SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: اسٹیفن ہاکنگ مر گیا ؟ - ظفرجی

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      اسٹیفن ہاکنگ مر گیا ؟ - ظفرجی

      کئ روز کے تعطّل کے بعد آج فیس بک کی الکھ نگری میں وارد ہوا تو کئ اصحاب فکرونظر روتے مونہہ بسورتے اور مولوی کو کوستے نظر آئے- معلوم ہوا آج پھر ان کا کوئ مر گیا ہے جس پر وہ اہل مذھب کے ساتھ گتھّم گتّھا ہیں- سوال یہ ہے کہ کیا مولوی ہی ان کے بندے مارتا ہے ؟؟
      فیس پر کافی تلاش بسیار کے بعد فی الحال صرف آنجہانی کا نامِ نامی معلوم ہو سکا ہے- کوئ اسٹیفن ہاکنگ ہے یقین کرو میں اس بندے کو نہیں جانتا بلکہ یہ بھی یقین فرما لیجئے کہ میں نے آج سے پہلے اس بزرگ کا نام تک نہیں سنا
      آپ اسے میری لاعلمی ، کوتاہ فہمی یا پٹواریت سمجھ لیجئے کہ میں اسٹیفن ہاکنگ کے کارناموں سے ناواقف ہوں- ہاں میں گاماں پہلوان سے ضرور واقف ہوں جو کبھی رستم زمان تھے ، پھر انتہائ کسمپرسی کی حالت میں فوت ہوئے- میں عالم چنّا کو بھی جانتا ہوں جو دنیا کا طویل القامت شخص تھا مگر علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجّہ سے جلدی مر گیا- ایک الّن فقیر بھی تھا جس نے کسی سرکاری ہسپتال میں زندگی سے نجات حاصل کی- ایٹم بم بنانے والے ایک ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی تھے ، جو مشرف دور میں ٹی وی پر ہاتھ جوڑ کر کہتے تھے مینوں ماف کر دیو میں بم بنا بیٹھاں
      اور تو اور میں میاں نواز شریف کو بھی جانتا ہوں جس نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی ، دھشت گردی کے عفریت کو دفن کیا ، کراچی سے لاقانونیّت ختم کی ، اور اب گلی گلی صدا لگاتے پھرتے ہیں . مجھے کیوں نکالا ؟
      میں ان سب کے متعلق بھی بس اتنا ہی جانتا ہوں کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کےلئے کچھ نہ کچھ ضرور کیا ورنہ یوں رسواء نہ ہوتے- یہ تو پھر بھی انسان ہیں ، ہم نے تو ان لڑاکا طیّاروں کو بھی چوکوں پر ٹنگے دیکھا جنہوں نے 65 کی جنگ میں بہادری کے جوہر دکھائے تھے
      مزے کر گئے وہ لوگ جنہوں اس ملک کو نوچا لوٹا گھسوٹا بھنبھوڑا اور اب انصاف سے جپھی لگائے سنجرانی کے تاج میں موتی کی طرح جگمگا رہے ہیں- مولا جوڑیاں سلامت رکھّے
      اچھا تو یہ اسٹیفن ہاکنگ کون تھا ؟ اور کیا واقعی مر گیا ہے ؟
      دراصل رات خواب میں استادِ محترم تشریف لائے تھے اور یہ حکم فرمایا کہ اس ملحد کافر اسٹیفن ہاکنگ پر لکھنا ہمارے شایان شان نہیں ، بہتر ہے ہماری طرف سے تم ہی کچھ لکھ دو
      تو جناب حکمِ استاد سر آنکھوں پر اور تاریخی قصّہ اصل متن کے ساتھ حاضر خدمت ہے جو آج تک دنیا سے مخفی رہا- یاد رکھئے کہ اس پوسٹ پر دانت نکالنے والے ، ٹھٹّھا کرنے والے اور اس واقعے کی صحت پر سوال اٹھانے والے خود کو ابھی سے بلاک سمجھیں
      تو مختصراّ عرض ہے کہ
      غالبا جنوری 1980ء کی بات ہے- افغان جہاد زوروں پر تھا- میں پشاور کے قصّہ خوانی بازار سے ڈالروں کی دو بوریاں ایک گدھّا گاڑی پر لوڈ کرائے ایجنٹ نمبر 420 کے ٹھکانے کی طرف جا رہا تھا
      راستے میں ایک چوک پر عوام کا رش دیکھا- قریب ہوا تو نظر ایک معزور شخص پر پڑی جو ایک ویل چیئر پر براجمان تھا اور صورت سے انگریز معلوم ہوتا تھا- اس کے سامنے کالے شیشے کی ایک اسکرین لگی تھی- جب بھی وہ شخص پلکیں جھپکاتا اسکرین سے پشتو میں آواز آتی . لاڑشا پخورتہ رعایت اللہ فاروقی مالا روڑا . ترجمہ جلدی سے پشاور جاؤ اور رعایت اللہ فاروقی کو ڈھونڈ کر لے آؤ
      میں اسے سی آئ اے کا ایجنٹ سمجھا چنانچہ قریب ہوا اور با آوازِ بلند کہا
      حضور میں ہی رعایت اللّہ فاروقی ہوں ، اور آپ پشاور کے خطّہ پربہار میں تشریف فرماء ہیں
      کمپیوٹر نے فوراً میری بات کا ترجمہ کر کے اسے سنایا
      تب وہ ٹیڑھی گردن کے ساتھ میری طرف متوجّہ ہوا اور پلکیں جھپکا کر کہا
      میں ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ ہوں- اور آپ سے ایک بہت ضروری کام ہے- اس کام کے عوض آپ کو 20 ہزار ڈالرز پیشگی ادا کر سکتا ہوں
      میں ذرا چوکنّا ہوا اور کہا
      اے ریاضی دان !! اگر تیرا کام اسلام اور جہاد مخالف ہے ، تو مجھے معاف رکھیو ، اور اگر اس میں امّت کی بہتری کا کوئ امر پوشیدہ ہے تو ایک ہزار ڈالرز بھی قبول ہیں ، کہ اصل اجر تو آخرت کا ہے
      اس پر اس نے پہلے تو ناک بھوں چڑھا کر مجھے دیکھا پھر پلکوں سے اشارہ کر کے بزیعہ کمپیوٹر اپنے کفر کا اظہار کچھ یوں کیا
      اسلام ، جہاد اور امت . ان چیزوں کا نہ تو کوئ سائنسی ثبوت ہے- نہ ہی فزکس کسی خدا کو جانتی ہے- ہم سب بلیک ہول سے پیدا ہوئے ہیں- اور بلیک ہول میں گر کر ہی فناء ہونگے- میری الجھن تو بس اتنی ہے کہ ایک دوست سے شرط لگا بیٹھا ہوں کہ بلیک ہول سے اگلے پندرہ سالوں میں ساڑھے آٹھ من تابکاری نکلے گی- مسئلہ یہ ہے کہ اب تک صرف 5 من تابکاری نکل پائ ہے- سنتا ہوں کہ باقی ساڑھے تین من رشیاء والے اٹھا لے گئے ہیں- اگر تم اس امر کا کوئ سراغ لگا سکو تو نہ صرف میں شرط جیت جاؤں گا بلکہ میرا مقالہ بھی مکمل ہو جائے گا
      یہ کام بہت آسان تھا- روسی طیاروں نے افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں واقع مجاھدین کے ٹھکانوں پر ٹنوں کے حساب سے یورینیم پھینکا تھا- میں طوطی خان کو ایک کھوتا دے کر بھیجتا تو تین چار روز میں کافی مال جمع ہو سکتا تھا- لیکن ایک ایسے شخص کےلئے مشقّت اٹھانا جو خدا کا ہی منکر ہو سخت خسارے کا سودا تھا
      چنانچہ میں نے کہا حضرت ہم مسلمان کسی بلیک ہول سے پیدا نہیں ہوئے- ہمیں تو اللّہ نے جنت میں تخلیق کیا پھر بطور آزمائش دنیا میں بھیج دیا- اور آزمائشیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں
      بہرحال میں اسے شہر بھر میں گھماتا پھراتا رہا اور اسلام کی دعوت دیتا رہا- شام تک ہم ایک ایسے علاقے میں پہنچے جہاں بے شمار کھلے مین ہول والے گٹّر تھے
      میں نے کہا : جناب من !!! بلیک ہول کو بھول جائیے- یہ مین ہول ہیں- شہر بھر کی تابکاری یہاں جمع رہتی ہے- کاکروچ یہاں سے پیدا ہوتے ہیں اور انسان اس میں گر کر تباہ
      اس نے ناک پر ہاتھ رکھتے ہوئے آنکھوں کے اشارے سے سمجھایا کہ باقی تو سب ٹھیک ہے مگر اس کا بلیک ہول اوپر خلاؤں میں ہے
      میں نے کہا
      فکر مت کیجئے- ہم ایک بڑا سا آئینہ منگوا کر مین ہول کے اوپر لگا دیتے ہیں- وہ آپ کو اوپر ہی نظر آئے گا
      لیکن اس نے مایوس ہو کر نفی میں سر ہلا دیا- پھر اپنی وہیل چیئر کو دھکیلتا ہوا میری نظروں سے دور ہو گیا
      آج اس کافر کی موت پر نجانے دل کیوں اداس ہے- تمام عمر خیالی بلیک ہول کی تلاش میں برباد کرتا رہا- مین ہول کے بارے سوچتا تو کتنے انسانوں کی زندگی بچا سکتا تھا- مگر یہ بات مسلم حکومت نہیں سوچتی کافر کیا سوچیں گے

      آنجہانی اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ میری کئ تصاویر تھیں مگر ازراہ تفنن ضائع کر دیں کیونکہ پوری البم میں بغیر ڈھکّن والے مین ہول نمایاں تھے



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (04-05-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •