SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: وہ عادت جو ذیابیطس کا مریض بنادے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      وہ عادت جو ذیابیطس کا مریض بنادے

      اگر تو آپ رات گئے سونے اور صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں تو بلڈ شوگر کا چیک اپ کروانا معمول بنالیں کیونکہ یہ عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
      یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
      لاس اینجلس بائیومیڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناکافی نیند اور انسولین کی مزاحمت (ٹائپ ٹو ذیابیطس کا باعث بننے والا ایک اہم عنصر) کے درمیان تعلق موجود ہے، خصوصاً مردوں میں یہ عادت اس مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
      تحقیق کے مطابق محض ایک رات کی نیند کی کمی بھی انسولین کی مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے، جس کی وجہ ایسا کرنے سے مردوں میں ٹسٹوسیٹرون اور کورٹیسول نامی ہارمونز کے توازن بگڑنا ہوتا ہے۔
      انسولین کی مزاحمت کے دوران جسم اس ہارمون کو مناسب طریقے سے استعمال نہیں کرپاتا۔
      ٹسٹوسیٹرون مسل بنانے والا ہارمون ہے جبکہ کورٹیسول کا کام جسم میں ذخیرہ شدہ چربی اور توانائی کو ٹکڑے کرنا ہوتا ہے۔
      ماضی کی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی مردوں میں ٹسٹوسیٹرون کی سطح میں کمی جبکہ کورٹیسول کی سطح میں اضافہ کرتی ہے۔
      اس تحقیق کے دوران 34 صحت مند افراد کا جائزہ 5 راتوں تک کیا گیا اور دیکھا گیا کہ نیند کا دورانیہ کم زیادہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
      نتائج سے معلوم ہوا کہ محض ایک رات کم سونا بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کی جانب سفر شروع کرنے کے لیے کافی ہے۔
      محققین کا کہنا تھا کہ ہارمونز کی سطح مردوں میں انسولین کی مزاحمت کو بڑھنے یا کم کرنے میں مدد دیتی ہے، یعنی ہارمونز کا توازن برقرار رکھنا میٹابولک امراض جیسے ذیایبطس سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی نیند کا دورانیہ کم ہے اور یہ عادت کافی عرصے سے موجود ہے تو ذیابیطس کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے۔






    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وہ عادت جو ذیابیطس کا مریض بنادے

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •