SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

      روس نے ہائپر سونک (آواز کی رفتار سے تیز) میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صدر ولادی میر پیوٹن نے میزائل کو آئیڈیل ہتھیار قرار دے دیا۔
      واضح رہے کہ روسی صدر نے رواں ماہ کے آغاز میں ہتھیاروں کی ایک نئی جنریشن تیار کرنے کا انکشاف کیا تھا۔
      فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فضاء سے مار کرنے والے نئے چھوٹے میزائل سسٹم کِنزال (خنجر) میزائل ایم آئی جی 31 سپرسونک انٹرسیپٹر جیٹ سے داغا گیا۔
      وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ہائپر سونک میزائل مقررہ وقت میں مذکورہ فاصلہ طے کرکے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔
      اس ضمن میں روس کی وزارت دفاع نے میزائل فائر کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی۔
      خیال رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں جدید ہائپر سونک میزائل کے بارے میں انکشاف کیا تھا جبکہ 18 مارچ کو ہونے والے صدراتی انتخابات میں ولادی میر پوٹن کی کامیابی کے امکان روشن ہیں۔
      ولادی میر پیوٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ ہائپر سونک میزائل سسٹم آواز سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پرواز کر سکتا ہے، جس کے باعث یہ فضائی دفاعی نظام اور میزائل دفاعی نظام کے مقابلے میں ناقابل تسخیر ہے، جس کا کوئی ملک موازنہ نہیں کر سکتا۔
      انہوں نے مزید کہا کہ میزائل جنوبی ملٹری ضلع میں یکم دسمبر کو نصب کیا گیا۔
      دوسری جانب نائب وزیراعظم نے سوشل میڈیا فیس بک پر کہا کہ ایم آئی جی 31 سپرسونک جیٹ کو جدید بنانے کا کام مکمل ہو چکا جو میزائل کو باآسانی اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
      وزارت دفاع نے کہا کہ سال کے آغاز سے لیکر تاحال تقریباً 250 تجربات کیے گئے۔
      واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس نے بغیر انسانوں کے پانی میں چلنے والی ڈیوائسز بھی تیار کرلی ہیں، جو آبدوزوں اور ٹورپیڈوز کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے سفر کر کے نیوکلیئر وارہیڈز لا سکتی ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-14-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •