SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ساہنوں نہر والے پُل تے بُلا کے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ساہنوں نہر والے پُل تے بُلا کے

      قصہ مختصر سعودی عرب میں جو نظام رائج ہے ظاہر ہے اس کا بنیادی مقصد سعودی خاندان کی بادشاہت کو مستحکم کرنا ہے۔ جس کے لیے وہاں کے شیوخ اور علما کرام جابرسلطان سے پوچھ کر فتویٰ دیتے ہیں ۔ آپ کو یاد ہوگا جب آل سعود کے مخالفین نے خانہ کعبہ پر قبضہ کرلیا تھا۔ اول اول تو انہیں ایرانی قرار دیا گیا تھا۔ لیکن پھر کُھلا کہ یہ تو گھریلو معاملہ ہے اور ماشااللہ سعودی افواج کے بس میں نہ تھا کہ وہ ان دہشت گردوں کو خانہ کعبہ سے نکال باہر کریں ۔
      اور پھر زر کثیر خرچ کر کے دنیا کے اس وقت کے بہترین کمانڈوجو فرانسیسی تھے انہیں کرائے پر حاصل کیا گیا اور یہاں ایک شرعی مسئلہ درپیش ہوگیا کہ فرانسیسی تو کافر تھے تو اس کا یہ حل نکالا گیا کہ جب وہ تشریف لائے تو کہا گیا کہ ایک مجبوری ہے آپ جو کچھ ہم عربی میں کہیں گے اسے دہرا دیں انہیں کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔۔انہوں نے دہرا دیا، یعنی کلمہ پڑھ لیا اور عارضی طور پر مسلمان ہوگئے۔
      ان میں سے ایک کمانڈو نے بیان دیا تھا کہ جب ہم سعودی عرب پہنچے تو عربوں نے ہمیں کچھ دوہرانے کو کہا ۔جس کا مطلب ہم نہیں جانتے تھے۔
      بہر طور مجھے یاد ہے کہ جب ایک بار میمونہ کچھ عرصہ بیٹے کے ساتھ جدہ میں بسر کرکے واپس لاہور آئی تو ائیر پورٹ پر اس کی مسرت دیکھنے والی تھی کہنے لگی پاکستان کی کیا بات ہے۔یہاں زندگی ہے،بچے کھیلتے نظر آتے ہیں ، خواتین اور لڑکیاں بازاروں میں چلتی پھرتی ہیں ۔۔ وہاں تو کوئی مسکراتا بھی نہیں،شکر ہے میں ایک تہذیب یافتہ معاشرے میں واپس آگئی۔
      لیکن اب پچھلے دنوں ایک سانحہ ہوگیا ہے۔ ہم کافر ہوئے ہیں تو وہ مسلمان ہوگیا ہے،یا پھر ہم مسلمان ہوئے ہیں اور وہ کافر ہوگیا۔۔ یکدم یوٹرن لے لیا ہے اور ہم پریشان کھڑے ہیں ۔بقول اظہار الحق کے ہم نے اپنے ٹیلی ویژن توڑ ڈالے ،اپنی خواتین کو یہ لمبے لمبے سیاہ چوغے پہنا دیے ۔ہر اس شے کو حرام قرار دیا جس میں خوشی کے حصول کا کوئی ذرہ برابر بھی خدشہ تھا، اپنے بچوں کو سعودی امداد سے قائم ہونے والے مدرسوں میں داخل کرایا، شلواریں گھٹنوں سے اوپر کرلیں، یہاں تک کہ خدا حافظ کی بجائے اللہ حافظ کہنے لگے۔ اپنے علاوہ ہر فرقے کو کافر قرار دیا، یعنی ہمارا حال تو نور جہاں جیسا ہوگیا کہ ساہنوں نہر والے پُل تے بُلا کے تے خورے ماہی کدھر گیا۔
      ماہی کے علما کرام نے ایک اور فتوٰی دے دیا کہ پردے کے لیے عبایا پہننا ضروری نہیں ہے۔عورتیں اس پہناوے کے بغیر گھوم پھر سکتی ہیں ۔ ویلنٹائن ڈے میں کچھ حرج نہیں ۔اسلام ہمیں اجازت دیتا ہے ،
      تازہ ترین تحقیق یہ ہے کہ ڈرائیونگ سے عورتوں کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت مجروح نہیں ہوتی تو وہ اس برس جون سے کاریں دوڑاتی پھریں گی۔ بلکہ خواتین بے دریغ موٹر سائیکلیں بھی چلا سکتی ہیں ۔
      اور ہماری چشم نے کیسے کیسے عبرت ناک منظر دیکھے ۔سعودی عورتیں مردوں کےساتھ فٹ بال میچ دیکھ رہی ہیں۔ اور ہاتھ ہلا ہلا کر رقص کے انداز میں نعرے لگا رہی ہیں۔
      ایک اور فتوی آگیا ۔۔عورتیں کاروبار چلاسکتی ہیں ، جدہ میں کاروں کا ایک شو روم کھل گیا جہاں سب کی سب سیلز گرلز ،اپنی سعودی ہمشیرگان ہیں ، اور وہ نہایت بے تکلفی سے مُوئے مردوں کےساتھ بے دریغ گفتگو کررہی ہیں، حالانکہ وہ نا محرم ہیں ۔
      سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاید ریاض میں ایک میوزیکل کنسرٹ ہورہا ہے،کوئی عرب گلوکارہ لہک لہک کر اپنے لباس میں سے امڈ امڈ کر موسیقی کی تانوں پر سوار نغمہ سرا ہے اور ہال میں موجود خواتین پر وجد طاری ہوچکا ہے اور وہ جھوم برابر جھوم رہی ہیں ۔ البتہ کنسرٹ میں نامحرم مردوں کا داخلہ فی الحال منع تھا۔ آخر ہمیں اپنے مذہب سے مکمل روگردانی تو نہیں کرنی۔
      یہاں تک کہ میراتھن دوڑ بھی منعقد کی گئی ہے۔ تھیٹر اور اوپیرا گھر بھی وجود میں آرہے ہیں، جس کا میں اہل ہوں اگرچہ عمر کی ناتوانی کے باعث ایک عرصہ سے نااہل ہوں ۔
      میمونہ جدہ میں خواتین کے ملبوسات کے ایک سپر سٹور میں جاتی ہے اور میں باہر کھڑا اس کا انتظار کرتا ہوں ۔میممونہ باہر آتی ہے تو اس کا چہرہ لال بھبھوکا ہورہا ہے،گال سرخ انار ہورہے تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا ہوا ؟ تو وہ کہتی ہے نہیں پوچھو! مجھے شرم آتی ہے تو میں مزید اشتیاق سے دریافت کرتا ہوں کہ میمونہ کیا ہوا۔۔۔؟ تو وہ ارد گر د دیکھ کر سرگوشی کرتی ہے کہ سٹور کے اندر یہ عربنیں ننگی پنگی گھوم رہی تھیں ۔کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔۔ میمونہ اپنے خاندانی پس پنظر کے حوالے سے ایک بنیادپرست مسلمان ہے لیکن راجپوت ہونے کے حوالے سے ایک عورت یوں بے حیائی برداشت نہیں کرسکتی۔
      اب ان دنوں سعودی عرب میں جو انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، سعودی کراؤن پرنس بہت ہی لبرل ہوتے جارہے ہیں تو مجھے حیرت ہے کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس ترقی پسندی پر کچھ احتجاج نہیں ہوا۔ کم از کم شباب ملی کے ڈنڈا برداروں کو تو ویلنٹائن ڈے کو جائز قرار دینے پر کچھ تو ہلا گلا کرنا چاہیے تھا۔
      میرے دیرینہ دوست سجاد میر جن کی ادبی اور شعری شناخت کی خوبیوں کا میں قائل ہوں ۔اگرچہ تصوف کی جو گرہیں وہ کھولتے ہیں ان کا میں قائل نہیں ہوں تو کم از کم وہ تو اس روشن خیال سعودی عرب کے انقلاب کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کریں ۔
      وہ جو کہتے ہیں نا ں کہ مرے کو مارے شاہ مدار ۔مجھے قطعی طور پر علم نہیں کہ شاہ مدار کو ن تھا اور وہ مرے کو کیوں بلاوجہ مار تا تھا۔ تو تازہ خبر آئی کہ جدہ میں ایک عظیم فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے کروڑوں ڈالر وقف کردیے گئے ہیں۔۔دنیا بھر سے فرانس، برطانیہ اور امریکہ وغیرہ سے بھرے بدنوں ،اشتعال انگیز تناسب والی فیشن ماڈلز آئیں گی اور ماشااللہ بلیوں کی چال چلیں گی یعنی حرمین شریفین کے خادموں کی سلطنت میں کیٹ واک کریں گی ۔
      عجب سلسلے ہیں کہ سعودی کوئے یار سے نکلتے ہیں تو را ہ میں ٹھہرتے ہی نہیں ،سیدھے موئے دار جاتے ہیں ۔
      اور ہم نہر والے پُل پر حیران کھڑے ہیں ۔کافر کھڑے ہیں یا مسلمان کھڑے ہیں کچھ معلوم نہیں۔کرائے کے لوگوں کا یہی حشر ہوتا ہے۔ ہمارا ماہی کدھر نکل گیا۔ وہ یکدم لبرل اور روشن خیال ہوگیا اتنا کہ ہم تو نہیں ہوسکتے۔ ہم پاکستانی یقین کیجئے کہ ہمیشہ سے بہت معتدل اور متوازن رہے ہیں ۔ہم اپنے عقیدے کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور اعتدال کی راہ سے بھی رو گردانی نہیں کرتے ۔ہم کب تک نہر والے پل پر کھڑے اس ماہی کا انتظار کرتے رہیں گے جس کے عشق میں گرفتار ہوکر ہم نے اپنی ثقافت ترک کردی،تہذیب سے کنارہ کشی اختیار کی اور وہ ماہی رنگ رلیاں منانے میں مشغول ہوگیا ہے۔

      بشکریہ ..... مستنصر حسین تارڑ




    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-12-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: ساہنوں نہر والے پُل تے بُلا کے

      aur kia kahai gai, mai to bas yahi kahon ga
      "Wait & Watch"
      ​Abhi to party shoro hoye hai, boht kuch baqi hai merai dost



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •