SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: ڈی جے ہوگا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ڈی جے ہوگا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے

      انڈیا میں معروف شہر دیوبند کے ایک قاضی نے کہا ہے کہ جن شادیوں میں موسیقی اور رقص ہوگا ان شادیوں میں وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

      قاضی شہر مفتی اظہر حسین نے کہا کہ وہ ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کریں گے جن میں ڈی جے ہوں گے کیونکہ اسلام میں ڈی جے جائز نہیں ہیں۔
      خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق انھوں نے کہا: ہم ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں ڈی جے ہوگا یا جہاں موسیقی اور رقص ہوگا۔ یہ اسلام کے منافی ہیں اور ہم لوگ ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
      انھوں نے مزید کہا کہ اگر ناچ گانے شادی سے قبل ہوتے ہیں اور قاضی کو اس کا علم نہیں ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔
      مسلم پرسنل لا بورڈ کے دارالقضا شعبے میں دہلی کے قاضی محمد کامل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم ان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
      لیکن اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگوں کی اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ چیزوں کو کتنی سنجیدگی سے اور کس طرح لیتے ہیں۔


      دوسری جانب آل انڈیا ملی کونسل میں دہلی پردیش کے جنرل سیکریٹری ذکی احمد بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر سب اس کی تائید کرتے ہیں لیکن اس کے نفاذ سے قبل عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے اور انھیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام میں موسیقی کن وجوہات کی بنا پر ممنوع ہے۔
      انھوں نے افغان طالبان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بغیر عوامی بیداری کے انھوں نے جس طرح شریعہ کو نافذ کرنے کی کوشش کی اس کی وجہ سے ساری دنیا ان کی مخالف ہو گئی۔
      انھوں نے مزید کہا کہ سخت گیری جوڑ کے بجائے توڑ کا سبب بنتی ہے۔
      اسلامی فقہ اکیڈمی کے مفتی احمد نادر القاسمی نے اس بارے میں بتایا کہ اصلاح معاشرہ کی نیت سے کیے جانے والے ایسے اقدام کی میں حمایت کرتا ہوں۔


      انھوں نے مزید کہا کہ ہر شہر کے قاضی اور علما کو لوگوں کو خرافات اور فساد کا سبب بننے والے کام سے روکنے کا کام کرنا چاہیے۔
      انھوں نے کہا: ہم اصلاح معاشرہ کے ایسے اقدام کی حمایت اور ستائش کرتے ہیں۔ ورنہ شادی تو ہو ہی جاتی ہے اور کوئی نہ کوئی نکاح پڑھا ہی دے گا۔
      اس سے قبل بھی مختلف گوشے سے ایسی شادیوں کے خلاف بیانا آتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایسے ڈیزائنر برقعے کے خلاف بھی دیوبند کے علما کی جانب سے فتوے آئے ہیں جس سے جسم کی نمائش ہوتی ہو۔
      ایک فتوے میں کہا گیا کہ حجاب اور برقعے لوگوں کی متلاشی نظروں سے خواتین کی حفاظت کے لیے ہیں۔ اگر کوئی خاتون ڈيزائنر برقع یا جسم سے چپکا ہوا کپڑا پہنتی ہے تو وہ اسلام کی رو سے جائز نہیں ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (04-07-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •