Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
دریوزۂ خلافت



اگر ملک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے
تو احکام حق سے نہ کر بے وفائی
نہیں تجھ کو تاریخ سے آگہی کیا
خلافت کی کرنے لگا تو گدائی
خریدیں نہ جس کو ہم اپنے لہو سے
مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائی
''مرا از شکستن چناں عار ناید
کہ از دیگراں خواستن مومیائی''



Umda Intekhab
Jazak Allah