SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

      پیروں کی انگلی میں فنگس بہت عام مرض ہے جس کی وجہ علامت پیروں کے ناخنوں میں سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آنا ہے۔
      اس بیماری کے نتیجے میں ناخن موٹے یا ٹوٹنے لگتے ہیں اور کوئی بھی فرد اسے اپنے پیروں میں دیکھنا پسند نہیں کرے گا۔
      اس مرض کے دوران ورم، ان کی موٹائی بڑھنے، زنگت بدلنا اور انگلیوں میں درد وغیرہ کا تجربہ ہوتا ہے۔
      ایسا عام طور پر پیروں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، جسمانی دفاعی نظام میں کمزوری، پیروں کا بہت زیادہ نم جگہ پر رہنا یا دوران خون کی ناقص گردش کے باعث ہوتا ہے۔
      تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی اس کا علاج بھی موجود ہے۔
      بیکنگ سوڈا
      بیکنگ سوڈا پیروں میں جذب ہوجانے والی نمی کو خشک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ پیوں کی بو سے نجات کے ساتھ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا علاج بھی کرتی ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگادیں۔ اس پیسٹ کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کے علاوہ پانی کی بالٹی میں بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پیروں کو اس میں ڈبو دیں۔

      جئی کا دلیا
      پیروں کے ناخنوں کے اس مسئلے کا یہ علاج بھی موثر ہے، ایک بڑے ٹب کا دو تہائی حصہ پانی سے بھریں اور اس میں جئی کے دلیے کو مکس کرلیں۔ ایک گھنٹے بعد اس میں پیروں کو آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک کے لیے ڈبو دیں۔
      سفید سرکہ
      سرکہ معمولی سی تیزابی خاصیت کا ہوتا ہے، جو اس فنگس سے نجات کے لیے جلد میں ہائیڈروجن کا توازن بحال کرتا ہے، اسی طرح یہ فنگس کو پھیلنے سے روکتا ہے جبکہ بیکٹریا وغیرہ کو مارتا ہے۔ سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ حصے کو روزانہ آدھے گھنٹے تک اس سیال میں ڈبو کر رکھیں۔ اس عمل کے بعد پیروں کو خشک کرنا بھی یقینی بنائیں۔
      ماﺅتھ واش
      ماﺅتھ واش منہ میں موجود بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو اسے پیروں میں جراثیموں کے خاتمے کے لیے کیوں استعمال نہیں کرسکتے؟ اس کی جراثیم کش خصوصیات نقصان دہ بیکٹریا اور فنگس کو دور کرتی ہیں، سفید سرکے اور ماﺅتھ واش کی یکساں مقدار کو ملائیں اور آدھے گھنٹے تک متاثرہ حصے کو اس میں ڈبو کر رکھیں، اس کے بعد نرمی سے اس جگہ کو رگڑیں۔ اس عمل کو روزانہ ایک یا 2 دفعہ اس وقت تک دہرائیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے۔
      لہسن
      لہسن بھی فنگس کو ختم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس میں موجود اجزاءجیسے الیسین اور اجونی وغیرہ پیروں کے ناخنوں میں فنگس کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ لہسن کو پیس کر عرق نکال لیں یا اس کے آئل کو سفید سرکے میں ملائیں اور پھر اس مکسچر کو متاثرہ حصے پر مل لیں اور پھر بینڈیج سے کور کرلیں۔ اس بینڈیج کو چند گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں۔ یہ عمل روزانہ اس وقت دہرائیں جب تک فنگس ختم نہیں ہوجاتی۔
      ٹی ٹری آئل
      یہ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا قدرتی علاج ثابت ہوسکتا ہے، سب سے پہلے متاثرہ حصے کو صاف کریں اور پھر اس تیل کو متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 10 منٹ تک ناخن اور جلد کو اس میں ڈوبا ہوا رہنے دیں اور پھر نرمی سے رگڑ لیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔




    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •