SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: پی ایس ایل: کراچی، ملتان اور پشاور میں پلے ا&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پی ایس ایل: کراچی، ملتان اور پشاور میں پلے ا&#

      پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں آج آرام کا دن ہے تاہم ٹورنامنٹ کا اگلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 مارچ کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
      اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر بہت ہی دلچسپ صورتِ حال ہے جہاں کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنگ جاری ہے، کیونکہ ان میں سے ایک ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
      کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں 2 اور 3 میچز مزید کھیلنے ہیں۔
      دونوں ہی ٹیمیں اپنا ایک میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس سے واضح ہے کہ دونوں میں سے ایک ٹیم 12 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، تاہم ہارنے والی ٹیم کے پاس پھر بھی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچے کا موقع ہوگا۔
      ادھر ملتان سلطانز کو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جہاں صرف فتح ہی اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا سکے گی۔
      ملتان سلطانز کی شکست کی صورت میں ایونٹ میں پشاور زلمی کی صرف ایک شکست کا انتظار کرنا پڑے گا، جس کے دو میچز ابھی باقی ہیں تاہم اس کی دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد ملتان سلطانز کو کراچی کنگز کی اس کے بقیہ میچوں میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
      پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے 9، 9 پوائنٹس ہیں تاہم کراچی کنگز اپنے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت تیسرے اور ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر ہے۔
      ادھر پشاور زلمی کے صرف 6 پوائنٹس ہیں اور اس کے 2 میچز باقی ہیں، اور دونوں ہی میچوں میں فتح کی صورت میں پشاور زلمی پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔
      لاہور قلندرز نے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے ہیں جہاں اسے 2 میں فتح ہوئی جبکہ 6 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-13-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •