SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ہر ایم پی اے کی قیمت چار کروڑ روپے لگی: عمران

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ہر ایم پی اے کی قیمت چار کروڑ روپے لگی: عمران

      اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہر ایم پی اے کو 4 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی اور ان کے کچھ اراکین بھی بکے ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
      کراچی میں پیر کی صبح ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں بھی پیسہ چلا اور اس سے بھی زیادہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا ہے۔
      تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ رشوت دی بھی گئی اور لی بھی گئی ہمیں یہ تو پتہ ہے کہ رشوت کس نے دی بدقسمتی کے ساتھ ہمارے پاس یہ ثبوت نہیں ہے کہ رشوت لی کس نے کیونکہ رسید لیے کر تو کوئی رشوت نہیں لیتا لیکن رشوت لی تو ہے بکے تو ہیں۔
      عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ بات ہوئی ہے وہ ایک انکوائری ٹیم بٹھا رہے ہیں جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ ان کی جماعت میں سے کون کون سے لوگ بکے ہیں۔
      انھوں نے تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ کی الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کہتے رہے ہیں کہ براہ راست انتخاب کروائیں جس طرح امریکہ میں ہوتا یا پھر جس طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوتا ہے ویسے سینیٹر منتخب کیے جائیں تاکہ سینیٹ کا تقدس پامال نہ ہو لیکن ان سفارشات کو مسترد کردیا گیا۔
      انھوں نے مزید کہا کہ چار کروڑ روپے کا ریٹ لگا ہے ایک ایم پی اے کا ضمیر خریدنے کے لیے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ میری ذمہ داری ہے کیا ادارے ختم ہوچکے ہیں کیا احتساب بیورو یا ایف آئی اے کی ذمہ داری نہیں ہے، کیا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ساری قوم کو پتہ ہے کہ ایم پی ایز بکے ہیں۔
      عمران خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور کہا کہ ہماری جمہوریت کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا کون ذمے دار ہے۔ ساری قوم کے سامنے سیاستدانوں کی خرید و فروخت ہوئی ہے کیا عزت رہے گئی ہے ہمارے سیاست دانوں کی عوام کی نظر میں۔
      عمران خان نے اتوار کے روز کراچی میں ایک جلسے عام سے بھی خطاب کیا، پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کہ کہ 2018 کا انتخاب وہ اسی شہر سے بھی لڑیں گے تاہم حلقے کا فیصلہ ان کی جماعت نے کرنا ہے۔
      میں نے یہ فیصلے اس لیے کیا ہے کیونکہ کراچی لاوارث ہے کراچی کا گاڈ فادر اتنے دنوں سے لندن میں ہے اور سندھ میں جو پارٹی اقتدار میں آتی تھی وہ کراچی کو اون نہیں کرتی تھی۔ ہم وفاقی پارٹی ہے باقی جو جماعتیں ہیں ان میں سے ایک اندرون سندھ اور دوسری وسطی پنجاب تک محدود ہوگئی ہے ہم الیکشن جیتیں گے اور کراچی کو جیت کر دکھائیں گے۔
      پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلسل ناکامی پر سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کامیابی کا مظہر نہیں کیونکہ ساری انتظامیہ، پولیس اور اسٹاف حکومت کا اور مرآعات ان کے ساتھ لہذا ضمنی انتخابات کوئی معنی نہیں رکھتا۔ 2018 کے انتخابات ہم جیتیں گے یہ الیکشن سارے ملک کو بدل دے گا۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-06-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہر ایم پی اے کی قیمت چار کروڑ روپے لگی: عمرا

      اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •