SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: لڑکیاں املی کیوں کھاتی ہیں؟

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      لڑکیاں املی کیوں کھاتی ہیں؟

      یہ سوال میں نے کئی لڑکیوں سے پوچھا جن سے واقفیت تھی۔ کچھ ناراض ہوئیں، کچھ بس مسکرا دیں تو کچھ نے کہا بس ہمیں پسند ہے، مزہ آتا ہے۔ جو کچھ زرا زیادہ دوست تھیں انھوں نے بیباک جواب دیا کہ سینے کی افزائش کیلئیے اچھی ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ حیران ہوں کہ یہ یکدم مجھے کیا سوجھی یا یہ کس قسم کا سوال ہوا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ کیوں املی لڑکیوں کا من بھاتا کھاجا ہے؟ یہ سوال بہت اہم ہے۔
      جی ہاں درست جواب یہ ہی ہے کہ لڑکیاں املی بہت شوق سے کھاتی ہیں کیونکہ عام تاثر ہے کہ یہ انکے سینے کی افزائش کیلئیے مددگار ہے۔ آپ اکثر نوعمر لڑکیوں کو بہت چٹخارے لے لے کر املی کھاتے دیکھیں گے، کئی کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیوں کھا رہی ہیں، بس یہ روایت بن گئی ہے کہ نوعمر لڑکیوں کو املی کھانی ہے۔ والدہ، بڑی بہن یا کوئی سہیلی املی کھانے کی جانب راغب کرتی ہے اور اب تو شاید یہ جینز میں آ چکی ہو تو فطری رغبت بھی بن چکی ہو شاید۔
      بچپن سے ہمارے معاشرے میں لڑکی کی ذہنی و جسمانی افزائش فقط اسکا رشتہ مدنظر رکھ کر ہوتی ہے۔ اسکی تعلیم کا معیار، اسکے اٹھنے بیٹھنے کا انداز، اسکے بالوں کی سیاہی اور لمبائی، اسکی جلد کی ملائمت، اسکے مختلف اعضا کا سائز ایک کنٹرولڈ افزائش کا نشانہ ہے۔ وہ بطور انسان کیسی ہے، اسکی ذہانت کا عالم کیا ہے، وہ سماج کیلئیے کس قدر مفید ہے یہ ثانوی ہے۔ اسکے اعضا اسکی تعلیم پر بھاری ہیں۔ سچ بولئیے کہ کیا یہ سماج کے منہ پہ اک تھپڑ نہیں؟
      یقینا لڑکی کے ماں باپ یا لڑکی کافی حد تک مجبور ہیں۔ آپکو رشتہ کرتے وقت اکثر یہ جملے سننے کو ملیں گے کہ کڑی کا قد چھوٹا ہے یا بہت لمبا ہے، موٹی ہے یا بہت پتلی ہے، چھاتیاں چھوٹی ہیں یا بہت بڑی ہیں۔ اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ یہ جملے اکثر آپکو خواتین ہی کے منہ سے سننے کو ملیں گے۔ وہی ماں جو اپنی بیٹی کو املی کھلانے پر مجبور ہے، بہو دھونڈنے جائے تو چھاتی کا سائز ذہن میں رکھ کر جاتی ہے۔ نتیجتا، بہت سی ڈاکٹرز، وکیل، بینکر اور دیگر ذہین، اچھی خواتین فقط اس لئیے کنواری ہیں کہ وہ نسوانی حسن کے اس معیار پہ پورا نہیں اترتیں جو اس سماج نے بنا رکھا ہے۔
      فیشن انڈسٹری ہو، حکیم، کاسمیٹک سرجری یا ٹوٹکے، ان سب کا کاروبار اسی ذہنیت نے چلا رکھا ہے۔ پوری دنیا میں عورتیں سینہ، سرین، ناک یا ہونٹ ایک غیر حقیقی ی غیر مرئی معیار پہ لانے کی تگ و دو میں لگی ہیں اور جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔ ذہانت نفسیاتی مریض بن جاتی ہے اور جسم تمام عمر اس معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش میں جتا رہتا ہے جسکی بنیاد پہ اسکا رشتہ ہوا تھا۔
      گو تحریر کا بنیادی مضمون عورت ہے مگر مرد بھی کم مظلوم نہیں۔ لڑکا گنجا ہے ایک عام جملہ ہے جو رشتوں کے دوران سننے کو ملے گا۔ مرد کو اپنے بال، قد، وجود کے طعنے اتنے ہی سننے پڑتے ہیں جتنا کہ اک لڑکی کو اور اس پہ مستزاد اسے دولت مند بھی ہونا چاہیے اور جنسی طور پہ اتنا طاقتور بھی کہ ایک پلاسٹک کی گڑیا کی مانند جامد بیوی سے حق زوجیت ادا کر سکتا ہو۔ سو مظلوم اس سماج میں مرد اور عورت دونوں ہی ہیں۔ بس مرد کو کمانے کی اہلیت ہونے کی وجہ سے کچھ سبقت حاصل ہو جاتی ہے۔
      صاحبو، جو شادی شدہ ہو چکے انکی تو خیر قسمت۔ لیکن جو ابھی کنوارے اور کنواریاں ہیں، آئیے تہیہ کریں کہ ہم اپنے جیون ساتھی کا انتخاب اسکے اعضا کے سائز کی بنیاد پہ نہیں بلکہ اسکے ساتھ ذہنی ہم آہنگی یا ممکنہ ذہنی ہم آہنگی کی بنیاد پہ کریں گے۔ تاکہ جب کچھ دنوں بعد ہارمونز کی آندھی تھم جائے تو وہ جیون ساتھی تب بھی ہمیں پیارا لگے اور واقعی جیون ساتھی محسوس ہو۔


      بشکریہ .. انعام رانا



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-13-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •