google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ایک انوکھی کہانی ۔ ۲

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      32

      ایک انوکھی کہانی ۔ ۲

      ایک انوکھی کہانی ۔
      ۲


      مکتب کی دیوار پہ چسپاں کرہ ٔ ارض کا اک نقشہ تھا
      اس نقشے پر بنے ہوئے تھے کتنے ہزاروں شہر اور قصبے
      نہریں ، جھیلیں، دریا ، جنگل
      گہرے اور منہ زور سمندر، ساحل ،کوہستان
      برفوں کی بے پایاں وسعت، جلتے ریگستان
      اک دن اک بچے نے یونہی
      کھیل کھیل میں نقشے والا کاغذ یک دم پھاڑ دیا
      اور
      اک اک کر کے اس کے اتنے ڈھیروں ٹکڑے کر ڈالے
      جن کو اب ترتیب سے واپس جوڑ کے رکھنا ناممکن تھا
      ٹیچر نے بچے کو ڈانٹا
      " جب تک سارے ٹکڑے جوڑ کے نقشے کی ترتیب کے مطابق نہیں کرو گے
      تُم کو چھٹی نہیں ملے گی
      جاؤاُس کونے میں بیٹھو
      اور یہ سارے پُرزے جوڑو
      سارا نقشہ پھر سے اس کی اصلی شکل میں واپس لاؤ"

      ٹیچر دل میں سوچ رہا تھا
      کام بہت مشکل ہے لیکن بچے کی اصلاح کی خاطراتنی سختی لازم ہے
      لیکن اس کی حیرت کی تو حد نہ رہی جب اُس نے دیکھا
      بچہ پانچ منٹ میں سارا نقشہ جوڑ کے لے آیا تھا
      ہر شے اپنی اصل جگہ پر ٹھیک طرح سے رکھی تھی
      اُس نے پوچھا
      "تُم نے اتنے ڈھیروں ٹکڑے اتنے تھوڑے وقت میں آخر
      کیسے جوڑ لیے؟ "
      بچہ بولا:
      " اس نقشے کے پیچھے ایک انسان کا چہرا بنا ہوا تھا
      میں نے جب وہ چہرہ جوڑا
      دُنیا کے نقشے کے ٹکڑے ، خود ہی جُڑ کر
      اپنی جگہ پر آ بیٹھے ہیں"

      کیا یہ ایک کہانی ہے



      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک انوکھی کہانی ۔ ۲

      عمدہ انتخاب
      خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •