SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو 

    1. #1
      UT Writer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Ria's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      khawabon aur khyalon me
      Posts
      2,272
      Threads
      130
      Thanks
      0
      Thanked 19 Times in 12 Posts
      Mentioned
      257 Post(s)
      Tagged
      4148 Thread(s)
      Rep Power
      47

      یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو 

      یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا.سالوں پہلے کی بات ہے جب ایک امام مسجد صاحب روزگار کیلئے برطانیہ کے
      شہر لندن پہنچے تو روزانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہونا انکا معمول بن گیا.
      لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا کہ بس بھی وہی ہوتی تھی اور اسکا ڈرائیور بھی. ایک مرتبہ امام صاحب بس پر سوار ہوئے. ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لے کر ایک نشست پر جا بیٹھے. ڈرائیور کے دئیے ہوئے باقی پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پنس ذیادہ آ گئے ہیں.
      امام صاحب سوچ میں پڑگئے پھر اپنے آپ سے کہا کہ وہ بس سے اترتے ہوئے ڈرائیور کو پیسے واپس کردیں گے. پھر ایک سوچ یہ بھی آئی کہ اتنے تھوڑے پیسوں سے کیا ہوتا ہے ان سے کونسا اسکی کمائی پہ کوئی فرق آجائے گا . میں ان پیسوں کو اللہ کی طرف سے انعام سمجھ کر جیب میں رکھ لیتا ہوں اور چپ ہی رہتا ہوں.
      بس امام صاحب کے مطلوبہ اسٹاپ پر رکی تو امام صاحب نے اترتے ہوئے وہ پیسے ڈرائیور کو واپس دے کر کہا ... یہ لیجئیے آپ نے شاید غلطی سے مجھے ذیادہ دے دئیے تھے. ڈرائیور نے پیسے واپس لیتے ہوئے مسکراتے ہوئے پوچھا... آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں ؟ میں بہت عرصے سے آپ کی مسجد میں اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا. یہ پیسے جان بوجھ کر میں نے دئیے تھے تاکہ اس معمولی رقم کے بارے میں آپ کا رویہ دیکھ سکوں.
      امام صاحب سے یہ سن کر جیسے ہی بس سے نیچے اترے انکی ٹانگوں سے جان نکل گئی. گرنے سے بچنے کیلئے ایک کھمبے کا سہارا لیا. آسمان کی طرف منہ اٹھا کر دعا کی .. یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا.
      اور اسکے بعد ... ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی بھی اپنے افعال پر لوگوں کے ردعمل کی پرواہ نہ کرتے ہوں مگر یاد رکھئیے بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں اور بعض اوقات ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہیں.ذہن میں رکھیں کہ کہیں کوئی ہمارے رویوں کے تعاقب میں تو نہیں اور ہمارے شخصی تصرف کو سب مسلمانوں کی مثال نہ سمجھ بیٹھے یا پھر اسلام کی تصویر ہمارے روئیے کے مطابق ذہن میں نہ بٹھالے اسلئے ہمیں ایک دوسرے کیلئے اچھی مثال ہونا چاہئیے اور اپنے معاملات میں سچا اور کھرا بھی.


      Similar Threads:
      ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
      جس سے ملیے اسے خفا کیجے
      ہے تفاخر میری طبیعت کا
      ہر ایک کو چراغ پا کیجے
      میری عادت ہے روٹھ جانے کی
      آپ مجہھے منا لیا کیجے

    2. The Following User Says Thank You to Ria For This Useful Post:

      intelligent086 (11-21-2015)

    3. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو

      MAsha ALlah


    4. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو

      Buhat he lajawab sharing ka shukria






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: یا اللہ مجھے معاف کردینا میں ابھی اسلام کو







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •