SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: مردوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عام عا

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      مردوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عام عا

      روزانہ ایک جگہ بیٹھے رہ کر 4 گھنٹے سے زائد وقت تک ٹیلیویژن مردوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
      یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
      فرانس کے ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر، برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا کہ ٹی وی کے سامنے کم وقت گزارنے والے افراد میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
      اس تحقیق کے دوران ڈھائی ہزار آنتوں کے کینسر کے شکار افراد کا تجزیہ کیا گیا تاکہ سست طرز زندگی اور اس سرطان کے درمیان تعلق کو تلاش کیا جاسکے۔
      تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں بڑھانا مردوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، تاہم محققین کمپیوٹر اسکرین اور اس کینسر کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں کرسکے۔
      محققین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ٹی وی دیکھنا دیگر نقصان دہ رویوں جیسے تمباکو نوشی اور زیادہ منہ چلانے کا باعث بنتے ہیں اور یہ عوامل آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
      محققین نے بتایا کہ سست طرز زندگی موٹاپے اور جسم میں چربی بڑھانے کا باعث بھی بنتی ہے، جسم میں اضافی چربی ہارمونز اور دیگر کیمیکلز میں خون کی سطح پر اثرانداز ہوسکتی ہے جس سے خلیات کی نشوونما پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
      آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں مردوں کو لاحق ہونے والے کینسر کی چند بڑی اقسام میں سے ایک ہے۔
      تحقیق کے مطابق زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے سے کینسر کا خطرہ مردوں میں بڑھتا ہے، خواتین میں نہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کی وجہ معلوم کی جاسکے۔
      اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-14-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •