SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ہڈیوں میں کمزوری کی خاموش نشانیاں

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ہڈیوں میں کمزوری کی خاموش نشانیاں

      ہڈیوں کی کمزوری یا آسٹیو پوروسز کو خاموش مرض کہا جاتا ہے، جس کا احساس ہونا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

      اس مرض کے دوران ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور وہ کمزوری کا شکار ہوجاتی ہیں۔
      ہر 2 میں سے ایک خاتون اور ہر 4 میں سے ایک مرد اس کا شکار ہوتا ہے جبکہ اس سے ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
      تاہم آسٹیو پوروسز کی ان خاموش علامات سے واقف رہ کر اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

      قد چھوٹا ہوجانا


      کیا آپ کی قمیض اچانک ہی لمبی محسوس ہونے لگی ہے؟ کیا آپ کی پسندیدہ پتلون اچانک جوتوں میں پھنسنے لگی ہے؟ جب کسی فرد کو ہڈیوں کی کمزوری کا مرض لاحق ہوتا ہے، تو اس کے نتیجے میں قد میں کمی ہونے لگتی ہے۔
      طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی کے قد سے اپنے موجودہ قد کا موازنہ کریں، خواتین میں عام طور پر اس مرض کے نتیجے میں ڈیڑھ انچ جبکہ مردوں میں 2 انچ تک کمی آتی ہے۔
      دانت ٹوٹنا


      جب آپ کے جبڑے کی ہڈی کمزور ہو تو دانت باہر گرنے لگتے ہیں، اگرچہ دانتوں سے محروم ہونا آسٹیو پوروسز کی علامت ہوسکتا ہے مگر یہ کوئی لازمی علامت بھی نہیں، اگر دانت ٹوٹ رہے ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں جبکہ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق ہڈیوں کا ٹیسٹ کروائیں۔
      بیٹھنے یا کھڑے ہونے کا ناقص انداز


      اگر ریڑھ کی ہڈی میں موجود ہڈیاں جسمانی وزن کو سپورٹ نہیں کرپاتیں، خم کھانے لگتی ہیں، اور انسان کچھ کبڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے، یہ ہڈیوں کی کمزوری کی واضح علامت ہوتی ہے۔
      قریبی رشتے دار میں یہ مرض ہونا


      اگر آپ کے خاندان میں کوئی آسٹیوپوروسز کا مریض ہے تو آپ کے اندر بھی اس کی تشخیص ہوسکتی ہے۔
      طبی ماہرین کے مطابق جینز یقیناً اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں مگر اس کا انحصار متعدد عناصر پر ہوتا ہے۔
      اگر آپ کا کوئی پیارا اس کا شکار ہو تو ابتدائی علامات کے ساتھ ہی ہڈیوں کی اسکریننگ کروالیں۔
      کیلشیئم کی کمی


      اگر ہڈیوں میں کیلشیئم اور منرلز کی کمی ہوجائے، تو یہ آسٹیو پوروسز کی خاموش علامت بھی ہوسکتی ہے اور ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔
      معمولی مسائل پر فریکچر ہونا


      اگر آپ کسی سیڑھی سے چھلانگ مار کر اتریں اور ایک یا 2 ہڈیاں ٹوٹ جائیں، جبکہ ایسا ہونا عام طور پر ممکن نہ ہو تو یہ آسٹیو پوروسز کی واضح علامت ہوتی ہے۔
      معمولی بلندی سے چھلانگ پر فریکچر ہونے کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ ہڈیاں بہت کمزور ہوچکی ہیں جبکہ آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہڈیوں میں کمزوری کی خاموش نشانیاں

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •