آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ ملالہ کو ڈائری لکھنے کی وجہ سے شہرت ملی ہے۔ اب آپ خود ہی فیصلہ کریں کہ کیا ایک بارہ برس کی بچی ڈائری لکھ سکتی ہے؟ ہم تو اس عمر میں بھی نہیں لکھ سکتے تو اس نے بچپن میں کیسے لکھ لی؟ یہ ضرور اس کے ابا نے اس کو لکھ کر دی ہو گی۔ بہت سے والدین اپنے بچوں کا ہوم ورک وغیرہ بھی خود کر کے دیتے ہیں اور تقاریر وغیرہ تو سو فیصد والدین ہی لکھ کر دیتے ہیں۔ بچے بس اس کا رٹا لگا لیتے ہیں اور ڈائس پر کھڑے ہو کر اسے دہرا دیتے ہیں۔ تو اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملالہ نے بھی خود سے ڈائری نہیں لکھی تھی۔
آخر میں آرمی کو بلاوجہ اس سارے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے کئی لوگوں کو پاکستان آرمی کی بہترین کارکردگی ویسے بھی چبتی ہے ۔۔۔۔۔۔
Bookmarks