پیڑ کو دیمک لگ جائےیا آدم زاد کو غم

دونوں کو ہی امجد ہم نے بچتے دیکھا کم


تاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کا
سورج کی بس ایک کرن سے گھٹ جاتا ہے دم


رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سکھاتا ہے
شبنم کیسے رکنا سیکھی۔۔۔ تتلی کیسے رم


آنکھوں میں یہ پلنے والے خواب نہ بھجنے پائیں
دل کے چاند چراغ کی دیکھو، لو نہ ہو مدھم


ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی انسان
بہت خوشی سے بھی توآنکھیں ہو جاتی ہیں نم

امجد اسلام امجد


Similar Threads: