agayay r mujay ek private hospital lay gayay.wo jantay thay k sarkari hospital mai lay jana kisi tarha khatray sai khali nahi.wahan doctor r amla mahaz chaltay phirthay lash haien. rastay mai mai bay sudh hogya.
Motorsycle par lay jana bilashuba na mumkinat mai tha likn wo mujay kisi na kisi tarha lay hi gayay. Emergency mai lay jaya gaya.pori tawajja di gayi. mukammal chekup kiya giya. unhon nay mujai meurda (Dead) qarar dai diya. 29 mints k baad ek lamba sans aya. mujay staichar par lata kar baramday (Veranda) mai muntaqil kardiya giya tha.jab unhay bataya giya k lamba sans aya hai to dobara sai ward mai la kar bed par lata diya giya. r doctori amal shoro kar diya giya.Sans r nabz ki bahali hoyi to poran sai pehlay Lahore lay janay k liye kih diya giya. Allah k ihsan sai thek hogya.
is amal nay mujay 3 tajrobon sai guzara.
1. Jan niklna kitna mushkil hai r ye amal insan par kitna dushwar guzar hota hai.
2. Marnay k baad bhi ek jihan hai jo kahani nahi haqeqat hai.
3. Maut sai pehlay mujay Doctor sahib Professor sahib kih kar pukara ja rah tha. Maut k yaqeen par kaha giya dead body lay jawo, lash lay jawo. itni bay mukhi wa bay rukhi. Ezzat zindagi tak thi. kuch to maut k baad bhi protocol diya hota. muhtarma dead body ya lash sahiba lay jawo.kiya ye sab sanson tak tha.mujay apni hisiyat r kartot ka andaza hogya. sab sanson tak hai us k baad kuch nahi.
Ungint (uncounted) aye r chalay gayay.koyi un k mutaliq janta tak nahi. log to mun pherien gay hi, apnay bhi jaldiyon mai hotay hai. kisi k pass itna waqt kahan k mapqood k liye apna waqt barbad karta phiray. ye dunya hai ye apnay hai jo shakhs sai ziyada chnyon r kolyon ko muhtaram rakhtay hai. usi roz mai nai chezoon ko talaq dai di.mai nai jo thoda boht maujood hai un logon k nam kardiya hai .ye janay r cheezeen janay.
Ab sirf is amr ki fikr daman geer hai k Allah pak k ihsinat ka kin alfaz r kesay shukriya ada karon. Dosra apnay danista r nadanista gunaho ki muafi kis tarha mangon. Allah mujay har dawar ka saleqa smjha dai. ap sab meray liye duaa karay.
Last edited by Ubaid; 12-18-2017 at 11:27 AM.
Dr Maqsood Hasni (12-19-2017),Moona (12-26-2017)
Bht khoob
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks