SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: زمانے کو برا کہنا

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Sudes's Avatar
      Join Date
      Mar 2018
      Posts
      19
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 28 Times in 16 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      زمانے کو برا کہنا



      تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی
      سوال : ہم عام طور پر زمانے کو برا کہتے ہیں کہ زمانہ ہی ایسا برا آ گیا ہے، کیا یہ کہنا درست ہے کہ زمانہ بہت برا آ گیا ہے ؟
      جواب : زمانہ جاہلیت میں جب مشرکین عرب کو کوئی دکھ، غم، شدت و بلا پہنچتی تو وہ کہتے : يا خيبة الدهر یعنی ہائے زمانے کی بربادی ! وہ ان افعال کو زمانے کی طرف منسوب کرتے اور زمانے کو برا بھلا کہتے اور گالیاں دیتے حالانکہ ان افعال کا خالق اللہ جل جلالہ ہے تو گویا انہوں نے اللہ تعالی کو گالی دی۔
      امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ نے سورہ جاثیہ کی تفسیر میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
      كان اهل الجاهليه يقولون انما يهلكنا الليل والنهار وهو الذي يهلكنا يميتنا ويحيينا فقال الله في كتابه وقالوا ما هي الا حياتنا الدنيا نموت ونحيا وما يهلكنا الا الدهر [تفسیر ابن کثیر : 4/ 109]
      اہل جاہلیت کہتے تھے کہ ہمیں رات اور دن ہلاک کرتا ہے، وہی ہمیں مارتا اور زندہ کرتا ہے۔ تو اللہ تعالی ٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا : انہوں نے کہا ہماری زندگی صرف اور صرف دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی ہلاک کر تا ہے۔ دراصل انہیں اس کی خبر نہیں یہ تو صرف اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔
      *
      اس آیت کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ زمانے کو برا بھلا کہنا اور اپنی مشکلات اور دکھوں کو زمانے کی طرف منسوب کر کے اسے برا بھلا کہنا مشرکین عرب اور دھریہ کا کام ہے۔ دراصل زمانے کو برا بھلا کہنا اللہ تعالی کو برا بھلا کہنا ہے۔ صحیح بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
      قال الله عز وجل:‏‏‏‏ يؤذيني ابن آدم يسب الدهر، ‏‏‏‏‏‏وانا الدهر بيدي الامر اقلب الليل والنهار
      اللہ تعالی نے فرمایا : ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے، وہ زمانے کو گالیاں دیتا ہے اور میں (صاحب) زمانہ ہوں۔ میرے ہاتھ میں معاملات ہیں۔ میں رات اور دن کو بدلتا ہوں۔ [بخاري، كتاب التفسير : باب تفسير سوره جاثيه : 4826، مسلم : 2246، حميدي : 2/ 468، مسند احمد : 2/ 238، ابوداؤد : 5274]
      اسی طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
      لا تسبوا الدهر فان الله هو الدهر
      زمانے کو برا نہ کہو یقیناً اللہ ہی زمانہ ہے (یعنی زمانے والا ہے )۔ [مسند ابي يعلي : 10/ 452]ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں :
      لا يقولن احدكم يا ضيعة الدهر! فان الله هو الدهر
      ہرگز کوئی یہ نہ کہے : ہائے زمانے کی بربادی ! بے شک اللہ ہی زمانے والا ہے۔ [ حلية الاولياء : 8/ 258]
      امام خطابی رحمہ اللہ انا الدهر کا معنی بیان کرتے ہیں :
      أنا صاحب الدهر، ومدبر الأمور التي ينسبونها إلى الدهر، فمن سب الدهر عن أجل أنه فاعل هذه الأمور؛ عاد سبه إلى ربه الذي هو فاعلها
      میں زمانے والا اور کاموں کی تدبیر کرنے والا ہوں، جن کاموں کو یہ زمانے کی طرف منسوب کرتے ہیں (یعنی دن رات کا نظام وغیرہ ابدی ہے خود بخود چل رہا ہے۔ یہ زمانہ ہی مارتا ہے اور زندہ کر تا ہے ) جس نے زمانے کو اس بنا پر برا بھلا کہا کہ وہ ان امور کا بنانے والا ہے تو اس کی گالی اس رب کی طرف لوٹنے والی ہے جو ان امور کا بنانے والا ہے۔ [فتح الباري : 575/16]
      لہٰذا زمانے کو برا بھلا کہنا کہ عوام الناس میں رائج ہے کہ زمانہ برا آ گیا ہے، گیا گزرا زمانہ ہے، وقت کا ستیاناس وغیرہ، دراصل اللہ تعالی کو برا بھلا کہنا ہے، کیونکہ سارا نظام عالم اللہ وحدہ لا شریک لہ کے قبضہ قدرت میں ہے، وہی پیدا کرنے والا اور وہی مارنے والا ہے۔ وہی مدبر الامور ہے، منتظم اور سب کی بگڑی بنانے والا گنج بخش، غوث اعظم، داتا، فیض بخش اور دست گیر ہے۔ اس لیے ان امور اور زمانے کو برا کہنا اللہ تعالی کو برا کہنا ہے
      جو ان کا خالق ہے۔ لہٰذا ایسے کلمات سے اجتناب کر نا چاہیے۔
      یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to Sudes For This Useful Post:

      intelligent086 (05-15-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زمانے کو برا کہنا

      سبحان اللہ
      اہم دینی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •