. .


Sehri Special Recipes



Iftaar Special Recipes



Need Your Feed Back


  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    .

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے ک&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,241
      Threads
      192
      Thanks
      766
      Thanked 546 Times in 437 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      2

      افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے ک&#

      کراچی:رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں رعشے کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اس سے فوری موت واقع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں رمضان کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام دانش نے ترکی میں ہونے والی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کے مضر اثرات نہایت خطرناک ہوتے ہیں، بلڈ پریشر کے اچانک بڑھنے کی وجہ سے دل کے دورے کا بھی احتمال رہتا ہے جو فوری موت کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاؤ اسپتال سے تعلق رکھنے والے ماہر غذائیت کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے جو یقیناً سگریٹ سے پوری نہیں ہوسکتی بلکہ سگریٹ نوشی نقصان دہ ضرور ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ تمباکو نوشی سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن بھی مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس میں کلوٹنگ (تھکے بننے کا عمل) کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اسی طرح رمضان میں تلی ہوئی اشیاء کے استعمال کے باعث شریانوں میں چکنائی کے جمع ہو جانے کا خدشہ رہتا ہے اور پکوڑوں، سموسوں کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے خون میں کلوٹنگ کا عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور رگ پھٹ سکتی ہے اور یہ عمل فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسے موذی اثرات سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کر دینا چاہیے اور رمضان ترک سگریٹ نوشی کا شان دار موقع فراہم کرتا ہے۔رمضان کے مہینے میں روزہ دار 12 سے 15 گھنٹے تک کا روزہ رکھتے ہیں اور اس دوران سگریٹ نوشی سے بھی پرہیز کرتے ہیں اس لیے اگر چاہیئں تو سگریٹ نوشی کے شوقین افراد تھوڑی محنت کر کے اس عادت سے کلی طور پر جان بھی چھڑا سکتے ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (05-24-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,361
      Threads
      12080
      Thanks
      8,616
      Thanked 6,929 Times in 6,467 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے ª

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (05-24-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •