SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کا نقصان’ oh no

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کا نقصان’ oh no

      کا نقصان’ oh no
      خطیب احمد

      “اُونہہ” ایک انگریزی لفظ ہے جو پریشانی کے عالم میں حالات سے اکتاہت کا شکار ہونے کے بعد بولا جاتا ہے۔ عمومی طور پر آج کل کی نئی نسل اِس لفظ کا استعمال کرتی ہے۔ لڑکیوں کو دیکھیں تو، سب سے زیادہ “اُونہہ” کا استعمال اُن میں ہی پایا جاتا ہے۔ جہاں خراب سیلفی آئی یا اچھی سیلفی ڈِلیٹ ہوگئی، تو زبان سے صرف ایک لفظ “اُونہہ” نِکلاتا ہے۔
      طالب عِلموں کو ہی دیکھ لیں، پورا سال کھیل کود میں گزارکر اِمتحان کا وقت قریب آنے پر ڈیٹ شِیٹ نوٹس بورڈ پر لگی دیکھتے ہیں تو بس یہی کہتے ہیں “اُونہہ” ۔ مگر پھر بھی یہ کہہ کر دل کو تسلی دیتے ہیں کہ بھئی کل سے پڑھونگا ۔ وقت گزرتا جاتا ہے مگر’پڑھنے والی کل’ نہیں آتی ! ۔ایسے میں جب امتحان کے نَتائج آتے ہیں تو دیکھ کر بے ساختہ یہی کہا جاتا ہے کہ “اُونہہ” فیل ہوگیا۔ یہ “اُونہہ” بہت ہی با معنی ہےجو ہر موڑ پر بولی جاتی ہے۔ پڑھ کر کیا کریں گے، باپ کا کاروبار ہے وہی سنبھال لیں گے۔ اِنٹر ہوگیا تو ٹھیک ہےوگرنہ ولایت جانے کا موقع تو مل ہی جائے گا۔ وہاں کسی لڑکی سے شادی کرکے سُکون کی زندگی گزاریں گے۔
      فیل ہونی کی خَبر جب ماں باپ تک پہنچتی ہے تو اِن کی زبان سے بھی “اُونہہ” ہی نِکلتا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اِن کا دِل ٹوٹ گیا ہے۔ صاحبزادے کی تعلیم پر کثیر رقم بھی خَرچ کر دی لیکن نتیجہ صِفر آیا۔لہذا اب تعلیم کا خاتمہ بالخیر کر کے، چلو بیٹا کل سے مِکینک کی دُکان پر لگ جاؤ،بہتر ہوگا۔ خوامخواه ہم بھی اپنی جان ہلکان کریں۔ ہُنر ہاتھ میں ہوگا، تو بھوکے نہیں مَرو گے۔
      جامعہ میں بھی کچھ ایسے نِکمے طالب عِلم ہوتے ہیںجو کبھی لائبریری میں تو نظر نہیں آتے، البتہ کینٹین میں بیٹھ کر اپنا سارا وقت گپے ہانکنے میں ضائع کرتے ہیں۔ ایسے طلبہ سارا دِن یہاں سے وہاں مَٹر گشیاں کرتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں۔ جب استاد اَسائمِنٹ دیتے ہیں تو اِن کی زبان پر ایک ہی لفظ آتا ہے ، وہی “اُونہہ ” اور پھر منہ ٹیڑھا کر کے کہتے ہیں’ یہ بھی کرنا ہوگا؟’۔ پھر یہ لائبریری کے چَکر لگاتے ہیں، کِتابیں چھانٹتے ہیں۔ بے تحاشہ چھان پھٹک کے بعدبھی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں “اُونہہ” کیا کریں؟۔ پھر یہ ایک دوسرے سے مانگ تانگ کر اپنا اَسائمِنٹ جیسے تیسے مکمل کر لیتے ہیں۔
      ویسے تو ہر بچہ اپنے ماں باپ کی نظر میں نا لائق ہوتا ہے۔ اب چاہے وہ کتنے بھی اچھے کام کر لے، شاید والدین اپنے بچوں کی اِن کے مُنہ پر تعریف اِس لیے نہیں کرتے کہیں یہ طُرم خان بن کے سِینہ چوڑا کر کے نہ چلنے لگے۔ لیکن بعض مرتبہ والدین کو عِلم نہیں ہوتا کہ اِن کا بچہ کیا گُل کھلا رہا ہے۔ کچھ طلبہ ایسے بھی ہیں، جو پورے سیمسٹر نہیں پڑھتے۔ ایسے میں جُوں جُوں امتحان قریب آتے ہیں تو کہتے ہیں “اُونہہ” یار اتنی جلدی آگئے؟ پورا سیمسٹرپڑھا نہیں، یہاں وہاں مٹر گشیاں کر کے گذار دیا، ایسے میں جو لفظ دکھ کے ساتھ ادا کیاجاتا ہے وہ یہی”اُونہہ” ہی ہوتا ہے کااور بے بسی کا اظہار ان الفاظ میں کیاجاتا ہےکہ ‘یار میڈیم نے اتنا پڑھا دیا ہے، کیسے یاد کریں گے؟’
      میرے ایک دوست ہیں، وہ بڑے جلد باز اِنسان ہیں اور ہر مرتبہ جلد بازی کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہماری میڈم نے کہا کہ آپ لوگ اپنا اَسائمِنٹ میرے آفس میں دے دیجیئے گا اب ہوا یوں کہ موصوف نے ہڑبڑاہٹ اور جلد بازی کےمارے اِن کے آفس کے بجائے برابر والے آفس میں اسائنمنٹ جمع کروادیا ۔ جب دوسرے طلبہ سے معلوم ہواکہ وہ والے آفس میں نہیں دینا تھا، تو انھوں نے اپنا سَر پکڑ کے بیزاری سے کہا “اُونہہ” یہ کیا کر دیا۔
      قابل غور بات ہے کہ نتائج جو بھی برآمد ہوں،ہر دو صورت میں “اُونہہ” ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ دراصل اِس لفظ کا استعمال یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ وقت کی بے قدری کر رہے ہیں اور کام سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔ میری تو بَس “اُونہہ” کرنے والوں سے یہ ہی گذارش ہے ہر کام خلوص نِیت کے ساتھ کریں نہیںتو اِن کا اللہ ہی مالک ہے۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      shahnawaz aamir (11-10-2018),Ubaid (11-14-2018)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 uaranjha009's Avatar
      Join Date
      Oct 2018
      Posts
      31
      Threads
      0
      Thanks
      10
      Thanked 15 Times in 15 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: کا نقصان’ oh no




    4. The Following User Says Thank You to uaranjha009 For This Useful Post:

      shahnawaz aamir (11-10-2018)

    5. #3
      New Member shahnawaz aamir's Avatar
      Join Date
      Oct 2018
      Location
      Karachi
      Posts
      22
      Threads
      5
      Thanks
      27
      Thanked 14 Times in 10 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Eye Re: کا نقصان’ oh no

      "اونہہ" کا نقصان پر آپ نے ہلکے پھلکے انداز میں سیر حاصل
      پورا آرٹیکل لکھ ڈالا ہے جو کہ اچھی تحریر اور سبوق آموز بھی
      ہے یہ لفظ "اونہہ" واقعئی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکا ہے
      اور جس وقت اس لفظ کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں اورتو کافی دیر
      ہوچکی ہوتی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ہم
      اس"اونہہ" کو دہراتے رہتے ہیں کہ ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں
      اس کے مضمرات کو جاننے کے باوجود ہم اس لفظ "اونہہ" سے
      پیچھا نہیں چھڑاسکتے ۔



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •