SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سائیکلنگ کے فائدے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سائیکلنگ کے فائدے

      سائیکلنگ کے فائدے
      رضوان عطا
      بڑے شہروںمیں ٹریفک بہت بڑھ چکی ہے، موٹر سائیکلوں، کاروں اور بسوں نے سڑکوں پر گویا قبضہ کر رکھا ہے ۔ جو جگہ بچ گئی ہے وہاں تجاوزات ہیں، اور وہ بھی اتنی کہ پیدل چلنے والوں کو نہ فٹ پاتھ دِکھتا ہے اور نہ راستہ۔ ایسے میں وہ گزرا وقت یاد آتا ہے جب کثیر تعداد میں سائیکل چلا کرتے تھے۔سائیکل نہ صرف شور سے پاک اور ماحول دوست سواری ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی اس کے فوائدبہت زیادہ ہیں۔ فِٹ اور صحت مند رہنے کے لیے جسمانی طور پر سرگرم رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ باقاعدگی سے جسمانی ورزش آپ کو موٹاپے، امراض قلب، کینسر، ذہنی بیماری، ذیابیطس اور ارتھرائٹس سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ سست طرززندگی سے جان چھڑانے اور صحت کے مسائل سے دور رہنے کا ایک طریقہ سائیکل چلانا بھی ہے۔ سائیکلنگ سے بچے، جوان اور بوڑھے، ہر عمر کے افراد لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اگر اردگرد کا ماحول اچھا ہو تو ورزش اور مزہ ایک ساتھ پایا جا سکتا ہے۔ یہ ورزش کرنے کا ایک سستا طریقہ بھی ہے۔ اگر ہم ہفتے میں دو سے چار گھنٹے اس کے لیے نکال لیں تو ہماری صحت میں خاطر خواہ بہتری آ سکتی ہے۔ سائیکل چلاتے ہوئے تقریباً تمام پٹھوں کی ورزش ہوتی ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ مہارت اور جسمانی فٹنس کی ضرورت بھی نہیں۔ سائیکلنگ سے دل، خون کی نالیاں اور پھیپھڑے سب مشق کرتے ہیں۔ کچھ وقت کے بعد سانس گہرے ہونے لگتے ہیں، جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے مفید ہے۔ سائیکلنگ سے پٹھوں میں مضبوطی اور لچک آتی ہے اور جوڑوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، تشویش اور یاسیت گھٹتی ہے۔ اس سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں کی مضبوطی کا سبب بنتی ہے۔ سائیکلنگ جسم میں چربی کی سطح کم کرتی ہے۔ وزن میں کمی یا اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے سائیکلنگ کیجیے۔ اس سے جسم میں خوراک کی تحلیل کی رفتار بڑھتی اور چربی پگھلتی ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے سائیکلنگ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک کا ہونا بھی ضروری ہے۔ تحقیقات کے مطابق مسلسل سائیکل چلانے سے ایک گھنٹے میں 300 کے قریب حرارے یا کیلوریز خرچ ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ آدھا گھنٹہ سائیکل کی سواری کریں تو ایک سال میں آپ کی پانچ کلو چربی پگھل جائے گی۔ سائیکلنگ کے اتنے سارے فوائد کو جان کر اسے فوراً اپنانے کو جی چاہتا ہے۔ ایسے میں ملک میں سائیکلنگ کے ٹریکس کی ناکافی تعداد اور سڑکوں کے سائیکل دوست نہ ہونے کا خیال فوراً ذہن میں آتا ہے۔ ہمارے ہاں کچھ لوگ سائیکل چلانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہ ایک سطحی سوچ ہے۔ بہت سے ممالک میں سائیکلنگ وقار کے خلاف نہیں سمجھا جاتی بلکہ سائیکل دفاتر اور دکانوں پر آنے جانے کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف شہریوں کی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ فضا کو دھویں سے پاک رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کی ایک اچھی مثال نیدرلینڈز ہے۔ ملک کے دارالحکومت میں پانچ لاکھ کے قریب افراد روزانہ سائیکل پر سواری کرتے ہیں۔ وہاں سائیکل چلانے والوں کے لیے سڑک پر علیحدہ جگہ مخصوص ہوتی ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Khala Sardarni (07-15-2018)

    3. #2
      New Member Khala Sardarni's Avatar
      Join Date
      Feb 2018
      Posts
      35
      Threads
      5
      Thanks
      16
      Thanked 28 Times in 22 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: سائیکلنگ کے فائدے

      Be had mufeed sharing. Thanks for sharing


    4. The Following User Says Thank You to Khala Sardarni For This Useful Post:

      intelligent086 (07-16-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سائیکلنگ کے فائدے

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •