SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کئی جوتے پھینکے گئے، یہ ایک منظم واقعہ لگت

    Hybrid View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      کئی جوتے پھینکے گئے، یہ ایک منظم واقعہ لگت



      لاہور میں دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں اتوار کو سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ایک نہیں کئی جوتے پھینکے گئے اور جوتے پھینکے والے طلباء لبیک لبیک کے نعرے لگاتے رہے۔
      جامعہ نیعیمہ میں ہونے والی اس تقریب میں شریک سنیئر صحافی سہیل وڑائچ نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں بتایا کہ وہ اس واقع کے چشم دید گواہ ہیں اور انھیں لگا کہ یہ ایک منظم واقعہ تھا۔

      بعد ازاں مفتی راغب نعیمی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور سکیورٹی ایجنسیز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو اس واقعہ میں ملوث ہیں۔
      انھوں نے کہا کہ نواز شریف سے پہلے انھیں تقریر کے لیے بلایا گیا تھا اور اُس وقت تک یہ مجمع نہایت منظم نظر آ رہا تھا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا کوئی اندیشہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو تقریر کے لیے سٹیج پر مدعو کیا گیا تو اس وقت نواز لیگ کے چند کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیے۔سہیل وڑائچ کے مطابق نواز شریف جیسے ہی تقریر کے لیے مائک کے سامنے کھڑے ہوئے اچاناک ایک طرف سے ایک جوتا پھینکا گیا جو نواز شریف کے کاندھے پر لگا اور اس کے ساتھ ہی دوسری طرف سے بھی ایک جوتا سٹیج کی طرف پھینکا گیا۔ اس کے بعد کئی اطراف سے یہ کوشش کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ جوتا پھینکے والے طلبا کو جب پکڑا گیا تو انھوں نے لبیک لبیک کے نعرے لگانا شروع کر دیے اور ہال میں موجود دیگر طلبا بھی اس نعرے بازی میں شریک ہو گئے۔ان کے بقول یہ کیفیت کافی دیر تک جاری رہی جس کے بعد مفتی راغب نیعمی کو خود سٹیج پر آ کر بڑی سختی سے طلبا کو آرام سے بیٹھنے کے لیے کہا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی ملک کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اپنے ہی حلقے میں ان پر ایک سیاسی تقریب میں سیاہی پھینکی گئی تھی۔ان واقعات کے بارے میں ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ انفرادی واقعات ہیں لیکن ان کے پیچھے ایک سوچ نظر آتی ہے جو کہ ان کے مطابق رد عمل ہے مولانا خادم حسین رضوی کی تحریک کا جس سے لوگوں کے جذبات میں شدت پیدا ہوئی ہے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ ملک میں بریلوی، حنفی اور سنی مدارس کے طلبا اور علما میں یہ جذبات زیادہ شدید نظر آتے ہیں اور ان مسالک کے عام لوگ ان کو اس طرح محسوس نہیں کر رہی۔انھوں نے کہا کہ کئی مدارس کے مہتمم ان سے کہہ چکے ہیں انھیں اپنے طلبا اور علما کو نظم میں رکھنے اور کنٹرول کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صورت حال بالکل ویسی ہی ہے جب طالبان تحریک شروع ہوئی تو دیوبندی مدارس کے طلبا بھی اپنے مدارس کے قابو میں نہیں رہے تھے۔
      نواز شریف کو جوتا مارے جانے کے واقع کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جاعتوں اور ان کے رہنماوں کی طرف سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-14-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: کئی جوتے پھینکے گئے، یہ ایک منظم واقعہ لگت

      Chappal kia is badbakht ko banda toop sai uda lai, Chappal sai is beghirat mai sharam aur haya nahi anai wali, esi kamo sai ye aur bhi besharam hoja hai.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •