SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: زبان پر برش نہ کرنا وہ بری عادت جو انتہائی ن&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      زبان پر برش نہ کرنا وہ بری عادت جو انتہائی ن&#

      لگ بھگ ہر ایک ہی اپنے دانتوں پر برش کرتا ہے اور خلال بھی کرتا ہے، تاہم اگر آپ چند منٹ کے لیے اپنی زبان پر برش نہیں کرتے تو اس عادت کو فوری اپنالیں۔
      طبی ماہرین کے مطابق منہ میں 700 سے زائد مختلف اقسام کی بیکٹریا کی اقسام ہوتی ہیں، جن میں سے بیشتر نقصان دہ تو نہیں مگر جو ہیں وہ اپنی تعداد بہت تیزی سے بڑھاتی ہیں اور یہ عام طور پر زبان کی سطح پر موجود ہوتی ہیں۔
      اور ان کے نقصانات آپ نیچے جان سکتے ہیں جو روزانہ چند منٹ کے لیے زبان پر برش کے لیے آپ کو قائل کرہی لیں گے۔

      بدبو دار سانسیں
      سانس میں بو زبان پر برش نہ کرنے کے باعث پیدا ہونے والا سب اسے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے سے بیکٹریا زبان پر بڑھنے لگتے ہیں اور ان کی تیزی سے ہونے والی نشوونما سانس کو بدبو بناتی ہے۔

      ذائقے کی حس کم ہونا
      جب زبان پر برش نہ کیا جائے تو بیکٹریا کی تہہ، خوراک کے اجزاءاور جلد کے مردہ خلیات کا اجتماع ذائقے کی حس کے لیے ضروری حصوں میں اکھٹا ہونے لگتا ہے، جس سے ذائقے کی حس ماند پڑنے لگتی ہے۔

      زبان سیاہ ہوجانا
      ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب زبان میں کھانے یا مشروبات کے بچ جانے والے اجزاءداغ کا باعث بنتے ہیں، ایسی غذائیں جیسے کافی یا گہرے رنگ کی کوئی چیز، عام طور پر دانتوں پر برش سے صاف نہیں ہوتیں، جو وقت کے ساتھ پوری زبان کی رنگت گہری کردیتی ہیں، عام طور پر یہ بدنمائی سے ہٹ کر بے ضرر نشانی ہے اور زبان کی صفائی شروع کرنے پر جلد یہ گہری رنگت ختم ہوجاتی ہے۔

      یاسٹ انفیکشن
      جب زبان پر برش نہ کرنے سے بیکٹریا کی سطح منہ میں بڑھنے لگے تو قدرتی طور پر یاسٹ کی سطح بھی کںٹرول سے باہر ہونے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں زبان پر سفید نشان بننے لگتے ہیں، اس کا علاج تو ادویات سے ہی ممکن ہے مگر اس کے بعد زبان پر برش کرنے کو عادت بنانا اسے واپس آنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

      دانتوں کی جھلی کے امراض
      زبان پر جمع ہونے والے بیکٹریا دانتوں تک پھیل سکتے ہیں، جس سے مسوڑوں کا ورم، ان میں سرخی یا سوزش کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے، اگر علاج نہ کرایا جائے تو یہ یہ ورم دانتوں کی جھلی کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کے نتیجے میں دانت ٹوٹ سکتے ہیں اور جھلی کے یہ امراض ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زبان پر برش نہ کرنا وہ بری عادت جو انتہائی  

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •