Thanks for sharing Keep it up ..
ہمیں معلوم ہے، ہم سے سنو محشر میںکیا ہو گا
سب اس کو دیکھتے ہوںگے، وہ ہم کو دیکھتا ہو گاسر محشر ہم ایسے عاصیوں کا اور کیا ہو گا
درِ جنت نہ وا ہو گا، درِ رحمت تو وا ہو گاجہنم ہو کہ جنت ، جو بھی ہو گا فیصلہ ہو گایہ کیا کم ہے ہمارا اور اُن کا سامنا ہو گاازل ہو یا ابد دونوں اسیر زلف حضرت ہیںجدھر نظریںاُٹھاؤ گے، یہی اک سلسلہ ہو گایہ نسبت عشق کی بے رنگ لائے رہ نہیںسکتیجو محبوب خدا ہو گا، وہ محبوبِ خدا ہو گااسی امید پر ہم طالبان درد جیتے ہیںخوشا دردے کہ تیرا درد، در د ِ لا دوا ہو گانگاہِ قہر پر بھی جان و دل سب کھوئے بیٹھا ہےنگاہِ مہر ِ عاشق پر اگر ہو گی تو کیا ہو گایہ مانا بھیج دے گا ہم کو محشر سے جہنم میںمگر جو دل پہ گذرے گی، وہ دل ہی جانتا ہو گاسمجھتا کیا ہے تو دیوانگاہِ عشق کو زاہد؟یہ ہو جائیں گی جس جانب، اسی جانب خدا ہو گاجگر کا ہاتھ ہو گا حشر میں اور دامنِ حضرتشکایت ہو گا، شکوہ جو بھی ہو گا، برملا ہو گا٭٭٭
Similar Threads:
Thanks for sharing Keep it up ..
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks