SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دوسری شادی جائز لیکن دھوکا دہی ناجائز کیو¬

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      دوسری شادی جائز لیکن دھوکا دہی ناجائز کیو¬

      ان دنوں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے لفظوں کے کھلاڑی عامر لیاقت پھر خبروں میں ان ہیں پہلے زوردار ولیمے کی خبریں منظر عام پہ آئیںاسکے بعد انکی بیٹی دعا کی وہ مختصر مگر دلگداز نظم منظرعام پہ آئی کہ جو اس نے اپنے باپ کی دوسری شادی کے دھوم دھام سے منعقدہ ولیمے پہ ٹوئیٹ کی اور جو بہت سے حساس دلوں کو چھوگئی اور جس میں اس نے بہت سلیقے سے اپنے مجروح احساسات کوبیان کردیا ۔۔۔ اور اس پہ عوامی حلقوں میں ہونے والے اظہار ہمدردی نے عامر لیاقت کو ایک دم برانگیختہ کرڈالا ہے اور انہوں نےاس پہ جو وضاحتی بیان جاری کیا اس کا لب لباب یہ ہے کہ یہ انکی نجی زندگی کا معاملہ ہے جس میں میڈیا کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اور یہ کہ شادی زنا سے بہتر ہے اور دوسری شادی کوئی گناہ نہیں ہے اور دونوں بیویاں انکے زیر کفالت ہیں اور اس مد میں انہوں نے اپی بیٹی کی ٹوئیٹ کردہ نظم پہ طنز کا یہ تیر چلایا کے ٹوئٹر چل رہاہے تو کیوں چل رہاہے ، پیسے ہیں تو چل رہاہے یعنی یہ نظم بھی اس لیئے ہی ٹوئیٹ ہوسکی کیونکہ ٹؤئیٹر بھی چل پا رہا ہے یعنی کیونکہ وہ اپنے گھرانے کے اخراجات وہ رواں دواں رکھے ہوئے ہیں ، یوں یہ طنزدرحقیقت اس نظم والی گستاخی پہ ایک ملفوف دھمکی بھی ہے تا کہ آئندہ پھر کبھی ایسی نادانی کا اعادہ نہ ہونے پائے ۔۔۔
      عامر لیاقت کے اس بیان یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ کیمرے کے سامنے اپنی مرضی سے آئے لوگ خواہ میدان سیاست سے ہوں یا شو بزنس سے ایک عوامی رہگزر بلکہ چوک پہ بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں اور انکی نجی زندگی بھی نجی نہیں رہ پاتی کیونکہ وہ خود کو اسکے لیئے دستیاب کرچکے ہوتے ہیں اور عوام کو بھی انکے ذاتی امور سے آگہی میں خصوصی دلچسپی ہوا کرتی ہے اورمیڈیا کو کسی کی زاتی زندگی میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے میڈیا کے مداری عامر لیاقت یہ قطعی بھول گئے کہ وہ خود ہی اس قسم کے کھیل کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت اور اس پہ بے انتہا چسکے بازی اور شدید بہتان طرازی انکا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے ۔۔۔۔ جہانتک معاملہ ہے انکی دوسری شادی کا تو وہ کوئی عام شادی کا معاملہ نہیں ہے کیونکہ اس میں دھوکے بازی کا عنصر بہت نمایاں ہے ۔۔۔ جو حقائق ابتک منظر عام پہ آچکے ہیں انکے مطابق انکی دوسری شادی گزشتہ برس قبل 5 مئی 2017 کو ہوئی لیکن اسکا انکشاف ایک سال ایک ماہ بعد اس وقت ہوا کہ جب وہ اپنی دوسری زوجہ کے ہمراہ ایک میٹرنیٹی کلینک کے چکر لگاتے پائے گئے اور پھر میڈیا انکی اس خفیہ شادی کا نکاح نامہ بھی منظر عام پہ لے آیا
      انکی دوسری شادی کا معاملہ بھی نجانے کب تک خفیہ ہی رہتا کہ جو اگر علی عمران جونیئرڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے توسط سے حقائق منظر عام پہ نہ آجاتے ۔۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس طرح کی خبریں کنفرم ہونے سے پہلے اور اسکی افواہیں پھیلنے پہ مبینہ عوامی اینکر موصوف اپنی پہلی بیوی کو یقینناً اس شادی کی تردید کرتے چلے آرہے تھے کیونکہ انکی پہلی بیگم یعنی بشریٰ عامر اگر اس سے غافل نہ ہوتیں تو اس شادی کے ایک برس بعد بھی 23 جون 2018 کو انکا وہ ٹوئیٹ کیوں جاری کیا جاتا کہ جس میں انہوں نے انکی دوسری بیگم کے حوالے سے بصد اصرار یہ وضاحت کی تھی کہ وہ محض انکی ٹیم ممبر ہیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں
      لیکن جب اسی روز شام کو مذکورہ مشہور اور معتبر میڈیا ویب سائٹ سے میڈیا میں اس شادی کا نکاح نامہ منظر عام پہ آگیا توعامر لیاقت کے لیئے یہ راز مزید چھپائے رکھنا ممکن ہی نہ رہا اور انہیں چاروناچار تصدیق کرتے ہی بنی اور اسکے اگلے ہی روز یعنی 24 جون کو انکی بیٹی دعا کی وہ ٹوئیٹ بھی جاری کی گئی کہ جس میں اس نے اپنی ماں کی طبیعت کی شدید خرابی اور ہسپتال میں منتقلی کی اطلاع دیتے ہوئے دعائے صحت کی اپیل کی تھی
      یہاں یہ عرض کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ ٹھیک ہے کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن خفیہ طور شادی کرنا بھی پسندیدہ ہرگز نہیں اور اس جائز عمل کو چھپانا اسے ناجائز بنا ڈالنے کے مترادف ہے اور یوں یہ کام صریحاً نہایت ناگوار عمل بن جاتا ہے جبکہ عامر لیاقت نے تو مجبوراً یہ اقرار بھی اس وقت کیا کہ جب انکار ممکن ہی نہ رہا تھا ۔۔۔ ویسے بھی یہ کام کرنے والے بندے میں اتنی اخلاقی جرآت تو ہونی ہی چاہیئے کہ وہ اسکا کھلا اعلان کرے ۔۔۔ اس شادی کو ایک سال سے زائد خفیہ رکھنے کے اور بھی کئی پہلو ہیں جو عملاً قانونی نوعیت کے ہیں جن میں پہلا تو یہی ہے کہ یہ شادی پاکستان میں مرؤجہ مسلم عائلی قانون ایکٹ مجریہ 1961 کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے سرانجام پائی ہے جسکے سیکشن 6 کی ذیلی شق نمبر ایک کی رو سے دوسری شادی کرتے وقت پہلی زوجہ سے باضابطہ اجازت نامہ اور ثالثی کونسل سے پیشگی تحریری اجازت کا لیا جانا لازمی ہے ورنہ یہ نکاح رجسٹر ہی نہیں کیا جاسکتا اوراسکی خلاف ورزی کرنے والا ذیلی شق نمبر 5 کی رو سے مستوجب سزا ہوگا جو کہ اس قانون میں ایک سال قید محض اور 5 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے اور چونکہ عامر لیاقت نے واضح طور پہ اس قانون کو پامال کیا ہے لہٰذا وہ اس کے تعزیری شکنجے میں جکڑے جاسکتے ہیں کیونکہ 13 ماہ تک تو انکی پہلی زوجہ بشریٰ عامر اس بابت قطعی بیخبر تھیں
      اسی معاملے کا ایک اور قانونی پہلو یہ بھی ہے کہ اس سال 25 جولائی کو منعقدہ الیکشن کے سلسلے میں جب عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ( جنکی آخری تاریخ 8 جون 2018 تھی ) تو اس وقت وہ قانونی طور پہ اس جرم کے مرتکب اور مستوجب سزا ہوچکے تھے کیونکہ یہاں معاملہ دوسری زوجہ کے زیرکفالت ہونے یا نہ ہونے کے اس عذر کا بھی نہیں تھا کہ جسکی بناء پہ وہ الیکشن کمیشن سے اپنی جان چھڑا پائے تھے کیونکہ بغیر اجازت دوسرے نکاح کا انعقاد ہی حسب قانون انہیں مستلزم سزا ٹہراچکا تھا اور یوں وہ الیکشن لڑنے کے اہل ہرگز نہ تھے ۔۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھی صریح غفلت سرزد ہوئی کہ اس نے عامر لیاقت سے دوسری شادی کا باضابطہ ثبوت کیوں طلب نہیں کیا تاہم وہ اب بھی قانونی طور پہ ان سے یہ ثبوت طلب کر سکتا ہے اور اسے ضرور طلب کرنا چاہیئے اور حسب قانون کارروائی عمل میں لانی چاہیئے ورنہ کیشن کے اس طرز انصاف پہ انگلیاں بھی اٹھیں گی اور اسے اب بھی عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے
      آخر میں چلتے چلتے یہ بھی عرض کردوں کہ کچھ لوگوں کی جانب سے اس بات پہ اعتراض کی تو قانونی طور پہ کوئی اہمیت نہیں کہ انہوں نے بعمر 46 سال برس اپنی عمر سے ٹھیک آدھی عمر یعنی 23 برس کی دوشیزہ ہی کا انتخاب کیوں کیا لیکن ان قانونی اعتراضات کو ہرگز رد نہیں کیا جاسکتا کہ اسکے لیئے انہوں نے نہ صرف ریاستی قوانین کو اپنی ٹھوکر پہ رکھا بلکہ پہلی زوجہ اور اپنی اولادوں کو بھی بیخبر رکھ کے انکے ساتھ دھوکہ دہی کی ورنہ اگر ایسا نہ ہوتا تو تو بھلا یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ جب گزشتہ ہفتے وہ اپنی دوسری شادی کے ڈیڑھ برس بعد ایک بڑے ہوٹل میں بڑے ٹھاٹھ سے اپنی نوبیاہتا طوبی اور بول چینل کے مال شعیب شیخ ( جسے انہوں نے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پہ جوبلی کے کرمنل کا لقب دیا تھا اور جسکے ادارے ایکزیکٹ کی کمائی کے ناجائز ہونے کا بیان دیتے ہوئے اسکے بخیئے ادھیڑے تھے ) کے ساتھ اپنے ولیمے کی دعوت اڑا رہے تھے تو عین اسی وقت انکی غمزدہ اور دکھی بیٹی دعا وہ دلگداز نظم سپرد قلم کررہی تھی کہ جس میں اس نے لکھا تھا کہ ایک اور دن، ایک اور سانحہ، جب بھی آپ اپنے اہلخانہ کو تکلیف دیتے ہیں آپ کو ہدایت کی مخلصانہ دعائیں ملتی ہیں ،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈلوانے والے کیلئے بھی ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ اللہ آپ کی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پوچھ دیں گے۔ آپ کی دل شکستہ اور تکلیف میں مبتلا بیٹی، دعا عامر



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      KhUsHi (12-01-2018)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: دوسری شادی جائز لیکن دھوکا دہی ناجائز کیو&

      انہوں نے بعمر 46 سال برس اپنی عمر سے ٹھیک آدھی عمر یعنی 23 برس کی دوشیزہ ہی کا انتخاب کیوں کیا
      ye to us ka zati maslah hay har insan ki apni marzi apni zindagi jesy chaye guzare.....







      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •