SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: جو پاکستان آئے، اسی کھلاڑی کو پی ایس ایل کا &#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      جو پاکستان آئے، اسی کھلاڑی کو پی ایس ایل کا &#

      سابق مایہ ناز لیگ اسپنر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو مشورہ دیا ہے کہ انہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا حصہ بنایا جائے جو پاکستان آنے پر رضامند ہوں۔

      قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اب مضبوط برانڈ بن چکا ہے لہٰذا اب صرف انہی غیر ملکی کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جانا چاہیے جو پاکستان آکر کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کریں۔
      ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جو فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کے کنٹریکٹ سے زیادہ پیسے دیتی ہیں ان کے کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند ہوجاتے ہیں جو صحیح رجحان نہیں۔
      واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف کے لیے متعدد کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا اور اس کا سب سے بڑا نقصان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہوا جن کے اہم کھلاڑیوں کیون پیٹرسن، شین واٹسن اور بین لافلن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
      مشتاق نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق ہی پیسے ملنا چاہئیں کیونکہ اب پی سی ایل برانڈ بن چکا ہے اور اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی نہ بھی آئیں تو بھی تماشائی پی ایس ایل کو پسند کریں گے۔
      مشتاق احمد نے کہاکہ پی ایس ایل نے آخرکار مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہونا ہے، اس لیے پی ایس ایل انتظامیہ کو چاہیے کہ لیگ کے اگلے ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں کروائیں۔
      انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آنے پر آمادہ کرنے کے لیے انتظامیہ کو سابق قومی کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں کیونکہ ان کے کہنے پر غیر ملکی کرکٹرز کو زیادہ اعتماد ہوگا۔
      پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹی20 سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگا اور موجودہ پرفارمنس دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم ہی فاتح ہو گی۔
      ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹی20 ٹیم متوازن اور ویسٹ انڈیز سے بہتر ہے جبکہ اسے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھی ایڈوانٹج حاصل ہوگا، لہٰذا پاکستان ٹیم میچ کیلئے فیورٹ ہے۔
      مشتاق احمد نے کہاکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے بیانات سے انداز ہوا ہے کہ وہ پی ایس یل میں پرفارمنس دکھانے والے نوجوان کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں موقع دیں گے جو خوش آئند امر ہے اور اس سے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-24-2018),Ubaid (03-24-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جو پاکستان آئے، اسی کھلاڑی کو پی ایس ایل کا

      اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •