دسترس سے اپنی، باہر ہو گئے
جب سے ہم اُن کو میسر ہو گئے
ہم جو کہلائے طُلوعِ ماہتاب
ڈوبتے سُورج کا منظر ہو گئے
شہرِ خوباں کا یہی دستور ہے
مُڑ کے دیکھا اور پتھر ہو گئے
بے وطن کہلائے اپنے دیس میں
اپنے گھر میں رہ کے بے گھر ہو گئے
سُکھ تری میراث تھے، تجھ کو ملے
دُکھ ہمارے تھے، مقدر ہو گئے
وہ سر اب اُترا رگ و پے میں کہ ہم
خود فریبی میں سمندر ہو گئے
تیری خود غرضی سے خود کو سوچ کر
آج ہم تیرے برابر ہو گئے
***
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote




Bookmarks