245988-amarsinghtail-1397641545-412-640x480.jpg



ھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں نجمہ پور کے 6 سالہ امر سنگھ کی پیٹھ پر ریڑھ کی ہڈی کے اختتام پر 12 انچ لمبی دم نما چوٹی موجود ہے جس پر علاقے کے لوگوں نے بچے کو ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کا اوتار قرار دے کر اس کی پوجا پاٹ شروع کردی ہے، بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ امر سنگھ کی پشت پر پیدائشی طور پر بال تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے گئے پہلے پہل انہوں نے اسے کاٹ دینے کو سوچا پھر انہوں نے اسے بھگوان کا تحفہ سمجھ کر قبول کرلیا۔

دوسری جانب ماہرین طب کی جانب سے اس عمل کو ’’اسپائنا بفٹا‘‘ نامی پیدائشی نقص قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دوران حمل تخلیق کے ابتدائی ایام میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی صحیح طورپر نہیں بن پاتی، بعض اوقات اس سے جسمانی اور ذہنی معذوری بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اور اگر پیدائش کے بعد اس کا علاج نہ کیا جائے تو اس جگہ بال اگ آتے ہیں۔


Similar Threads: