SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کہانت کسے کہتے ہیں

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کہانت کسے کہتے ہیں



      السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهکہانت کسے کہتے ہیں اور کاہنوں کے پاس(فریادیں لے کر) جانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

      الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

      وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
      الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
      کہانت(کہانۃ: فعاؒلۃ) کے وزن پر (تَکَہَّنَ) فعل سے ماخوذ ہے، اس کے معنی اندازہ لگانے(تکہ بازی اور اٹکل بازی) نیز ایسے امور کے ذریعے سے حقیقت تلاش کرنے کے ہیں جن کی کوئی اساس نہ ہو۔ زمانہ جاہلیت میں کچھ لوگوں نے اسے کاروبار کے طور پر اختیار کر لیا تھا اور ان کا ان شیطانوں سے رابطہ تھا جو آسمان سے چوری چھپے باتیں سن کر ان لوگوں سے آکر بیان کر دیتے تھے پھر وہ شیطانوں سے سنی ہوئی اس طرح کی باتوں میں اپنی طرف سے سو سو اضافے کر نے کا عمل انجام دیتے تھے اور اس کولوگوں سے بیان کرتے اب ان سیکڑوں باتوں میں سے اگر کوئی ایک بات صحیح ثابت ہو جاتی تو لوگ ان کے بارے میں فریب میں مبتلا ہو جاتے اور اپنے باہمی فیصلوں کے لیے بھی انہی کی طرف رجوع کرتے اور مستقبل کے حالات و واقعات میں بھی ان سے راہنمائی طلب کرتے، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ کاہن وہ ہے جو مستقبل کی غیب کی باتوں کی خبر دے۔ کاہنوں کے پاس جانے والے لوگوں کی حسب ذیل تین قسمیں ہیں:
      پہلی قسم:

      کاہن کے پاس جا کر اس سے سوال تو کرے مگر اس کی بات کی تصدیق نہ کرے تو یہ بھی حرام ہے اور ایسا کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
      مَنْ اَتٰی عَرَّافًا فَسَاَلَه عَنْ شَيْئٍ لَمْ تُقْبَلْ لَه صَلٰوةٌ اَرْبَعِينَ لَيْلَةًصحیح مسلم، السلام، باب تحریم الکهانة واتیان الکهان، ح:۲۲۳۰۔

      جو شخص کسی کاہن کے پاس جا کر اس سے کسی چیز کے بارے میں سوال کرے، تو اس کی چالیس راتوں تک نماز قبول نہیں ہوتی۔
      دوسری قسم:

      کاہن کے پاس جا کر اس سے سوال کرے اور پھر اس کی تصدیق بھی کرے، تو یہ اللہ عزوجل کی ذات پاک کے ساتھ کفر ہے کیونکہ اس نے کاہن کے دعوائے علم غیب کی تصدیق کی ہے اور جو شخص کسی کے دعوائے علم غیب کی تصدیق کرے، تو وہ درحقیقت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تکذیب کا مرتکب قرارپائے گا جس میں ارشادباری تعالیٰ ہے:
      ﴿قُل لَّا يَعۡلَمُ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلۡغَيۡبَ إِلَّا ٱللَّهُۚ﴾--النمل:65

      کہہ دو کہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔
      اسی لیے صحیح حدیث میں آیا ہے:
      مَنْ أَ تٰی کَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَی مُحَمَّدٍجامع الترمذی، الطهارة، باب ماجاء فی کراهیة اتیان الحائض، ح: ۱۳۵، وسنن ابن ماجه، الطهارة، باب النهی عن اتیان الحائض، ح: ۶۳۹ وصححه الالبانی رحمه الله فی الارواء، ح:۲۰۰۶۔

      جو شخص کسی کاہن کے پاس جائے او ر جو کچھ وہ کہے اس کی تصدیق کرے، تو اس نے اس دین کے ساتھ کفرکا ارتکاب کیا جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ہے۔
      تیسری قسم:

      یہ ہے کہ کوئی شخص کاہن کے پاس جائے اور اس سے اس لیے سوال کرے تاکہ لوگوں کے سامنے اس کے حال کو بیان کرکے ان کے مکر وفریب کا پردہ فاش کر سکے اور انہیں بتائے کہ یہ کہانت، ملمع سازی اور سراسر گمراہی ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب ابن صیاد آیا تو آپ نے اپنے دل میں ایک بات کو چھپایا اور پھر اس سے پوچھا کہ وہ یہ بتائے کہ آپ نے اپنے دل میں کس بات کو چھپایا ہے؟ اس نے جواب دیا: الدُخُّ اور اس کا اس سے ارادہ سورۃ الدخان کا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر اس سے فرمایا:
      اِخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوْا قَدْرَکَصحیح البخاری، الجنائز، باب اذا اسلم الصبی فمات، هل یصلی علیه؟ ح: ۱۳۵۴ وصحیح مسلم، الفتن، باب ذکر ابن صیاد، ح:۲۹۲۴۔

      جاتو ذلیل و رسوا ہو جا، تو اپنی حیثیت سے ہرگزہرگز تجاوز نہیں کر سکے گا۔
      خلاصہ کلام یہ ہے کہ کاہن کے پاس جانے والوں کے درج ذیل تین حالات ہیں:
      ۱۔ اس کے پاس جائے، اس سے سوال کرے لیکن اس کی تصدیق نہ کرے اور نہ اس کا مقصود اس کا حال بیان کرنا ہو، تو یہ حرام ہے اور ایسا کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کی چالیس دنوں تک نماز قبول نہیں ہوتی۔
      ۲۔ اس سے سوال کرے اور اس کی تصدیق بھی کرے تو یہ اللہ عزوجل کے ساتھ کفر ہے، انسان کو اس سے توبہ کر کے اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے، ورنہ اس کی موت کفر پر ہوگی۔
      ۳۔ کاہن کے پاس جا کر اس لیے سوال کرے تاکہ اس کا امتحان لے پھرلوگوں کے سامنے اس کا حال بیان کرکے اس کا پردہ فاش کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
      وباللہ التوفیق
      فتاویٰ ارکان اسلام

      عقائد کے مسائل




      Similar Threads:





    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: کہانت کسے کہتے ہیں

      JazakAllah


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کہانت کسے کہتے ہیں

      ماشا اللہ
      بہت ہی معلوماتی شیئرننگ
      جزاک اللہ خیر



    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6973 Thread(s)
      Rep Power
      129

      Re: کہانت کسے کہتے ہیں

      informative...jazak Allah...



    5. #5
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4300 Thread(s)
      Rep Power
      104

      Re: کہانت کسے کہتے ہیں

      Many thanks for this informative post.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •