Originally Posted by intelligent086 شام خزاں کی گم صم بولی جیون لمحے زہر کی گولی میرے آنسو اور ستارے کھیل رہے ہیں آنکھ مچولی دو پھولوں کی خاطر ترسیں آج بہاروں کے ہمجولی چاند کا سایہ چھت سے اترا ہمسائے نے کھڑکی کھولی توڑ دیا دم دیوانوں نے عمر جنوں کی پوری ہو لی پھول بھی ہے وہ کانٹا بھی ہے من میلا ہے صورت بھولی لمبی ہے تقدیر کی ڈوری کس نے ناپی کس نے تولی اپنی دنیا رین بسیرا اپنی دولت خالی جھولی جسم کا زنداں روزن روزن جب بھی چاہا سوئی چبھو لی میرے شعروں کا مجموعہ مست خراموں کی اک ٹولی خاکِ درِ میخانہ ہم نے ساقی پیمانوں میں گھولی پتے بھی اشجار کے نغمے سائے ہیں دیوار کی بولی چھینٹ غمِ عصیاں کی ساغر ہم نے شرابِ ناب میں دھو لی Nice Sharing ..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing ..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks