google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: آبِ حیات

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      32

      آبِ حیات

      آبِ حیات
      ۔۱۔

      آتے جاتے موسموں کی لوح پر
      لکھے ہواؤں نے
      بہت سے لفظ ایسے
      جن کے معنی، اب کسی کو بھی نہیں آتے
      کہ وہ گزرے زمانوں کے کسی انجان دوراہے پہ
      رستہ بھول بیٹھے تھے
      نتیجہ یہ ہوا کہ اب وہ ماضی میں تو زندہ ہیں
      مگر کچھ اس طرح جیسے
      "مشینوں کے توسط سے کوئی کومے میں زندہ ہو"
      کچھ ایسے لفظ بھی اس لوح پر لکھے ہوئے ہیں
      جن کے معنی اب نہیں ظاہر
      مگر اک وقت آئے گا
      کہ یہ مفہوم کی پوشاک پہنیں گے
      بلند آواز میں بولیں گے اور باتیں کریں گے
      ۔۲۔
      کبھی کے مر چکے اور آنے والے لفظ میں کیسا یہ رشتہ ہے
      کہ دونوں ایک ہی لمحے میں زندہ بھی ہیں ۔۔مردہ بھی
      ہمارا کام تو بس لوح کی خالی جگہوں پر
      حاشیوں کی بالکونی سے
      انہیں آواز دینا ہے
      کہ یہ اپنی جگہ پر آ کے بیٹھیں تو
      ہماری بات بھی تحریر میں آئے
      ہمارے ہست کا منظر کسی تصویر میں آئے
      ۔۳۔
      ہمیں معلوم ہے اک دن
      گزرتے وقت کی دیمک ہمیں بھی چاٹ جائے گی
      کہ یہ اس کا وظیفہ ہے
      یہ روشن دن جو نکلا ہے یہ آخر شام بھی ہوگا
      " وہ مہلت جو ملی ہم کو وہ کیسے بے ثمر نکلی!
      وضاحت کون سُنتا ہے
      تلافی کس سے مانگیں ہم "
      ہمارے سر پہ اپنے خون کا الزام بھی ہوگا
      تو اس دیمک کا رزقِ بے نشاں بننے سے پہلے
      آخری حیلہ تو کر دیکھیں
      جو کا غذاپنے حصے کا ہے وہ کاغذ تو بھر دیکھیں
      بہت مشکل سہی لیکن نہیں امکان سے باہر
      کہ وہ الفاظ جن کے آج تک معنی نہیں ظاہر
      ہم اُن کا بھید پا جائیں
      اُنہیں اس لوح پر لکھی ہوئی تحریر کا حصہ بنا جائیں
      اگراُس موڑ سے پہلے
      جہاں اس بے جہتکاوش کو رزقِ خاک ہونا ہے
      جہاں اس زندگی کے قرض کو بے باق ہونا ہے
      جہاں پر ہر بقا لمحہ ، فنا پیغام بھی ہو گا
      جہاں خورشید کا سایہ شریکِ شام بھی ہو گا
      اگر اُس موڑ سے پہلے
      کسی صورت
      ہم ان لفظوں کے پوشیدہ معانی جان پائیں تو
      سمے کی لوح پر لکھے ہوئے کچھ خاص ناموں میں
      ہمارا نام بھی ہوگا
      ہمارا کام بھی ہوگا۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آبِ حیات

      عمدہ انتخاب
      خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •