SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے میچز کراچی م

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے میچز کراچی م

      چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹی20 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
      نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز یکم سے 4اپریل کے دوران کھیلی جائے گی اور سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔



      چیئرمین پی سی بی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویسٹ انڈیز نے یکم، 2 اور 4 اپریل کو کراچی میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔



      انہوں نے اپنی اگلی ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور نے زمبابوے، ورلڈ الیون، پی ایس ایل فائنل اور سری لنکا کی میزبانی کی اور اب پی ایس ایل فائنل اور دورہ ویسٹ انڈیز کے ذریعے کراچی کے پاس چمکنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مکمل حمایت کی۔ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چند گھنٹے قبل ہی ویسٹ انڈین کرکٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ یکم، دو اور 4اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت محنت کی ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مارچ کے آخر میں پاکستان کے دورے پر آنا تھا لیکن کورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی مصروفیت اور دیگر وجوہات کے سبب اب دونوں ٹیموں کے درمیان اپریل میں سیریز کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہیں اور سیکیورٹی وجوہات کے سبب ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔کراچی میں آخری انٹرنیشنل میچ 2009 میں کھیلا گیا تھا جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا اور اس وقت کے کپتان یونس خان نے ٹرپل سنچری بنا کر اس میچ کو امر کردیا تھا۔تاہم اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا ٹیم کے اسٹیڈیم جاتے وقت دہشت گردوں نے لاہور میں مہمان کھلاڑیوں کی بس کو نشانہ بنایا تھا اور پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اس دوران پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی متعدد کوششیں کیں لیکن وہ کارگر ثابت نہ ہو سکیں تاہم بورڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 2015 ورلڈ کپ کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔تاہم اس کے بعد ایک مرتبہ پھر طویل خاموشی طاری ہو گئیاور متعدد کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش سمیت کسی بھی ٹیم نے پاکستان آںے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے کامیابی سے انعقاد کے بعد پی سی بی نے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرا کر بڑی کامیابی حاصل کی اور بورڈ عالمی دنیا کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پی سی بی کو ان کوششوں کا جلد ہی ثمر مل گیا اور ورلڈ الیون نے تین ٹی20 میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے بھی لاہور میں ایک ٹی20 میچ کھیل کر ملک کو عالمی کرکٹ کیلئے محفوظ ملک کا درجہ دلوا دیا۔تاہم ابھی تک تمام میچز کی میزبانی صرف لاہور شہر نے کی تھی اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا تھا جب تک دیگر شہروں خصوصاً کراچی میں میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا۔پی سی بی نے ایک مرتبہ پی ایس ایل کے ذریعے کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا منصوبہ بنایا اور نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کر کے ایک اور اہم قدم اٹھایا۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-13-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •