ادھورے خوابوں کے خستہ کاغذ سنبھال رکھنا حساب ہوگا
وفا کے رشتے جفا کی رت میں بحال رکھنا حساب ہوگا
سنہرے جذبوں کی قدر کرنا رفاقتوں میں وقر رکھنا
اندھیر نگری میں دل جلا کے خیال رکھنا حساب ہوگا
محبتوں کا سفیر بن کےجو چاہتوں کا نقیب بننا
راہ وفا میں نہ تم کسی سے ملال رکھنا حساب ہوگا