SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: وہ عام عادت جو آپ کو ذیابیطس کا شکار بنادے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      وہ عام عادت جو آپ کو ذیابیطس کا شکار بنادے

      صرف 2 ہفتے تک ایک عام عادت پر عمل کرنا لوگوں کو ذیابیطس کا شکار بناسکتی ہے۔
      یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
      لیور پول یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف 2 ہفتے تک بغیر ورزش کے دفاتر میں اپنا وقت بیٹھ کر گزارنا ذیابیطس کا شکار بننے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔
      تحقیق میں بتایا گیا کہ اپنی نشست پر پورا دن بیٹھے رہنا، گاڑی میں گھر سے دفتر کا سفر اور چھٹی کا دن ٹی وی کے سامنے گزارنا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔
      تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر متحرک نہ رہنا طویل المعیاد بنیادوں پر صحت کو نقصان پہنچاتا ہے اور ممکنہ طور پر سنگین امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، امراض قلب اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔
      تحقیق کے دوران کیے گئے تجربات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان منفی اثرات کو چند سادہ نکات کے ذریعے ریورس کیا جاسکتا ہے، جیسے لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا انتخاب، خریداری کے لیے کچھ دور چلنا اور گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال وغیرہ۔
      محققین نے انتباہ کیا کہ سست طرز زندگی بہت تیزی سے مستقبل کے سنگین امراض کے بیج بونے لگتا ہے۔
      انہوں نے بتایا کہ آج دنیا جسمانی طور پر کم متحرک ہوچکی ہے، ہمارے آباﺅاجداد جسمانی طور پر زیادہ متحرک تھے مگر آج بیشتر افراد اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔
      ان کے بقول یہ سست طرز زندگی متعدد طبی نقصانات کا باعث بنتی ہے اور اس کا دورانیہ جتنا بڑھے گا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔
      تحقیق کے مطابق صرف 2 ہفتے تک اس عادت کو اپنائے رکھنا ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کا شکار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔
      محققین نے بتایا کہ جسمانی طور پر متحرک ہونا ان افراد کے لیے زیادہ ضروری ہے جن کے رشتے داروں میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض کی تشخیص ہوچکی ہو۔




    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (04-04-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •