SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کھانے کے بعد کچھ 'میٹھے' کی خواہش کیوں ہوتی ہ&

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      کھانے کے بعد کچھ 'میٹھے' کی خواہش کیوں ہوتی ہ&

      کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کرنے لگتا ہے یا چینی کی طلب محسوس ہوتی ہے؟
      برصغیر میں تو یہ کافی عام رجحان ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں کھانے کے بعد کچھ میٹھا لازمی کھایا جاتا ہے۔
      تو میٹھے کی یہ طلب کیوں ستاتی ہے ؟ خاص طور پر اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب جاننا ضروری ہے۔
      زیادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال
      پاکستانی پکوان اکثر کاربوہائیڈریٹس یا نشاستہ دار غذا پر مشتمل ہوتے ہیں، یہ نقصان دہ نہیں مگر یہ ایک بڑی وجہ ہے جو ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی خواہش بھڑکاتی ہے۔ درحقیقت نشاستہ دار غذائیں بلڈشوگر کی سطح کو بڑھاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں کچھ میٹھا کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔
      نمکین غذائیں
      اگر آپ کو غذاﺅں میں زیادہ نمک پسند ہے تو یہ جان لیں کہ توازن برقرار رکھنے کے لیے جسم کے اندر نمکین کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فاسٹ فوڈ یا فرنچ فرائز کے ساتھ سافٹ ڈرنک کی خواہش یا استعمال ہوتا ہے۔
      نفسیاتی وجوہات
      میٹھے کی خواہش کے پیچھے نفسیاتی مسائل بھی ہوسکتے ہیں، جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو اس کے ہمارے مزاج پر اثرات مرتب ہوتے ہیں خصوصاً میٹھا کھانے کے بعد، ایسا کرنے پر دماغ کو لت پیدا ہوتی ہے کیونکہ میٹھا کھانے سے ایک کیمیکل سیروٹونین کا اخراج ہوتا ہے جو کہ خوشی، سکون اور آرام کا احساس دلاتا ہے۔
      پانی کی کمی
      میٹھا کھانے کی خواہش بڑحنے کی ایک وجہ کمزور نظام ہاضمہ بھی ہوتا ہے، ایسا عام طور پر ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوتا ہے، کھانے کے آدھے گھنٹے بعد پانی نہ پینے سے غذا کا مناسب طریقے سے ہضم ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے، جس سے میٹھی غذاﺅں کی خواہش بڑھتی ہے۔




    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2018),Ubaid (03-24-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کھانے کے بعد کچھ 'میٹھے' کی خواہش کیوں ہوتی 

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •