SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: صلاح الدین پرویز! میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں ج

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      صلاح الدین پرویز! میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں ج


      صلاح الدین پرویز! میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں جاؤں گا




      صلاح الدین
      تمہیں جنگل کی تلاش تھی

      تمہارا جنگل تو میں ڈھونڈ لوں گا
      تمہارا جنگل تمہارا شاوک تھا
      یہیں کہیں ہو گا
      تمہارے ہی شبدوں کے بھیتر
      شتابدیوں، آتماؤں اور کالبدوں کی بھیڑ میں
      نرتکیوں، ناریوں کی اوٹ میں
      چولیوں، ہم جولیوں کی الوتا میں منہ بسورتا
      کون و مکان کی بیضوی گولائیوں میں
      کہیں پھسلتا ہوا
      کسی پارک میں
      خدا کا جھولا جھلاتا
      ازل اور ابد کے سی سا کے دونوں طرف خود ہی بیٹھا ہوا
      تخلیقی تنہائیوں میں
      کھویا ہوا
      رویا ہوا
      یا تمہاری کسی محبوبہ کے دودھیا سینے پر سر رکھ کر
      آدھا جاگا، آدھا سویا ہوا
      یا تم سے کبھی نہ مل سکنے والی کسی سانولی سلونی عورت کی
      غیر مرئی کوکھ میں
      بویا ہوا
      روشنی کا بیج
      جو ابھی اگ پڑے گا
      دیکھتے ہی دیکھتے آسمان ستاروں سے ٹمٹمانے لگے گا
      اور زمین لالٹینوں سے
      چاروں طرف رات کا آرکسٹرا بج اٹھے گا
      اندھیرے کی آواز اور بھی پراسرار، اور بھی رومان پرور ہو جائے گی
      اور موسیقی تیز بارش کی طرح
      ہر جماد و ذی روح کو جل تھل جل تھل کر دے گی
      تمہارا جنگل، تمہارا شاوک تھا
      بانسری بجاتا ہوا
      گوپیوں سے بھر جائے گا
      لیکن صلاح الدین! تم کہاں ہو گے
      میں تمھیں ڈھونڈنے کہاں جاؤں گا
      تم اب جنگل نہیں رہے، درخت بھی نہیں رہے
      کہ اپنی شاخیں
      دریچوں جیسی لڑکیوں کے دلوں اور روحوں کی بالکونیوں تک پھیلا سکو
      خلا بھی نہیں رہے کہ آسمان کو فل کر سکو
      آتما بھی نہیں رہے کہ پرماتما کو خط لکھ سکو
      سمندر بھی نہیں کہ کسی ساحل سے ٹکرانے، سوری، ملنے آ سکو
      بادل بھی نہیں کہ کسی استری کی پیاسی گھاٹیوں میں اتر سکو
      سایہ بھی نہیں رہے کہ کسی جسم کا روپ دھار لو
      یاد ہے ایک بار میں نے کہا تھا
      "نظم کے درخت کا سایہ نہیں ہوتا"
      اور تم پہلی بار
      بس حیرت اور خاموشی سے مجھے دیکھتے رہ گئے تھے
      کیونکہ اس وقت تم
      کسی گھنی گہری نظم کی نروات چھاؤں میں تھے
      ورنہ تم تو
      ہر اچھی بات اور اچھی نظم کا حساب فوراً ہی برابر کر دیتے تھے

      صلاح الدین
      تم انتم یدھ میں
      اتنی آسانی سے پسپا کیوں ہو گئے
      جانتا ہوں تم لڑنا نہیں چاہتے تھے
      پھر ہر یدھ میں ہیرو کیوں بن جاتے تھے
      مجھے دیکھو، میں بھی لڑنا نہیں چاہتا
      لیکن مسلسل حالت جنگ میں ہوں
      اور لگاتار پسپا ہو رہا ہوں
      کیونکہ میں اپنے علاوہ کسی پر حاوی نہیں ہو سکتا
      لیکن تم۔۔۔۔۔۔
      سمجھ گیا
      تمہاری کوئی محبوبہ تم سے ناراض تھی
      اور تم اس کے ہاتھ میں دل رکھے بغیر شہر پناہ سے نکل آئے تھے
      تم تو جیسے برقی رتھ پر سوار تھے
      کائنات کی حد پار کرتے ہوئے بھی مڑ کر نہ دیکھا
      کہ رجزیہ اشعار پڑھنے والیاں کب کی خاموش ہو چکی تھیں
      اتنا بھی نہ سوچا
      کہ تمہاری محبوبائیں اور تمہاری نظمیں ایک دوسری ہی کی کایا کلپ ہیں
      جنھیں جدا جدا کرنے کے لیے
      نئی سیمیا، نئے کیموس کی ضرورت ہے
      انہیں ایک ساتھ چھوڑ دینا
      کہاں کی اذیت ناکی ہے
      اب وہیں رکو، جہاں تک پسپا ہو چکے ہو
      اس سے آگے موت تمہارا پیچھا نہیں کرے گی
      رکو جب تک کہ جنگ ختم نہ ہو جائے
      لیکن یار، جنگیں اور نظمیں ختم کہاں ہوتی ہیں
      یہ تو چلتی رہتی ہیں
      جب تک کہ وقت ہتھیار نہ ڈال دے
      تم بھی اب رکو اور انتظار کرو
      جب تک کہ تمہاری ساری محبوبائیں
      اپنا اپنا انتظار نہ تج دیں
      اور میں، تمہارا جنگل ڈھونڈ کر
      تمہارے پاس نہ آ جاؤں
      پھر ہم مل کر
      وہاں چلیں گے
      جہاں کوئی یدھ ہے نہ شترتا
      جیت ہے نہ شکست
      پسپائی ہے نہ پیش قدمی
      صرف ایک ملکوتی حسن ہے، تمہارے پسندیدہ خواب کی ابدیت ہے
      آسمانی آبناؤں پر بنے ہوئے نیلگوں راستے ہیں
      جن پر ہم باتیں کرتے، نظمیں سنتے سناتے
      جو گرز پہنے بنا، ملگجی پاؤں اٹھائے بغیر, دائمی واک پر نکل جائیں گے
      ٭٭٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: صلاح الدین پرویز! میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں ج

      KHoob


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: صلاح الدین پرویز! میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں ج

      Very Nice
      Keep it up


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •