SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ایک تھی ڈاکٹرائن

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ایک تھی ڈاکٹرائن

      شکیلہ ہمارے علاقے کی دائی تھی لیکن چونکہ پیچیدہ امراض مثلاً نزلہ ‘ کھانسی اور سردرد کا علاج بھی کرلیتی تھی لہذا محلے کی ساری عورتیں اسے ’’ڈاکٹرائن‘‘ کہتی تھیں۔شکیلہ کو خود بھی ڈاکٹرائن کہلانا پسند تھا۔ آج اگر وہ زندہ ہوتی تو ضرور فرمائش کرتی کہ جس طرح ایک فلم آئی تھی’’ایک تھی ڈائن‘‘ ایسے ہی’’ایک تھی ڈاکٹرائن‘‘ پر بھی فلم بننی چاہیے۔علاج معالجے کے علاوہ شکیلہ خواتین کو دبانے اور ناف نکالنے کا کام بھی کرتی تھی‘ براہ کرم دبانے سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ وہ کوئی گورکن تھی۔شکیلہ ڈاکٹرائن ایک اصلی لیڈی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی‘ اس کے لیے اس نے بہت محنت کی خوب دل لگا کر پڑھائی کی لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہِ اس ملک میں ٹیلنٹ کو جوتے کی نوک کے نیچے لکھا جاتا ہے سو یہی حال شکیلہ کا بھی ہوا۔ اس نے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینا چاہا تو محض اِس چھوٹی اور گھٹیا سی بات پر انکار کردیا گیا کہ وہ میٹرک پاس ہے۔کیا میٹرک پاس بندے کا ڈاکٹر بننے کا کوئی حق نہیں؟اورپھر شکیلہ تو بڑی ٹیلنٹڈ ڈاکٹر ثابت ہوسکتی تھی۔ایسی پھکی تیار کرتی تھی کہ پتھر ہضم لوہا ہضم۔ آج بھی شکیلہ جیسی سرجری شائد ہی کوئی ڈاکٹر کرسکتا ہو۔ محلے میں کسی بچے کو شیشہ چبھ جاتا تو شکیلہ کمال مہارت سے محض ایک سوئی کی مدد سے بغیر مریض کو بیہوش کیے نہ صرف شیشہ نکال لیتی بلکہ بعد میں زخم پر راکھ لپیٹ کر اوپر کسی پرانے کپڑے کی پٹی لپیٹ دیتی۔اینٹی بایؤٹک کے لیے بھی محلے کا کوئی بچہ ہی کام آتااور اللہ اللہ خیرصلٰی۔ میں جب چھوٹا ہوتا تھا تو مجھے بھی کھانسی کی صورت میں شکیلہ ڈاکٹرائن کا تیار کردہ سیرپ پلایا جاتا تھا۔بوتل مریض کی اپنی ہوتی تھی جس میں شکیلہ بڑے سے ڈرم میں سے لال شربت نکال کر بھر دیتی تھی ‘ یوں دو روپے میں آرام آجاتا اورالسر کی تکلیف شروع ہوجاتی۔ یہ لال شربت ہر بیماری کا علاج تھا۔ بعض امراض میں اسے پینا ہوتا تھا ‘ بعض میں سونگھنا اور بعض میں مالش کرنا۔شکیلہ کو کینسر کا علاج بھی آتا تھا۔ محلے میں جس کسی عورت کے بھی پیروں میں ورم ہوتا‘ شکیلہ خوشخبری سنا دیتی کہ کینسر ہوچکا ہے۔ اس کے بعد وہ ا سٹیل کی بڑی بالٹی میں کافی سارا نمک اور گرم پانی ڈال کر مذکورہ خاتون کے پاؤں ایک گھنٹے تک اس میں ڈالتی۔پھر لال شربت تھما دیتی۔ الحمدللہ دو دن بعد ہی مریضہ سجدہ شکر بجالاتی کہ کینسر جڑ سے ختم ہوگیا ہے۔
      شکیلہ کو میں نے جب بھی دیکھا یہی شکوہ ٰ کرتے سنا کہ ہسپتال والے اس کی قدر نہیں کرتے‘ اگر وہ باہر کے ملک میں ہوتی تو لوگ سے سونے کا تاج پہناتے۔ یہ بالکل ٹھیک ہے۔ اس کے علاج سے میں نے ایسا ایسا مریض ٹھیک ہوتے دیکھا جس کے بارے میں گھر والے بھی پراُمید تھے کہ نہیں بچے گا۔کہنے کو تو شکیلہ ڈاکٹرائن تھی لیکن وہ خواتین کے علاوہ بزرگوں وغیرہ کا بھی علاج کردیتی تھی۔ سارے محلے کے بزرگ قائل تھے کہ شکیلہ کے ہاتھ میں بڑی شفا ہے۔
      دماغی بیماریوں کا علاج بھی شکیلہ پر ختم تھا۔کسی کی یاداشت کمزور ہوجاتی تو شکیلہ اسے ایک کی بجائے دو بوتلیں لال شربت کی دیتی اور تاکید کرتی کہ ہر گھنٹے بعد دو چمچ پینے ہیں۔۔۔اور مریض کی یاداشت چار گھنٹے بعد ہی اتنی تیز ہوجاتی کہ اسے بخوبی یاد رہتا کہ اس نے لال شربت والی بوتل کے قریب بھی نہیں پھٹکنا۔شکیلہ کو ہسپتال کے ڈاکٹروں سے سخت چڑ تھی۔ وہ کہتی تھی کہ یہ موئے علاج تو کرتے نہیں بس ٹیکے پہ ٹیکا لگائے جاتے ہیں حالانکہ زیادہ ٹیکے لگانے سے انسان پنکچر بھی ہوسکتاہے۔شکیلہ کے علاج کا سب سے حیرت انگیز نظارہ مجھے آج بھی یاد ہے جس میں اس نے ایک انتہائی مشکل مرض کا بغیر دوائی علاج کیا تھا۔ ہوا یوں کہ خالہ حمیداں اس کے پاس اپنے چار سالہ نواسے ببلو کو لے کر آئیں اور بتایا کہ یہ انگوٹھا چوسنا نہیں چھوڑ رہا‘ میں گلی میں کھیل رہا تھا۔ یہ باتیں سن کر میں بھی دوڑتا ہوا شکیلہ ڈاکٹرائن کے پاس آگیا کہ دیکھیں اب یہ کیا علاج کرتی ہے۔ ڈاکٹرائن نے کچھ لمحے سوچا پھر ببلو کی نیکر کا الاسٹک ڈھیلا کر دیا اور کہنے لگیں’’جاؤ! اب یہ کبھی انگوٹھا نہیں چوسے گا۔ خدا گواہ ہے اُس کے بعد جب بھی ببلو انگوٹھا چوسنے کے لیے ہاتھ اوپر کرتا۔۔۔فوراً نیچے کرلیتا۔۔۔
      شکیلہ ڈاکٹرائن کی عمر اُس وقت یہی کوئی چالیس سال ہوگی۔ اُس نے ساری زندگی شادی نہیں کی۔ کہتی تھی شادی دو روحوں کا ملاپ ہوتا ہے او رمجھے روحوں سے بہت ڈر لگتاہے۔محلے کی بڑی بوڑھیوں نے بہت کوشش کی کہ وہ شادی پر مان جائے لیکن اس کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی کہ بندہ انتہائی شریف‘ نیک اورہیرو ٹائپ کا ہونا چاہیے۔ اُس کی یہ خواہش کبھی پوری نہ ہوسکی کیونکہ اُس وقت میں صرف 10 سال کا تھا۔جب میں میٹرک میں پہنچا تو شکیلہ لگ بھگ پچاس کے قریب قریب آچکی تھی۔ اس کے باوجود اس کے کلینک پر رش کم ہونے کی بجائے اور بڑھ گیا۔ اب وہ دانتوں اور آنکھوں کا علاج بھی کرنے لگی تھی۔ کسی خاتون کی دانت میں شدید درد ہوتا تو وہ اُسے پاؤں پر ملنے کے لیے لومڑی کے بال دیتی۔ مجھے کبھی سمجھ نہ آسکا کہ دانت درد کا لومڑی کے بالوں سے کیا تعلق؟ بعد میں پتا چلا کہ لومڑی کے بال اگر پاؤں پر مل لیے جائیں تو دنیا جہان کی تکلیفیں بھول جاتی ہیں اور بندہ پورے اہتمام کے ساتھ دن رات صرف پاؤں کھجانے میں مصروف رہتاہے۔کسی عورت کی آنکھ میں سوزش ہوجاتی تو شکیلہ اُسے آنکھوں میں ڈالنے کے لیے بھی لال شربت تھما دیتی۔ عورت کی آنکھیں محض بوتل کی شیشی کو دیکھتے ہی ایک لمحے کے لیے پھیلتیں اور پھر وہ خود ہی ہنسی خوشی کہہ دیتی کہ’’ ڈاکٹرائن!میں تو ٹھیک ہوگئی ہوں۔
      کسی کا بچہ بہت زیادہ روتا یا تنگ کرتا تو شکیلہ اسے تھوڑی سی افیم چٹا دیتی اور بچہ ’’کوک نیندرے‘‘ سویا رہتا۔محلے کے وہ بزرگ جو اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے باوجود مرنے سے انکاری ہوتے انہیں بھی حیلے بہانوں سے شکیلہ کے پاس لایا جاتا۔شکیلہ لال شربت کی ایک خوراک ان کے بستر پر چھڑکنے کے لیے دیتی اور اگلے دن خبر آجاتی کہ رات کو بابا جی 25 کروڑ چیونٹیوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے۔کوئی عورت اگر شکوہٰ کرتی کہ اسے شکیلہ کے علاج سے آرام نہیں آیا تو شکیلہ اس کا نام موٹے حروف میں کالے مارکر سے ڈائری میں لکھ لیتی ۔ میں نے ایک دن چپکے سے ڈائری میں لکھے یہ نام پڑھے اور حیرت ہوئی کہ یہ نام کہیں اور بھی پڑھے ہوئے لگے۔ بعد میں یاد آیا کہ اِن ناموں کے کتبے دیکھے تھے۔
      شکیلہ ڈاکٹرائن 65 سا ل کی عمر میں وفات پاگئی۔ اس کے مرنے پر پورا محلہ ادا س تھا۔عورتیں بین کررہی تھیں کہ اب ان کی بیماریاں کیسے ٹھیک ہوں گی۔ لیکن ایک عجیب کام ہوا۔ شکیلہ کی وفات کے دو ہفتے بعد آہستہ آہستہ محلے سے تمام لوگوں کی بیماریاں خودبخود ٹھیک ہوتی گئیں۔شکیلہ کے کلینک کھول کر دیکھا گیا تو لال شربت کے تین ڈرم اورڈائری کے علاوہ کچھ نہ ملا۔ محلے والوں کی موجودگی میں ڈائری کھول کر پڑھی گئی تو پہلے صفحے پراُس کی یہ دوشعر نما لائنیں لکھی پائی گئیں۔۔۔

      کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گی
      ڈاکٹرائن کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

      ازقلم …… گل نوخیز اختر



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (04-06-2018),Ubaid (04-07-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک تھی ڈاکٹرائن

      ماشاءاللہ
      یہ کالم بھی ایک ڈاکٹرائن ہے ۔۔۔۔۔
      بہت عمدہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •