SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: ماضی کے کرپٹ ترین صوبہ کے پی میں آج سب سے کم ک

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ماضی کے کرپٹ ترین صوبہ کے پی میں آج سب سے کم ک

      پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کو اپنا رہنما کہنے پر پتلے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا 2013 میں سب سے کرپٹ صوبہ تھا لیکن آج سب سے کم کرپشن اسی صوبے میں ہے۔
      ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں اور حکمران 20 سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے وہ اس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ پی ٹی آئی اس ملک کے مسائل کا حل ہے۔
      ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں سب سے زیادہ کرپشن خیبرپختونخوا میں تھی لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد آج سب سے کم کرپشن اسی صوبے میں ہے۔
      انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک جو جماعت وفاق کو اکھٹا رکھ کر تمام صوبوں میں انتخابات لڑ سکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے۔
      انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کے لیے حکمرانوں نے ادارے تباہ کیے، نواز شریف ملک کے 300 ارب روپے چوری کرکے وطن سے باہر لے گئے لیکن وزیر اعظم کو کوئی فرق نہیں پڑا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود بھی بدعنوان ہیں۔
      چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 4 سال میں ہمیں جو تجربہ ہوا ہے، اس کے تحت ہم اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، ایک ایسی ریاست جہاں ہسپتالوں میں مفت علاج ہو، سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم اور انصاف کا نظام ہو۔
      انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے اور نئے پاکستان میں ہماری ذمہ داری ہوگی کہ نوجوانوں کو روزگار دیں اور کھیلوں کا نظام بہتر کریں۔
      اس سے قبل مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی مڈل اسٹمپ اڑائیں گے۔
      ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ چوری کیا اور کرپشن کی، جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا جبکہ ملک سے پیسہ باہر بھیجنے والے شخص کو وزیر اعظم اپنا قائد کہتے ہیں۔
      عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا دور ہوگا۔
      انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اور تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو اپنی روایت پر چلتی ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-28-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •