google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے...!


      خدیجہ راحت
      دھک دھک، دھکجی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ رُک جائے، تو زندگی کی گھڑی بھی رُک جاتی ہے اور انسان خاک میں جا لیٹتا ہے۔ انسانی جسم میں دل ودماغ، یہی دو عضو سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ دل صحت مند رہے، تو بدن جبکہ دماغ تندرست رہے، تو روح توانارہتی ہے۔ لہٰذا ہر ذی حس کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کی خوب حفاظت کرے۔ ۔۔! دنیا بھر میں ہر سال دل کے امراض کے سبب ہونے والی تقریباً ایک کروڑ تہتر لاکھ اموات میں سے 80فیصد کم آمدن والے ممالک میںواقع ہوتی ہیں۔دل کے امرا ض سے آگاہی کا عالمی دن 1999ء سے ہر سال اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں دل کے امراض سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ حفاظتی تدابیرکے متعلق شعور اجاگرکرنا ہے ۔ذیل میں قلب کی دیکھ بھال کرنے والے ایسے مفیدنسخے پیش ِخدمت ہیں جو سیکڑوں برس پر محیط ماہرین کی تحقیق و تجربات کا نچوڑ ہیں۔ اگر ان پر صدق دل سے عمل کیا جائے، توآپ اتنی طویل عمر ضرور پاسکتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے کو کرپشن سے پاک ،دنیاکا ترقی یافتہ اور خوشحال ملک دیکھ سکیں۔۔۔! سگریٹ کے دھوئیں سے خود کوبچائیے امریکی ڈاکٹروں نے دریافت کیا ہے کہ جو مردوزن ہفتے میں تین بار 30منٹ تک سگریٹ کے دھوئیں کی زد میں رہیں، ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ 26فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا کبھی سگریٹ کے دھوئیں والے ماحول میں نہ بیٹھیں۔ سرخ گوشت کھائیے اعتدال میں سرخ گوشت کھانا مفیدہے۔ وجہ یہ ہے کہ سرخ گوشت مامون نظام کو تقویت پہنچانے والا معدن یلینیم رکھتا ہے اور حیاتین ہی کی اقسام بھی جو انسانی جسم میں ہومولینٹین کی سطح کم رکھتا ہے۔ اس پروٹین کی بڑھتی شرح دل کے لیے خطرناک ہے۔ مزید برأں سرخ گوشت کی50 فیصد چکنائی قلب دوست مونو ان سیچو ریٹڈ قسم سے تعلق رکھتی ہے۔ ڈرائونی فلم دیکھیے ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ جوشے بھی دل کی دھڑکن بڑھادے وہ اسے طاقت ور بناتی ہے۔ مثلاً ڈرائونی فلم دیکھنا، اچھی کتاب پڑھنا، کرکٹ کھیلنا یا عشق میں مبتلا ہونا۔دراصل جب بھی دل کی دھڑکن تیز ہو، تو یہ اس کی دھڑکن کو ازسر نو شروع (Reset)کرنے کے مترادف ہے۔ یوں اس کی کارگردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ تالاب میں غوطہ لگائیے برطانوی ماہرین نے بعداز تجربات دریافت کیا ہے کہ جو مردوزن شدید جسمانی سرگرمی مثلاً تیرنے یا پہاڑ پر چڑھنے (ہائکنگ) سے محض 50حرارے بھی جلائیں، ان میں امراض قلب سے مرنے کا خطرہ 62فیصد کم ہوجاتا ہے، تاہم ہلکی ورزش مثلاً چلنے یا گالف کھیلنے سے یہ فائدہ نہیں ہوتا۔ کولیسٹرول کا مقابلہ چکنائی سے کیجیے ایک تجربے میں آسٹریلوی ماہرین نے تین ماہ تک سترہ مردوزن کو گری دار میوے کھلائے۔ جب چوتھے ماہ ان کامعاینہ ہوا، تو مردوزن میں 3تا 5فیصد کولیسٹرول کم پایا گیا۔ وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے مونوان سیچوریٹڈ چکنائی کثیر مقدار میں رکھتے ہیں۔ کبھی کبھی اسپرین لیجیے امریکی و برطانوی ماہرین نے امراضِ قلب دور کرنے میں اسپرین کو مفید پایا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ خون کا دبائو کم کرتی ہے۔ تجربات سے پتا چلا ہے کہ جو مردوزن یہ دوا باقاعدگی سے کھائیں، ان کا قلب صحت مند رہتاہے۔ مؤثر فائدہ اٹھانے کے لیے رات کو سونے سے قبل اسپرین لیجیے۔ صبح ناشتہ ضرور کیجیے جدید تحقیق نے افشا کیاہے کہ جو لوگ صبح ناشتہ کریں، عموماً ان کا وزن نہیں بڑھتا۔ نیز ان میں انسو لین مزاحمت بھی جنم نہیں لیتی۔دو خرابیاں دل کی بیماریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہٰذا صبح ناشتاکرنا معمول بنا لیجیے۔ غذا میں فولک ایسڈ شامل رکھیے فولک ایسڈ وٹامن ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ حیاتین نئے خلیے بنانے میں کام آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے جو مردوزن اس کی مطلوبہ مقدار لیں، وہ امراضِ قلب میں کم ہی مبتلا ہوتے ہیں۔ لہٰذا فولک ایسڈ رکھنے والی غذائیں روزمرہ خوراک میں شامل رکھیے۔ یہ حیاتین گائے کے جگر، ساگ، چاول، شاخ گوبھی اور پھلیوں میں ملتا ہے۔ بچوں کی روزانہ ضرورت 200جبکہ بالغوں کی 400ایم سی جی (مائکرو گرام) ہے۔ سیڑھیاں چڑھیے ایک تجربے سے افشا ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ چار پانچ ہزار قدم پیدل چلیں، ان میں خون کا دبائو معمول پر رہتا ہے۔ یوں وہ امراضِ قلب کا شکار نہیں ہوتے۔ پتوں والی سبزیاں کھائیے سبزیاں اور انڈے کی زردی اپنے اندر ایک صحت بخش کیمیائی مادہ، لوتین(Lutein)رکھتی ہیں۔ یہ مادہ قلب کو بیماریوں سے بچانے والے ضِد تکسیدی مادے خلیوں اور بافتوں تک پہنچاتا ہے۔ ورزش کے بعد فشار ِخون (بلڈپریشر) چیک کیجیے اس عالم میں چیک کرنے پر نمبر بلند (ہائی) ہوں گے، لیکن یوں صحت کی مجموعی حالت بھی پتا چل جاتی ہے۔ اگر یہ چیک ڈاکٹر کے ذریعے کرایا جائے، توزیادہ بہتر ہے۔ نمک کو نکال باہر کیجیے اگر آپ کا وزن زیادہ ہے، تو نمک ہرگز استعمال نہ کریں۔ ورنہ دل کی کسی بیماری سے جاں بحق ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ پانی سے منہ نہ موڑئیے امریکی لومانڈا یونیورسٹی کے محقق زوردار انداز میں سبھی کو مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ پانچ چھ گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔ یوں دل کی بیماریاں چمٹنے کا خطرہ 60فیصد تک کم ہوجاتا ہےسگریٹ نوشی ترک کرنے، (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کم کرنے اور وزن گھٹانے سے بھی انسان کو یہی فائدہ ملتا ہے۔ ادرک غذا میں شامل رکھیے یہ قدرتی جڑی بوٹی کولیسٹرول کم کرتی اور چھوت (الرجی) کو دور بھگاتی ہے۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہارٹ اٹیک یا آپریشن کے بعد دل کو صحت مند بناتی ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جن جانوروں کو روزانہ ادرک کھلائی جائے، وہ دوسروں کی نسبت دل کی حفاظت کرنے والے ضِد تکسیدی مادے زیادہ رکھتے ہیں۔ ہاتھ دھوئیے جرمن سائنس دانوں نے 570 افراد پر تین برس تحقیق کی۔ اس تحقیق سے انھوں نے یہ دریافت کیا کہ جن افراد میں بیماریوں سے لڑنے والے ضدِ جسم (Antibodies) زیادہ ہوں، ان کے دل، گردن اور ٹانگوں کی نالیوں میں لوتھڑے پیدا ہوتے ہیں۔ چنانچہ اپنی ظاہری و اندرونی جسمانی صفائی پرخاص توجہ دیجیے۔ واضح رہے صفائی کے باعث ضدِ جسم مادے کم جنم لیتے ہیں۔ چینی کے بجائے شہد استعمال کیجیے امریکی الینائے یونیورسٹی نے دریافت کیا ہے کہ شہد طاقت ور ضدِ تکسیدی مادے رکھتا ہے۔ یہ مادے امراضِ قلب کا خوب مقابلہ کرتے ہیں۔ دوسری طرف چینی کا متواتر استعمال انسانی بدن میں اچھے ایچ ڈی ایل کی سطح کم کردیتا ہے۔ یوں دل کی بیماری لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا چینی کے بجائے شہد سے ناتا جوڑئیے۔ مسکرائیے ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین پچھلے 10برس سے 1300مردوزن کی صحت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ اس تحقیق سے یہ دلچسپ انکشاف ہوا کہ جو بالغ عموماً خوش و خرم رہتے اور مثبت انداز فکر رکھتے ہیں، امراضِ قلب ان کے قریب نہیں پھٹکتے۔ پوری نیند لیجیے برطانوی سائنس دان 70ہزار مردو خواتین کی صحت پر دس برس تک تحقیق کرتے رہے۔ اس تحقیق سے ایک نتیجہ یہ نکلا کہ جو افراد عموماً پانچ گھنٹے یا اس سے کم نیند لیں، ان میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس خرابی کی ایک وجہ یہ ہے کہ نیند کی کمی کا شکار لوگوں میں فیبر نیوجن مادے کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہی پروٹینی مادہ خون میں لوتھڑے بننے میں مدد دیتا اور دل و دماغ تک خون جانے سے روکتا ہے۔ پکانے کا تیل تبدیل کیجیے بھارت میں ماہرین نے تجربات سے دریافت کیا ہے کہ تل کاتیل بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ دوران تجربہ افراد کو مکئی یا نباتاتی کھانے کا تیل نہیں بلکہ تلوں سے بنا تیل دیا گیا، تو ان کا بلند فشار خون نارمل ہوگیا۔ لہٰذا خدانخواستہ اگر آپ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں، تو جیب کی اجازت پر تلوں کا تیل استعمال کیجیے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Vip Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982www.urdutehzeb.com/public_html ~KAYRA~'s Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
      Posts
      6,773
      Threads
      1070
      Thanks
      16
      Thanked 83 Times in 77 Posts
      Mentioned
      201 Post(s)
      Tagged
      1897 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      pura parna paregaaaaaag:




      DonT Wanna Say AnythinG!!!
      ​​​​
      Dont PLAY With Me
      Coz I know
      I Can PLAY Better Than You.

      kayra~

    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by ~KAYRA~ View Post
      pura parna paregaaaaaag:
      pata lag gya hai Urdu aap ke liye Parhna zara Mushkil hai.........


    4. #4
      Vip Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982www.urdutehzeb.com/public_html ~KAYRA~'s Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
      Posts
      6,773
      Threads
      1070
      Thanks
      16
      Thanked 83 Times in 77 Posts
      Mentioned
      201 Post(s)
      Tagged
      1897 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      pata lag gya hai Urdu aap ke liye Parhna zara Mushkil hai.........
      zara nahi bahut mushkil haiiiiigbox:




      DonT Wanna Say AnythinG!!!
      ​​​​
      Dont PLAY With Me
      Coz I know
      I Can PLAY Better Than You.

      kayra~

    5. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 maya's Avatar
      Join Date
      Oct 2014
      Posts
      195
      Threads
      3
      Thanks
      37
      Thanked 58 Times in 51 Posts
      Mentioned
      117 Post(s)
      Tagged
      2270 Thread(s)
      Rep Power
      17

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      thanx f0r informative postthnx:


    6. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by ~KAYRA~ View Post
      zara nahi bahut mushkil haiiiiigbox:
      Acha baba itna Ghusa q? Boxing shuro kar dee ayeinda Aasan Share kar diya karen ge Roman to Taka Tak chalti hai............


    7. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by maya View Post
      thanx f0r informative postthnx:
      شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھوٹی آپی


    8. #8
      Vip Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982www.urdutehzeb.com/public_html ~KAYRA~'s Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
      Posts
      6,773
      Threads
      1070
      Thanks
      16
      Thanked 83 Times in 77 Posts
      Mentioned
      201 Post(s)
      Tagged
      1897 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      Acha baba itna Ghusa q? Boxing shuro kar dee ayeinda Aasan Share kar diya karen ge Roman to Taka Tak chalti hai............
      gusha nhi kar rahiiii

      chaltikya dorti haii




      DonT Wanna Say AnythinG!!!
      ​​​​
      Dont PLAY With Me
      Coz I know
      I Can PLAY Better Than You.

      kayra~

    9. #9
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دل کو صحت مند رکھنے والے مفید نسخے

      Quote Originally Posted by ~KAYRA~ View Post
      gusha nhi kar rahiiii

      chaltikya dorti haii
      Aaj kal to Chalti b kam nazar aati hai...........


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •