SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کلیاتِ اقبال۔ بانگِ درا۔غزل نمبر4

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      کلیاتِ اقبال۔ بانگِ درا۔غزل نمبر4


      لائوں وہ تنکے کہیں سے آشیانے کے لیے
      بجلیاں بیتاب ہوں جنکو جلانے کے لیے

      وائے ناکامی فلک نے تاک کر توڑا اسے
      میں نے جس ڈالی کو تاڑا آشیانے کے لیے

      تشریح: حضرت اقبال فرماتے ہیں کہ میں اس گھر کی اس وطن کی تعمیر کے ایسے افراد کو ڈھونڈ رہاں ہوں جو باصلاحیت تو ہوں ہی ساتھ ساتھ اتنی ہمت بھی رکھتے ہوں کے اس گھر کو توڑنے والوں کو سبق سکھا سکیں۔ پھر فرماتے ہیں کہ میری محرومی کا عالم یہ ہے جس شاخ کو میں نے آشیانے کے لیے چنا ، فلک کج رفتار نے اسی کو مشق ستم بنا دیا


      آنکھ مل جاتی ہے ہفتاد و در ملت سے تری
      ایک پیمانہ ترا سارے زمانے کے لیے

      دل میں کوئی اس طرح کی آرزو پیدا کروں
      لوٹ جائے آسماں میرے مٹانے کے لیے

      تشریح: حضرت اقبال ان دونوں اشعار میں افراد کے وسعتِ قلبی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اگر ہم سب مذاہب کو ایک ہی نظر سے دیکھیں تو اختلاف اور ترقہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ اقبال تفرقی بازی سے نکل کر ایک ہونے کی بات کر رہے ہیں۔۔۔


      جمع کر خرمن تو پہلے دانہ دانہ چن کے تُو
      آہی نکلے گی کوئی بجلی جلانے کے لیے

      پاس تھا ناکامی صیاد کا اے ہم صفیر
      ورنہ میں اور اُڑ کے آتا ایک دانے کے لیے ؟

      تشریح: اس غزل کے تمام اشعار میں ایک کلاسیکی رنگ نمایاں ہے۔۔ اقبال ایک ہونے کی بات کرتے ہیں اور ایک جگہ اپنے کسی دوست سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے دشمن کی ناکامی کا پاس تھا ورنہ ایک پرندے کی طرح میں محض ایک دانے لیے اپنی آزادی سے محروم کیوں ہوتا



      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کلیاتِ اقبال۔ بانگِ درا۔غزل نمبر4

      عمدہ انتخاب اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
      آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •